YouTube برائے موبائل ایپ کے لیے ایکسیسبیلٹی

YouTube Android ایپ Android کی ایکسیسبیلٹی خصوصیات کے ساتھ کام کرتی ہے۔ Android نابینا اور کم بینائی والے صارفین کے لیے TalkBack اور مخصوص ایکسیسبیلٹی خصوصیات کے ساتھ ایکسیسبیلٹی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ ان ترتیبات کو آن کرنے کے طریقے سمیت مزید جاننے کیلئے، Android ایکسیسبیلٹی ہیلپ سینٹر پر جائیں۔

 

شروع کریں
اپنی Android ایکسیسبیلٹی کی ترتیبات آن کرنے کے بعد، TalkBack اور ٹچ کے ذریعے دریافت کریں YouTube ایپ میں مواد اور عناصر دریافت کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ ان خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات کیلئے ٹچ کے ذریعے دریافت کریں کی ہدایات دیکھیں۔
ایپ کو دریافت کریں

ایپ کے اہم ٹیبز ہوم، سبسکرپشنز اور لائبریری ہیں۔ سبسکرپشنز ٹیب دیکھنے کے لئے اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔

  • ہوم  سے آپ تجویز کردہ ویڈیوز براؤز کر سکتے ہیں۔
  • سبسکرپشنز  سے آپ اپنے سبسکرائب کردہ چینل کی ویڈیوز تلاش کر سکتے ہیں۔
  • لائبریری  میں آپ اپنی دیکھنے کی سرگزشت، اپ لوڈز، خریداریاں اور پلے لسٹس تلاش کرتے ہیں۔

ایپ کے سب سے اوپر پروفائل کی تصویر  سے آپ اپنی ترتیبات، Google کی رازداری کی پالیسی، ہیلپ تک رسائی حاصل کر سکتے اور سائن ان کر سکتے ہیں۔

ذیل کے اقدامات پر عمل کر کے اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کریں:

  1. ایپ کے سب سے اوپر، اپنی پروفائل کی تصویر  پر تھپتھپائیں ۔
  2. سائن ان کریں کو منتخب کریں۔

ان اقدامات پر عمل کر کے اپنے اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ کریں:

  1. ایپ کے سب سے اوپر، اپنی پروفائل کی تصویر  پر تھپتھپائیں۔
  2. سائن آؤٹ کریں منتخب کریں۔
ویڈیوز اور پلے لسٹس براؤز کریں

ایک انگلی کے استعمال سے ہوم  پلے لسٹس یا چینل میں تمام ویڈیوز کو اسکرول کریں۔ جیسے ہی آپ اسکرول کریں گے، آپ کو ویڈیو کا نام اور متعلقہ میٹا ڈیٹا سنائی دے گا۔

چینلز: کسی چینل پر، منتخب کردہ چینل کے مواد کو براؤز کرنے کے لیے ہوم، ویڈیوز، پلے لسٹس کے ٹیبز استعمال کریں۔

ویڈیوز اور پلے لسٹس تلاش کریں

ٹچ کے ذریعے دریافت کریں کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو تلاش کرنے کے لیے، تلاش کا بٹن تلاش کرنے کے لیے اسکرین کے اوپری حصے پر تھپتھپائیں۔ بٹن "مزید اختیارات" کے عنصر کے آگے ہوگا۔

  1. تلاش کے بٹن پر دو بار تھپتھپائیں اور اپنی تلاش کو 'ترمیمی باکس' میں شامل کریں۔
  2. تلاش کے نتائج کو براؤز کرنے کے لیے ٹچ کے ذریعے دریافت کریں کا استعمال کریں۔
ویڈیوز کو چلائیں اور کنٹرول کریں

جب آپ کو چلانے کیلئے کوئی ویڈیو مل جائے، تو پلے بیک شروع کرنے کیلئے دو بار تھپتھپائیں۔ پلیئر کنٹرولز کو سامنے لانے کے لیے، اسکرین کے اوپری حصے میں "پلیئر" پر دو بار تھپتھپائیں۔

پلیئر کنٹرولز اور اختیارات

موقوف کریں: ویڈیو کو روکنے کے لیے "ویڈیو موقوف کریں" پر دو بار تھپتھپائیں۔

ویڈیو کو مختصر کریں: پلے بیک کے دوران ویڈیو کو مختصر کرنے کے لیے "مختصر کریں" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔ جب کسی ویڈیو کو مختصر کیا جاتا ہے تو آپ اسے براؤز یا تلاش کر سکتے ہیں جب تک یہ چلتی رہتی ہے۔  

مختصر کردہ ویڈیو کو برخاست کریں: مختصر کردہ ویڈیو پلیئر کو برخاست کرنے کے لیے، بائیں جانب "منی پلیئر بند کریں" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔

مختصر کردہ ویڈیو کو بڑا کریں: "پلیئر" پر دو بار تھپتھپائیں اور مختصر کردہ ویڈیو پلیئر کو بڑا کرنے کے لیے دو انگلیوں کے استعمال سے اوپر سوائپ کریں۔

پلے لسٹ میں شامل: "ویڈیو کو اس میں محفوظ کریں" الرٹ کھولنے کے لیے "ویڈیو کو پلے لسٹ میں محفوظ کریں" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔ پلے لسٹ کو منتخب کرنے کے لیے ٹچ کے ذریعے دریافت کریں کا استعمال کریں۔ پلے لسٹ بنانے کے لیے، "نئی پلے لسٹ" پر دو بار تھپتھپائیں۔

