YouTube پر اپ لوڈز کے حوالے سے آڈیو یا ویڈیو کے مسائل کو حل کریں

اگر آپ کو اپنی اپ لوڈ کی آڈیو یا ویڈیو کے ساتھ مسائل درپیش ہیں تو مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹربل شوٹنگ کے ان اقدامات پر عمل کر کے دیکھیں۔

آڈیو سے متعلق مسائل

آڈیو اور ویڈیو سِنک نہیں ہیں

یقینی بنائیں کہ آپ کے آڈیو اور ویڈیو ٹریکس کے دورانیے برابر ہیں۔ اگر آپ کا آڈیو ٹریک آپ کی ویڈیو کے مقابلے چھوٹا یا بڑا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کی آڈیو اور ویڈیو ٹھیک طرح سے سِنک نہ ہوں۔

اپنے آڈیو اور ویڈیو ٹریکس میں ترمیم کرنے کیلئے YouTube پر اپنا مواد اپ لوڈ کرنے سے پہلے ویڈیو ایڈیٹنگ کا سافٹ ویئر استعمال کریں۔

آڈیو کمپیوٹر پر چل رہی ہے لیکن موبائل آلے پر نہیں

اگر آپ کی ویڈیو کی آواز کمپیوٹر پر ٹھیک طرح سے چل رہی ہے لیکن موبائل آلے پر نہیں، تو ایسا آپ کی آڈیو کی مونو موافقت خراب ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
ویڈیوز میں اکثر اسٹیریو آڈیو ہوتی ہے جس میں بائیں اور دائیں اسپیکرز (جیسے کہ ہیڈ فونز) کیلئے آڈیو شامل ہوتی ہے۔ زیادہ تر موبائل آلات میں صرف ایک اسپیکر ہوتا ہے۔ جب آپ کا موبائل آلہ کوئی اسٹیریو آڈیو چلاتا ہے تو آپ کی ویڈیو چلانے سے پہلے یہ ضروری ہوتا ہے کہ آڈیو کو مونو (سنگل اسپیکر) آڈیو میں تبدیل کیا جائے۔
اگر آپ کی ویڈیو میں موجود آڈیو کی "مونو موافقت" ناقص ہے تو مونو میں تبدیلی کی کارروائی کے باعث آڈیو کی کوالٹی میں کمی آ سکتی ہے یا آڈیو خاموش ہو سکتی ہے۔ یہ مسئلہ زیادہ تر اس وقت پیش آتا ہے جب ایک ویڈیو میں متعدد آڈیو ریکارڈنگز استعمال کی جاتی ہیں۔
یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی آڈیو "اِن فیز" ہے۔
آڈیو یا ویڈیو سے متعلق دیگر مسائل

اپنی ویڈیو کی ترتیبات میں ترمیم کر کے آپ آڈیو اور ویڈیو سے متعلق عام مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ اپنی ویڈيو کی ترتیبات کا جائزہ لینے اور انہیں تبدیل کرنے کیلئے:

ویڈیو کو کسی ویڈیو ایڈیٹنگ پروگرام میں کھولیں

اپنی خام ویڈیو کھولنے کیلئے، کمپیوٹر پر ویڈیو ایڈیٹنگ پروگرام کا استعمال کریں۔ اگر آپ نے کسی موبائل آلے پر ویڈیو ریکارڈ کی ہے تو آپ موبائل ایڈیٹنگ ایپ کا استعمال کر کے ویڈیو کھول سکتے ہیں۔

ویڈیو کی ترتیبات کی توثیق کریں

اپنے ویڈیو ایڈیٹر میں دوبارہ چیک کریں کہ کیا آپ کی ویڈیو کی ترتیبات ہماری تجویز کردہ اپ لوڈ کی ترتیبات سے مماثل ہیں۔

ویڈیو کی ترتیبات:
  • کمپریشن کی قسم: H.264
  • فریم ریٹ: 24, 25, 30, 48, 50, 60 FPS ریٹس کو ترجیح دی جاتی ہے۔ دیگر کم عام فریم ریٹس بھی قابل قبول ہیں، جیسے 23.98, 29.97 اور 59.94۔
  • ڈیٹا کی شرح: خودکار
  • کلیدی فریمز: خودکار
  • فریم کی دوبارہ ترتیب: غیر نشان زد
آڈیو/ساؤنڈ کی ترتیبات:
  • فارمیٹ: AAC-LC
  • بِٹ ریٹ: ‎128 kbps تا ‎256 kbps
  • نمونے کی شرح: 44100 یا 48000
دیگر ترتیبات:
  • سائز: ویڈیو کے اصل سائز کا انتخاب کریں

