ہم سمجھتے ہیں کہ وائر ٹرانسفر ادائیگیوں کے بارے میں آپ کے سوالات ہو سکتے ہیں۔ ذیل میں ہمارے اکثر پوچھے گئے کچھ سوالات کے جوابات ہیں۔
آپ کی جانب سے ہم سے رابطہ کرنے پر کیا ہوتا ہے:
- ہم آپ کی ادائیگی کی سرگزشت کا جائزہ لیتے ہیں اور تصدیق کرتے ہیں کہ آیا آپ کی ادائیگی کامیابی کے ساتھ جاری ہو گئی ہے۔
- اگر آپ کی ادائیگی منسوخ ہو گئی ہے تو ہم اس کی وجہ معلوم کرنے کیلئے آپ کے بینک سے رابطہ کرتے ہیں، پھر آپ کو مسئلہ ٹھیک کرنے اور اپنی ادائیگی موصول کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
- اگر یہ منسوخ نہیں ہوئی ہے تو ہم اپنی فائنانس ٹیم سے آپ کی بات کرائیں گے، جو SWIFT کی کاپی/UTR کے ذریعے آپ کی ادائیگی ٹریک کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ آپ کا بینک آپ کی ادائیگی کا پتا لگانے کیلئے SWIFT کی کاپی/UTR کا استعمال کر سکتا ہے، کیونکہ اس میں بینک کو آپ کی ادائیگی موصول ہونے کا وقت اور تاریخ جیسی معلومات شامل ہوتی ہے۔
ہم سے رابطہ کرنے کیلئے، اس ٹربل شوٹر میں موجود اقدامات کی پیروی کریں۔
وائر ٹرانسفر کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات
موضوعات:
- میری ادائیگی ناکام ہو گئی
- وائر ٹرانسفرز کیلئے بینک اکاؤنٹ کی معلومات شامل کرنا
- وائر ٹرانسفر کے ذریعے ادائیگیاں موصول کرنا
- فیس، شرح مبادلہ اور کرنسی
میری ادائیگی ناکام ہو گئی
ادائیگیوں کی ناکامی کےعام ترین اسباب میں درج ذیل شامل ہیں:
- آپ کے وصول کنندہ پروفائل میں بینک کی تفصیلات آپ کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سے بالکل درست طور پر مماثل نہیں ہیں
- آپ کا بینک اکاؤنٹ نمبر غلط ہے
- آپ نے SWIFT کوڈ فراہم نہیں کیا
- آپ نے ثالث بینک کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی
آپ کی ادائیگی کا پتا لگانے میں آپ کے بینک کی مدد کرنے کیلئے ہم آپ کو SWIFT کی کاپی/UTR بھی فراہم کریں گے۔ SWIFT کی کاپی/UTR میں آپ کے بینک کو آپ کی ادائیگی موصول ہونے کے وقت اور تاریخ جیسی معلومات شامل ہوتی ہے۔ جب آپ کے پاس SWIFT کی کاپی/UTR ہو تو اپنے بینک سے آپ کی ادائیگی تلاش کرنے کی خاطر اسے استعمال کرنے کیلئے کہیں۔
براہ کرم اپنے بینک سے ادائیگی منسوخ کرنے کیلئے کہیں۔ Google فنڈز کو طلب کرے گا اور ادائیگی کو دوبارہ جاری کرے گا۔ نوٹ کریں کہ اس کارروائی میں تقریباً 15 کاروباری دن لگیں گے۔
اگر آپ کو مذکورہ بالا مثال کی طرح SWIFT کی کاپی موصول ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی ادائیگی آپ کے بینک میں چلی گئی ہے لیکن آپ کے بینک نے ابھی تک اسے آپ کے اکاؤنٹ میں لاگو نہیں کیا ہے۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم اپنے بینک سے رابطہ کریں۔ آپ کی ادائیگی کا پتا لگانا اب کلّی طور پر آپ کے بینک کی ذمہ داری ہے۔ ہم اس "ادائیگی کے ثبوت" کے علاوہ آپ کو مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔
وائر ٹرانسفرز کیلئے بینک اکاؤنٹ کی معلومات شامل کرنا
آپ وہ بینک منتخب کر سکتے ہیں جسے آپ اپنی AdSense ادائیگیاں موصول کرنے کیلئے ترجیح دیتے ہیں، بشرطیکہ اس بینک میں آپ کا اکاؤنٹ ہو۔
ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے بینک سے بات کریں اور اپنی ادائیگی موصول کرنے کیلئے درکار معلومات اور اس ٹرانزیکشن کیلئے چارج کردہ فیس کے بارے میں تفصیلات حاصل کریں۔ نوٹ کریں کہ وائر ٹرانسفر بھیجنے کے بعد، اس کو کسی دوسرے بینک میں نہیں بھیجا جا سکتا ہے۔
Which bank should I use to receive wire transfers?اپنی زبان میں سب ٹائٹلز کے لیے، YouTube کیپشن آن کریں۔ ویڈیو پلیئر کے نیچے ترتیبات کا آئیکن منتخب کریں، پھر "سب ٹائٹلز/CC" منتخب کریں اور اپنی زبان منتخب کریں۔