  • اپنی پلے لسٹ کو نام دینے کے لیے "عنوان - ترمیمی باکس" پر تھپتھپائیں۔
  • اپنی پلے لسٹ کو نجی، عوامی یا غیر مندرج بنانے کے لیے "ڈراپ ڈاؤن فہرست - نجی" پر دو بار تھپتھپائیں۔

مزید اختیارات: ان اختیارات کو تلاش کرنے کے لیے اوپر بائیں جانب "مزید اختیارات" کے بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔

  • ویڈیو کی کوالٹی تبدیل کریں: "کوالٹی" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔
  • ویڈیو کی اطلاع دیں: "اطلاع دیں" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔
  • سب ٹائٹلز: "کیپشنز" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔

ویڈیو کے نیچے، آپ کو درج ذیل معلومات یا خصوصیات ملیں گی:

  • ویڈیو کی تفصیل اور میٹا ڈیٹا۔
  • پسند اور ناپسند کے بٹنز۔
  • چینل سبسکرائب کرنے کا بٹن۔
  • ویڈیو کی تجاویز۔
  • تبصرہ شامل کرنے کا اختیار۔
  • ویڈیو کے بارے میں تبصرے۔
اپ لوڈز

اپنی YouTube ویڈیو اپ لوڈز پر جانے کے لیے،  لائبریری  پر جائیں اور آپ کی ویڈیوز کو منتخب کریں۔ ایک انگلی کے استعمال سے اپنے چینل پر اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو اسکرول کریں۔

ایک ویڈیو اپ لوڈ کریں

  1. اسکرین کے نیچے، "تخلیق کریں" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔
  2. اسکرین کے اوپری حصے میں،"لائیو جائیں" کے آگے پائے جاںے والے "ویڈیو اپ لوڈ کریں" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔
  3. اپ لوڈ کرنے کے لیے ویڈیو تلاش کرنے کی خاطر، اپنے آلے کی فوٹو گیلری میں اسکرول کریں۔ ویڈیو منتخب کرنے کے لیے دو بار تھپتھپائیں۔
  4. "عنوان تخلیق کریں" کے ترمیمی باکس میں اپنی ویڈیو کا عنوان درج کریں۔
  5. "تفصیل شامل کریں" کے ترمیمی باکس میں ویڈیو کی تفصیل درج کریں۔
  6. "رازداری" کی ڈراپ ڈاؤن فہرست سے رازداری کی سطح (نجی، غیر مندرج یا عوامی) منتخب کریں۔
  7. اسکرین کے اوپر بائیں کونے میں، "اگلا" پر دو بار تھپتھپائیں۔
  8. اسکرین کے وسط میں مناسب "بچوں کیلئے تیار کردہ" اختیار منتخب کریں۔
  9. اسکرین کے اوپر بائیں کونے میں، "اپ لوڈ کریں" پر دو بار تھپتھپائیں۔

ویڈیو میں ترمیم کریں

ویڈیو کے عنوان، تفصیل یا رازداری کی ترتیبات میں ترمیم کرنے کے لیے:

  1. اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو اسکرول کرنے کے لیے دو انگلیوں کا استعمال کریں۔
  2. جس ویڈیو میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس کے آگے "کارروائی مینیو" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔
  3. ویڈیو کے "الرٹ" باکس میں "ترمیم کریں" پر دو بار تھپتھپائیں۔
  4. عنوان یا تفصیل کے ترمیمی باکسز یا "رازداری" کی ڈراپ ڈاؤن فہرست پر دو بار تھپتھپائیں۔
  5. جب آپ اپنی ترامیم کر لیں تو اوپر بائیں کونے میں "محفوظ کریں" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔

ویڈیو کو حذف کریں

اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز میں سے ایک کو حذف کرنے کے لیے:

  1. اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو اسکرول کرنے کے لیے دو انگلیوں کا استعمال کریں۔
  2. جس ویڈیو میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس کے آگے "کارروائی مینیو" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔
  3. ویڈیو کے "الرٹ" باکس میں "حذف کریں" پر دو بار تھپتھپائیں۔
  4. جب سے "یہ ویڈیو حذف کریں" کہا جائے تو بائیں جانب "حذف کریں" بٹن پر دو بار تھپتھپائیں۔

ایکسیسبیلٹی کی ترتیب کو آن یا آف کریں

اگر آپ کو ویڈیو پلیئر میں X کا آئیکن نظر آ رہا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے آلے پر ایکسیسبیلٹی کی ترتیب آن ہے۔ آپ اپنے Android آلہ پر یا YouTube ایپ کے اندر اس ایکسیسبیلٹی کی ترتیب کو آف کر سکتے ہیں۔
اپنے Android آلہ پر:
  1. اپنے Android آلہ کی ترتیبات  پر جائیں۔
  2. ایکسیسبیلٹی پر تھپتھپائیں۔
  3. متعلقہ ایکسیسبیلٹی کا اختیار منتخب کریں۔
  4. آف کریں کو منتخب کریں۔

اپنی YouTube ایپ کے اندر:

  1. ایپ کے سب سے اوپر، اپنی پروفائل کی تصویر  پر تھپتھپائیں۔
  2. ترتیبات  کو منتخب کریں۔
  3. ایکسیسبیلٹی منتخب کریں۔
  4. اگر آپ Android آلہ کی سطح کی ترتیب کو اوور رائیڈ کرنا چاہتے ہیں تو "ایکسیسبیلٹی پلیئر" کو آف کریں۔
  5. آپ X سیکنڈ کے بعد ویڈیو پلیئر کنٹرولز کو خودکار طور پر چھپانے کے لیے ٹائمر بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1696155513011788882
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false