اسپریڈ شیٹ کو فارمیٹ کرنے کی گائیڈلائنز

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کے لیے دستیاب ہیں جو اپنے کاپی رائٹ شدہ مواد کا نظم کرنے کے لیے YouTube کا مواد کا منتظم استعمال کر رہے ہیں۔

آپ UTF-8 ٹیکسٹ ان کوڈنگ کو سپورٹ کرنے والی کسی اسپریڈ شیٹ ایپلیکیشن کو استعمال کر کے YouTube ڈیلیوری کی اسپریڈ شیٹ تخلیق کر سکتے ہیں۔ کامیاب ڈیلیوری کو یقینی بنانے کیلئے، آپ کو UTF-8 ان کوڈنگ استعمال کر کے فائل کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ سبھی اسپریڈ شیٹ ایپلیکیشنز بطور ڈیفالٹ اس فارمیٹ میں محفوظ نہیں ہوتی ہیں۔

Microsoft Excel برائے Macintosh، ‏UTF-8 ان کوڈنگ کو سپورٹ نہیں کرتا ہے۔ اگر آپ کے میٹا ڈيٹا میں کوئی غیر لاطینی حرف بھی شامل ہے تو Google Sheets جیسی کوئی دوسری اسپریڈ شیٹ ایپلیکیشن استعمال کریں۔

اسپریڈ شیٹ کی پہلی قطار میں، کوما سے علیحدہ کردہ، ان کالموں کی فہرست ہوتی ہے جن کیلئے آپ ڈیٹا کی اقدار فراہم کر رہے ہیں۔ کالم کے ناموں کو اسپریڈ شیٹ کی تمثیل میں ظاہر ہونے والے ناموں سے مماثل ہونا ضروری ہے۔ وہ کسی بھی ترتیب میں ظاہر ہو سکتے ہیں، جب تک کہ ہر قطار کی ترتیب ایک ہی ہو۔ آپ کسی بھی ایسے اختیاری کالم کو چھوڑ سکتے ہیں جس کیلئے آپ ڈیٹا فراہم نہیں کر رہے ہیں۔

اسپریڈ شیٹ میں بعد کی ہر قطار ایک ڈیلیور کردہ آئٹم کیلئے میٹا ڈیٹا کی اقدار فراہم کرتی ہے۔ کوما سے الگ کردہ اقدار کا شروعاتی قطار کی کالم کی فہرست جیسی ترتیب میں ہونا لازمی ہے۔ ہر قطار کو نئی لائن پر ظاہر ہونا چاہیے۔

میٹا ڈيٹا فیلڈز کیلئے فارمیٹنگ کے اصول

  • میٹا ڈیٹا فیلڈ کی قدر میں کوئی بھی UTF-8 حروف شامل ہو سکتے ہیں۔ زاویہ نما بریکٹس (< یا >) کی ویڈيو کے عنوانات یا تفصیلات میں اجازت نہیں ہے۔
  • اگر کسی قدر میں سرایت کردہ کوما شامل ہوں تو پوری قدر کو دوہری علامت اقتباس والے حروف کے اندر گھیر دیں۔ (اگر آپ چاہیں تو آپ سبھی اقدار کو دوہری علامت اقتباس والے حروف کے اندر گھیر سکتے ہیں۔)
  • اگر کسی قدر میں سرایت کردہ دوہری علامت اقتباس والے حروف شامل ہوں تو دو دوہری علامت اقتباس والے حروف شامل کریں اور پوری قدر کو دوہری علامت اقتباس والے حروف کے اندر گھیر دیں۔
  • اقدار کی فہرست فراہم کرنے کیلئے، انفرادی اقدار کو عمودی بار حرف (|) کے ساتھ علیحدہ کریں۔
  • شروع اور بعد میں وائٹ اسپیس والے حروف کو تراش دیا جاتا ہے۔
  • تمام فیلڈز کو سادہ ٹیکسٹ کے طور پر فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے، بشمول وہ فیلڈز جن کی اقدار تاریخیں یا خصوصی طور پر عددی ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
8804438763527057446
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false