صرف آپ کا بینک تصدیق کر سکتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ بین الاقوامی وائر ٹرانسفر کے ذریعے AdSense ادائیگیاں وصول کر سکتا ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے بینک سے رجوع کریں اور توثیق کریں کہ آپ کا اکاؤنٹ اس طرح کی ٹرانزیکشن کو قبول کرتا ہے۔ آپ کا بینک آپ کو کسی ایسی فیس کی بھی اطلاع دے سکتا ہے جو وائر ٹرانسفرز وصول کرنے کیلئے آپ سے چارج کی جا سکتی ہے۔
Can my bank account receive international wire transfers?اپنی زبان میں سب ٹائٹلز کے لیے، YouTube کیپشن آن کریں۔ ویڈیو پلیئر کے نیچے ترتیبات کا آئیکن منتخب کریں، پھر "سب ٹائٹلز/CC" منتخب کریں اور اپنی زبان منتخب کریں۔
ہاں آپ ترتیب دے سکتے ہیں۔ براہ کرم یقینی بنائیں آپ کے AdSense اکاؤنٹ میں آپ کے وصول کنندہ پروفائل میں آپ کی درج کردہ وصول کنندہ کی تفصیلات اکاؤنٹ کے حامل کی وصول کنندہ بینک کی تفصیلات سے بالکل درست طور پر مماثل ہیں، بصورت دیگر آپ کی ادائیگی ناکام ہو جائے گی۔ اگر آپ کی ادائیگی ناکام ہو جاتی ہے تو آپ کی ادائیگی دوبارہ جاری ہونے میں 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
Can I set up somebody else’s bank account to receive my payment?اپنی زبان میں سب ٹائٹلز کے لیے، YouTube کیپشن آن کریں۔ ویڈیو پلیئر کے نیچے ترتیبات کا آئیکن منتخب کریں، پھر "سب ٹائٹلز/CC" منتخب کریں اور اپنی زبان منتخب کریں۔
اپنی ادائیگی موصول کرنے کیلئے، آپ کو مندرجہ ذیل معلومات درکار ہوگی (سبھی مطلوب ہیں):
- بینک اکاؤنٹ نمبر
- اکاؤنٹ کے حامل کا نام
- SWIFT کوڈ
- بینک کا نام
- ہندوستانی مالی سسٹم کوڈ (IFSC) (صرف ہندوستان)
- بینک کا شناختی کوڈ (BIK) (صرف روس)
نیچے دی گئی معلومات اختیاری ہے اور آپ کے بینک کی طرف سے طلب کیے جانے پر ہی آپ کو اسے فراہم کرنا چاہیے:
- ثالث بینک کا SWIFT کوڈ
- ثالث بینک کا نام
- کوئی بھی "مزید کریڈٹ کیلئے" یا “وصول کنندہ کیلئے" ہدایت جو آپ کا بینک طلب کرتا ہے
SWIFT کی کاپی آپ کے بینک کو ارسال کردہ ادائیگی کے ثبوت کی دستاویز کی الیکٹرانک کاپی ہے۔ SWIFT کی کاپی Google کی طرف سے آپ کے بینک کو کی گئی ادائیگی کی تصدیق کے بطور کام کرتی ہے۔
درست معلومات فراہم کرنے کیلئے، آپ کو (اپنا ادائیگیوں کا صفحہ ملاحظہ کر کے یا اپنے اکاؤنٹ میں اس سرخ رنگ کے الرٹ پر کلک کر کے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ ”آپ کی ادائیگیاں فی الحال ہولڈ پر ہیں“) نیا بینک اکاؤنٹ شامل کرنا ہوگا اور پھر موجودہ بینک اکاؤنٹ کو ہٹانا ہوگا۔
آپ کی بینک کی معلومات کی سیکیورٹی اور رازداری کی حفاظت کرنے کیلئے، AdSense سپورٹ کو آپ کی درج کردہ معلومات میں ترمیم کرنے یا اسے ہٹانے کی رسائی حاصل نہیں ہوتی ہے۔
آپ کی بینک اکاؤنٹ کی معلومات کو ٹھیک سے درج کرنا لازمی ہے کیونکہ اجرتیں فائل پر موجود بینک اکاؤنٹ میں جاری کی جائیں گی۔ اگر آپ نوٹس کرتے ہیں کہ درج کردہ معلومات غلط ہے تو براہ کرم اپنی ادائیگی کی تفصیلات کا جائزہ لیں اور جلد از جلد نیا بینک اکاؤنٹ شامل کریں۔
نوٹ کریں کہ اگر فنڈز کسی درست بینک اکاؤنٹ میں پہنچ جاتے ہیں تو اجرت کو دوبارہ جاری نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگر بینک اجرت کو مسترد کر دیتا ہے تو فنڈز کو آپ کے اکاؤنٹ میں واپس کر دیا جائے گا۔
اگر کوئی اجرت جاری کر دی جاتی ہے اور آپ کے بینک اکاؤنٹ کی معلومات غلط طریقے سے درج کی جاتی ہے تو براہ کرم فوری طور پر اپنے بینک سے رابطہ کریں۔
براہ کرم جب آپ اپنی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کریں تو لاطینی حروف درج کریں۔ اگر آپ مقامی حروف کو درج کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں ایک خرابی نظر آئے گی۔