محفوظ کریں اور ایکسپورٹ کریں

ویڈیو کی ترتیبات میں تجویز کردہ تبدیلیاں کرنے کے بعد، YouTube پر پھر سے ویڈیو اپ لوڈ کریں۔

ویڈیو سے متعلق مسائل

نئی ویڈیو اعلی کوالٹیز (4K, 1080p) میں نہیں چل سکتی

آپ کے کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے پر، اسے شروع میں ادنی کوالٹی میں پروسیس کیا جائے گا۔ یہ پروسیس اپ لوڈ کے فلو کو تیزی سے مکمل کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اعلی کوالٹیز، جیسے کہ 4K یا 1080p والی ویڈیو کو پروسیس ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اس پروسیسنگ کے دوران، ہو سکتا ہے کہ کئی گھنٹوں تک آپ کی ویڈیو پر اعلی کوالٹیز ظاہر نہ ہوں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ نئے اپ لوڈز سبھی کوالٹیز میں دستیاب رہیں تو پہلے اپنی ویڈیو کو غیر مندرج کے بطور اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔ سبھی کوالٹیز دستیاب ہونے کے بعد، آپ اپنی ویڈیو کو عوامی بنا سکتے ہیں۔ نئے اپ لوڈز کی ویڈیو کوالٹی کے بارے میں مزید جانیں۔

نوٹ: ہو سکتا ہے کہ پلیٹ فارم کی پابندیوں کی وجہ سے 4K جیسی اعلی کوالٹیز مخصوص آلات یا براؤزرز پر دستیاب نہ ہوں۔

رنگ ٹھیک سے ڈسپلے نہیں ہو رہے ہیں

اگر رنگ ٹھیک طرح سے دکھائی نہیں دے رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ کی ویڈیو کی منتقلی کی خصوصیات، رنگ کے پرائمریز اور رنگ کے میٹرکس کا عددی میٹا ڈیٹا ویڈیو کو ماسٹر کرنے کے طریقے سے مماثل ہیں۔

  • غیر HDR ویڈیوز: BT.709 کا استعمال کریں
  • HDR ویڈیوز: مزید جانیں

اگر رنگ ابھی بھی ٹھیک طرح سے رینڈر نہیں ہو رہے ہیں تو ایسا آپ کے براؤزر یا آلے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اصل مسئلے کا پتا لگانے کیلئے اپنی اصل ویڈیو اور اپنے YouTube کے اپ لوڈ کو دیگر براؤزرز پر چلا کر دیکھیں۔

آڈیو یا ویڈیو سے متعلق دیگر مسائل

اپنی ویڈیو کی ترتیبات میں ترمیم کر کے آپ آڈیو اور ویڈیو سے متعلق عام مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ اپنی ویڈيو کی ترتیبات کا جائزہ لینے اور انہیں تبدیل کرنے کیلئے:

ویڈیو کو کسی ویڈیو ایڈیٹنگ پروگرام میں کھولیں

اپنی خام ویڈیو کھولنے کیلئے، کمپیوٹر پر ویڈیو ایڈیٹنگ پروگرام کا استعمال کریں۔ اگر آپ نے کسی موبائل آلے پر ویڈیو ریکارڈ کی ہے تو آپ موبائل ایڈیٹنگ ایپ کا استعمال کر کے ویڈیو کھول سکتے ہیں۔

ویڈیو کی ترتیبات کی توثیق کریں

اپنے ویڈیو ایڈیٹر میں دوبارہ چیک کریں کہ کیا آپ کی ویڈیو کی ترتیبات ہماری تجویز کردہ اپ لوڈ کی ترتیبات سے مماثل ہیں۔

ویڈیو کی ترتیبات:
  • کمپریشن کی قسم: H.264
  • فریم ریٹ: 24, 25, 30, 48, 50, 60 FPS ریٹس کو ترجیح دی جاتی ہے۔ دیگر کم عام فریم ریٹس بھی قابل قبول ہیں، جیسے 23.98, 29.97 اور 59.94۔
  • ڈیٹا کی شرح: خودکار
  • کلیدی فریمز: خودکار
  • فریم کی دوبارہ ترتیب: غیر نشان زد
آڈیو/ساؤنڈ کی ترتیبات:
  • فارمیٹ: AAC-LC
  • بِٹ ریٹ: ‎128 kbps تا ‎256 kbps
  • نمونے کی شرح: 44100 یا 48000
دیگر ترتیبات:
  • سائز: ویڈیو کے اصل سائز کا انتخاب کریں

محفوظ کریں اور ایکسپورٹ کریں

ویڈیو کی ترتیبات میں تجویز کردہ تبدیلیاں کرنے کے بعد، YouTube پر پھر سے ویڈیو اپ لوڈ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15092867233115876134
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false