Google ویڈیو کی کوالٹی رپورٹ

ویڈیو کوالٹی رپورٹ آپ کو یہ بتاتی ہے کہ آپ کے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (ISP) کی کارکردگی عام طور پر کیسی ہوتی ہے۔ یہ رپورٹ آپ کو یہ بھی بتاتی ہے کہ آپ کے علاقے میں مختلف پرووائیڈرز کے مابین موازنہ کیسا ہے اور ویڈیو کی کارکردگی میں کون سے دیگر عوامل کردار ادا کرتے ہیں۔

انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کی درجہ بندیاں

یہ رپورٹ آپ کے پرووائیڈر کو 3 درجہ بندیوں میں سے ایک دے گی: HD تصدیق شدہ، اسٹینڈرڈ ڈیفینیشن یا لوور ڈیفینیشن۔ کسی مخصوص علاقے میں کسی ISP (انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر) پر YouTube دیکھتے وقت آپ ویڈیو کی سلسلہ بندی کی اس کوالٹی کو دیکھینگے جس کی آپ کم از کم ‎90% وقت توقع کر سکتے ہیں۔ ہر درجہ بندی کا مطلب یہاں پیش ہے:

  • HD تصدیق شدہ: ہائی ڈیفینیشن YouTube ویڈیوز (720p اور اس سے زیادہ) دیکھتے وقت آپ کو اکثر و بیشتر بہتر پلے بیک کی توقع کرنی چاہیے۔
  • اسٹینڈرڈ ڈیفینیشن: آپ کو اسٹینڈرڈ ڈیفینیشن والی YouTube ویڈیوز (360p) پر بہتر پلے بیک کی توقع کرنی چاہیے اور انہیں ہائی ڈیفینیشن YouTube ویڈیوز (720p اور اس سے زیادہ) پر کبھی کبھار مداخلتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
  • لوور ڈیفینیشن: پلے بیک کے دوران، YouTube ویڈیوز کو 360p اور اس سے اوپر چلاتے وقت آپ کو تصویر کی دھندلی کوالٹی اور اکثر مداخلتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان درجہ بندیوں کا فوکس کسی مخصوص علاقے میں کسی ISP کے نیٹ ورک پر موجود سبھی صارفین پر ہوتا ہے۔ ان کا فوکس صرف آپ کے کنکشن پر نہیں ہوتا ہے۔

پرووائیڈرز کا موازنہ کریں

اپنے علاقے کے پرووائیڈرز کا موازنہ کرنے کا طریقہ یہ ہے:

  • کمپیوٹر پر: اپنے علاقے کے پرووائیڈرز کا موازنہ کریں پر کلک کریں۔
  • موبائل سائٹ پر: گراف کے نیچے، ‎[#] ISPs [location] کا موازنہ کریں کے نیچے،  تیر کا نشان منتخب کریں۔

آپ کو ہر درجہ بندی میں پرووائیڈرز کی فہرست ملے گی۔ ان کی ویڈیو اسٹریمنگ کی کوالٹی کے بارے میں مزید جاننے کیلئے ہر ایک کو منتخب کریں۔

مقام تبدیل کریں

اپنی رپورٹ کی خاطر مقام تبدیل کرنے کیلئے ان اقدامات کی پیروی کریں:

کمپیوٹر پر
  1. گراف کے اوپر، مقام تبدیل کریں پر کلک کریں۔
  2. اپنا شہر یا ریاست درج کریں۔
  3. فہرست سے بہترین نتیجہ منتخب کریں۔
  4. ٹھیک ہے پر کلک کریں۔
موبائل سائٹ پر
  1. گراف کے اوپر، مقام تبدیل کریں پر تھپتھپائیں۔
  2. تلاش کے خانے میں اپنا شہر یا ریاست درج کریں۔
  3. فہرست سے بہترین نتیجہ منتخب کریں۔

عام مسائل

  • نتائج دستیاب نہیں ہیں: ویڈیو کوالٹی رپورٹ صرف منتخب کردہ ممالک/علاقوں میں دستیاب ہے، اس لیے آپ کو خرابی کا پیغام "آپ کے مقام کے نتائج ابھی دستیاب نہیں ہیں" موصول ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو کسی ایسے ملک/علاقے میں خرابی کا یہ پیغام ملتا ہے جس میں رپورٹ دستیاب ہے تو ہمیں مطلع کرنے کیلئے صفحے کے نچلے حصے میں تاثرات بھیجیں کا استعمال کریں۔
  • ویڈیوز چلانے میں دشواریاں: اگر آپ اپنے ISP کی درجہ بندی کے ساتھ وابستہ کوالٹی میں اپنی ویڈیو نہیں دیکھنے سے قاصر ہیں تو ٹربل شوٹنگ کے ان اقدامات کو آزمائیں۔
  • انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کے مسائل: اگر آپ کو اپنے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کے ساتھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا آپ تاثرات دینا چاہتے ہیں تو ان سے براہ راست رابطہ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5471904893956189444
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false