YouTube Certified پروگرام کا مجموعی جائزہ

اکتوبر 2019 تک، YouTube Certified کورس کی اہلیت تبدیل ہوگئی ہے۔ YouTube Certified کورسز صرف YouTube پارٹنر مینیجر والے یا Content ID تک رسائی والے تخلیق کاروں اور پارٹنرز کیلئے دستیاب ہیں۔ اگر آپ نے پہلے کوئی YouTube Certified کورس پاس کیا ہے، لیکن ان تقاضوں کو پورا نہیں کرتے ہیں تو آپ دوبارہ تصدیق کے اہل نہیں ہوں گے۔

YouTube Certified جدید ترین YouTube سسٹمز اور ٹولز استعمال کرنے والے اہل تخلیق کاروں اور پارٹنرز کی مدد کرنے کیلئے ڈیزائن کردہ کورسز کا سلسلہ ہے۔ کورسز حقوق کے نظم و نسق اور جدید ترین اینالیٹکس جیسے تصورات پر فوکس کرتے ہیں۔ YouTube Certified کورس کرنے کا طریقہ جانیں۔

نوٹ: YouTube کسی ایسے تخلیق کار یا پارٹنر کی تائید نہیں کرتا ہے جس نے YouTube Certified کورسز کو مکمل کر لیا ہے۔ YouTube ان کے علم اور YouTube کے جدید ترین سسٹمز اور ٹولز کے استعمال کے بارے میں وعدے یا پیشکشیں نہیں کرتا ہے۔

YouTube Certified بَیج میں تبدیلیاں

YouTube اب YouTube Certified کورس مکمل کرنے والے افراد کو بَیجز تقسیم نہیں کرتا ہے۔ موجودہ بَیجز اب درست نہیں ہیں۔

پہلے تقسیم کردہ YouTube Certified بَیجز استعمال یا ڈسپلے نہ کریں۔ مزید معلومات کیلئے، YouTube سرٹیفکیشن پروگرام کی سروس کی شرائط اور YouTube Certified کا ضابطۂ اخلاق ملاحظہ کریں۔

YouTube Certified کورسز کی تفصیل

YouTube Certified مندرجہ ذیل کاروبار سے متعلقہ کرداروں کیلئے ڈیزائن کردہ چار ممتاز کورسز پیش کرتا ہے۔

  مواد کی ملکیت
کورس
اثاثے کے منیٹائزیشن کا کورس موسیقی کورس موسیقی کے حقوق کا نظم و نسق
چینل مینیجرز تجویز کردہ      
کاروباری آپریشنز تجویز کردہ تجویز کردہ    
ڈیجیٹل حقوق کے مینیجرز اور لیگل تجویز کردہ تجویز کردہ تجویز کردہ تجویز کردہ
آرٹسٹ چینل کے مینیجرز اور لیبل کے نمائندے     تجویز کردہ تجویز کردہ
نوٹ: چینل کی ترقی اب YouTube Certified کورس کے بطور دستیاب نہیں ہے۔

مواد کی ملکیت کا کورس

CMS، کاپی رائٹس، دعوؤں اور اینالیٹکس کے استعمال میں تسلیم شدہ مہارت حاصل کریں۔
  • ناظرین: مواد کے منتظمین، کاروباری آپریشنز
  • احاطہ کردہ موضوعات:
    • YouTube پر کاپی رائٹ
    • CMS کے ساتھ کاروباری آپریشنز
    • Content ID کے ساتھ حقوق کا نفاذ

اثاثے کے منیٹائزیشن کا کورس

ڈیجیٹل حقوق، جدید ترین اینالیٹکس اور دعوی کرنے کے پیچیدہ منظر ناموں کی زیادہ گہری سمجھ کے ساتھ اپنے اثاثوں کے منیٹائزیشن کو اسکیل کریں اور بہترین بنائیں۔
  • ناظرین: ڈیجیٹل حقوق کے مینیجرز اور لیگل، کاروباری آپریشنز
  • احاطہ کردہ موضوعات:
    • آمدنی کیلئے اثاثے کو بہترین بنانا
    • آمدنی کا تجزیہ اور اطلاع دہندگی

موسیقی کورس

فنکاروں اور ان کی ٹیموں کیلئے تیار کردہ حکمت عملیوں کو استعمال کر کے کسی فنکار کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور چینل کی کارکردگی کی پیمائش کرنے کا طریقہ جانیں۔
  • ناظرین: ڈیجیٹل حقوق کے مینیجرز اور لیگل، آرٹسٹ چینل کے مینیجرز اور لیبل کے نمائندے
  • احاطہ کردہ موضوعات:
    • مواد اور چینل کی حکمت عملیاں
    • ترویج و اشاعت اور مصروفیت
    • Analytics
    • آمدنی
    • بنیادی حقوق کا نظم و نسق

موسیقی کے حقوق کے نظم و نسق کا کورس

موسیقی کی انڈسٹری کے ڈیجیٹل حقوق کے مینیجرز کیلئے ڈیزائن کردہ اسباق کے ساتھ بڑے پیمانے پر موسیقی کے حقوق کا نظم کریں اور کیٹلاگ کی آمدنی کے امکان میں اضافہ کریں۔
  • ناظرین: ڈیجیٹل حقوق کے مینیجرز اور لیگل، آرٹسٹ چینل کے مینیجرز اور لیبل کے نمائندے
  • احاطہ کردہ موضوعات:
    • YouTube پر موسیقی کا کاپی رائٹ
    • آمدنی کیلئے اثاثے کو بہترین بنانا
    • Content ID کے دعوے اور پالیسیاں
    • مواد کی ڈیلیوری اور اطلاع دہندگی

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17661337647032541652
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false