YouTube آپریشنز گائیڈ

اثاثوں کیلئے بہترین طرز عمل

نیچے آپ اپنے اثاثے تخلیق کرنے اور ان کا رکھ رکھاؤ کرنے کیلئے بہترین طرز عمل کے بارے میں جان سکتے ہیں:

فعال حوالہ جات

اگر آپ صارف کی جانب سے تیار کردہ مواد سے مماثلت اور اس پر دعوی کرنے کیلئے Content ID استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ یقینی بنائیں کہ حوالہ جات فعال ہیں۔ اپنے حوالہ جات کا اسٹیٹس چیک کرنے کیلئے:

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، اثاثے پر کلک کریں۔
  3. فلٹر بار پر کلک کریں اور ایک فلٹر منتخب کریں:
    • بغیر کسی فعال حوالے والے اثاثے تلاش کرنے کیلئے، فعال حوالہ جات > نہیں > لاگو کریں منتخب کریں۔
    • غیر فعال حوالہ جات والے اثاثے تلاش کرنے کیلئے، غیر فعال حوالہ جات > نہیں > لاگو کریں منتخب کریں۔

غیر فعال حوالے کے ساتھ کوئی اثاثہ دکھائی دینے پر، اسے دوبارہ فعال کرنے پر غور کریں تاکہ اثاثہ مسلسل Content ID کی مماثلتیں بناتا رہے۔ 

یہ یقینی بنائیں کہ Content ID کے بیجا استعمال سے متعلق تشاویش کے سبب غیر فعال کیا گیا کوئی بھی حوالہ حادثاثی طور پر فعال نہ ہو۔

حوالہ جات کو دوبارہ فعال کرنے سے آپ کو Content ID کا پورا فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ حوالے کے فعال ہونے پر، Content ID حوالے کیلئے صرف خودکار دعوے کرے گا۔

کسی حوالے کے بغیر کوئی اثاثہ دکھائی دینے پر، ایک حوالہ تخلیق کرنے پر غور کریں۔

حوالہ جات کے بارے میں مزید جانیں۔

غلط میٹا ڈیٹا

اپنے اثاثوں کی رپورٹ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنا میٹا ڈیٹا چیک کریں۔ خود سے پوچھیں:

  • کیا اس میں غیر متوقع حروف یا اسپیسنگ شامل ہے؟
  • کیا یہ میٹا ڈیٹا میری ٹیم کیلئے آسان رپورٹنگ کا اہتمام کرتا ہے؟
  • اگر آپ ایک موسیقی کا لیبل ہیں تو کیا ISRC فیلڈ میں آپ کا ڈیٹا ہے؟

پھر آپ انفرادی اثاثوں میں ترمیم کر سکتے ہیں یا کسی ‎.csv فائل فارمیٹ والے اثاثے کے میٹا ڈیٹا میں بڑی تعداد میں ترامیم کر سکتے ہیں۔

اثاثے کے میٹا ڈیٹا کے ورژنز کا موازنہ کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

لیبل کردہ اثاثے

اثاثے کے لیبلز کا استعمال کرنا ان پارٹنرز کیلئے فائدہ مند ہے جو اثاثوں کو کسی دئے ہوئے البم اور TV شو وغیرہ سے علیحدہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ حسب ضرورت زمرے آپ کے اثاثے کی لائبریری کو منظم کرنے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔

اثاثے کے لیبلز تخلیق کرنے اور لاگو کرنے کے بعد، اثاثوں کو آسانی سے فلٹر کرنے، بڑی تعداد میں اپ ڈیٹ کرنے اور کارکردگی کا تجزیہ کرنے کیلئے ان کی گروپ بندی کی جاتی ہے۔

مثال کے طور پر، اسٹوڈیو مواد کے منتظم کے اثاثے صفحے پر، آپ فلٹر بار کا استعمال کر سکتے ہیں اور اثاثے کا لیبل منتخب کر سکتے ہیں۔ پھر آپ آسانی سے اثاثوں کے گروپ کی شناخت کر سکتے ہیں اور بڑی تعداد میں ترامیم کر سکتے ہیں، جیسے مماثلت کی پالیسی اپ ڈیٹ کرنا۔

اثاثے کے لیبلز کے بارے میں مزید جانیں۔

درست ملکیت

اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں تین جگہوں پر اثاثے کی ملکیت کے تنازعات کی شناخت کی جا سکتی ہے:

  1. مسائل کارڈ میں ڈیش بورڈ صفحے پر، ملکیت کے تنازعات پر کلک کریں۔
  2. مسائل صفحے پر، مسئلے کی قسم > ملکیت کا تنازعہ کے لحاظ سے فلٹر کریں۔
  3. رپورٹس صفحے پر، اثاثے ٹیب پر کلک کریں اور اپنی اثاثے کے تنازعے کی رپورٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔
اثاثے کی ملکیت کی معلومات میں تبدیلیاں ہونے پر اسے ہمیشہ اپ ڈیٹ کریں، جیسے نئے علاقوں میں مواد کا لائسنس دیتے وقت۔

اثاثے کی ملکیت کے تنازعات کو حل کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

واضح پالیسیاں

پالیسیاں صفحے پر، یہ یقینی بنانے کیلئے کچھ پالیسیاں چیک کریں کہ وہ اپنے عنوان کے مطابق ہی کام کرتی ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کے پاس "دنیا بھر میں منیٹائز کریں" کے عنوان سے کوئی پالیسی ہے تو چیک کریں کہ اس میں واقعتاً ایسے ضابطے ہیں جو دنیا بھر میں منیٹائز کرنے کی سہولت دیں گے۔ 

اس کے علاوہ، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی حسب ضرورت پالیسیوں میں ایسے درست پیرامیٹرز ہیں جو صرف اس مواد سے مماثلت کریں گے جن کے آپ کے پاس خصوصی حقوق موجود ہیں۔ 

پالیسیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15199889394614916305
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false