Should I enter localized characters or Latin characters for my bank account details?اپنی زبان میں سب ٹائٹلز کے لیے، YouTube کیپشن آن کریں۔ ویڈیو پلیئر کے نیچے ترتیبات کا آئیکن منتخب کریں، پھر "سب ٹائٹلز/CC" منتخب کریں اور اپنی زبان منتخب کریں۔
وائر ٹرانسفر کے ذریعے ادائیگیاں موصول کرنا
ممکن ہے کہ آپ کو درج ذیل کی وجہ سے ادائیگی موصول نہ ہوئی ہو:
- آپ کی ادائیگی میں تاخیر ہوگئی۔
آپ کے ملک اور بینک ادارے کی بنیاد پر آپ کے وائر ٹرانسفر کے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچنے کی مدت مختلف ہو سکتی ہے۔ اگر 15 کاروباری دنوں کے بعد بھی آپ کی ادائیگی نہیں پہنچتی ہے تو آپ کو اپنے بینک سے رابطہ کرنا چاہیے۔ - آپ کی ادائیگی درج ذیل میں سے کسی ایک وجہ سے ناکام ہو گئی:
- آپ کے وصول کنندہ پروفائل میں بینک کی تفصیلات آپ کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سے بالکل درست طور پر مماثل نہیں ہیں
- آپ کا بینک اکاؤنٹ نمبر غلط ہے
- آپ نے SWIFT کوڈ فراہم نہیں کیا
- آپ نے ثالث بینک کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔
ہم تصدیق کریں گے کہ آیا آپ کی ادائیگی کامیابی کے ساتھ جاری ہوگئی یا مسترد ہو گئی۔ اگر آپ کی ادائیگی مسترد ہو جاتی ہے تو ہم بینک سے تحقیق کریں گے اور آپ کو اس کی وجہ اور مسئلہ حل کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔ اگر آپ کی ادائیگی کامیابی کے ساتھ جاری ہو گئی ہے تو ہم اپنی فائنانس ٹیم سے آپ کی بات کرائیں گے، جو آپ کی ادائیگی ٹریک کرنے کیلئے آپ کو SWIFT کی کاپی/UTR فراہم کرے گی۔ آپ کی ادائیگی کا پتا لگانے کیلئے آپ کا بینک SWIFT کی کاپی/UTR کا استعمال کر سکتا ہے، کیونکہ اس میں بینک کو آپ کی ادائیگی موصول ہونے کا وقت اور تاریخ جیسی معلومات شامل ہوتی ہے۔ جب آپ کے پاس SWIFT کی کاپی/UTR ہو تو اپنے بینک سے آپ کی ادائیگی تلاش کرنے کی خاطر اسے استعمال کرنے کیلئے کہیں۔
فیس، شرح مبادلہ اور کرنسی
Google آپ سے اپنے فنڈز موصول کرنے پر فیس نہیں لیتا ہے، لیکن آپ کا بینک آپ سے فیس لے سکتا ہے۔ شرح مبادلہ اور آپ کی ادائیگیوں پر لاگو ہونے والی دیگر فیس کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے اپنے بینک سے رابطہ کریں۔
اگر آپ اپنے بینک کی چارج کردہ فیس کو کم کرنے کیلئے اپنے ادائیگی کے شیڈول کو ایڈجسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ عارضی طور پر اپنی ادائیگیوں کو ہولڈ پر رکھ سکتے ہیں۔ اپنی ادائیگیوں کو ہولڈ پر رکھنے کا طریقہ جانیں۔
What are the fees I have to pay to receive wire transfers?اپنی زبان میں سب ٹائٹلز کے لیے، YouTube کیپشن آن کریں۔ ویڈیو پلیئر کے نیچے ترتیبات کا آئیکن منتخب کریں، پھر "سب ٹائٹلز/CC" منتخب کریں اور اپنی زبان منتخب کریں۔
آپ کو جو رقم موصول ہوتی ہے اس کے بارے میں مزید معلومات کیلئے AdSense کے آمدنی کے حصہ اور تخمینی اور حتمی آمدنیوں کے درمیان فرق سے متعلق یہ مضامین دیکھیں۔
کچھ ممالک کے بینکس یا تو USD یا یوروز میں (ملک کے لحاظ سے) فنڈز موصول کر پاتے ہیں اور پھر فنڈز کو آپ کی لوکل کرنسی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اگر آپ کا بینک USD یا یوروز میں اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت پیش کرتا ہے تو یہ اختیار ترجیحی ہے۔ اس بات کی توثیق کرنے کیلئے کہ کون سا اختیار آپ کیلئے سب سے بہتر ثابت ہوگا، براہ کرم اپنے بینک سے رابطہ کریں۔
نوٹ کریں کہ روس میں موجود اکاؤنٹس کی اجرتوں کی ادائیگی صرف ان بینک اکاؤنٹس میں کی جا سکتی ہے جن کا USD میں تعین کیا گیا ہے۔