YouTube ویڈیوز اپ لوڈ کریں

YouTube پر نئی اعلی خصوصیت: 17 اگست 2023 سے، اپنے خود کے چینل سے ایک دوسری ویڈیو کا لنک شامل کرنے کیلئے اپنے Shorts میں ترمیم کریں۔ لنک Shorts پلیئر میں نظر آئے گا اور ناظرین کو آپ کے Shorts سے آپ کے دوسرے YouTube مواد پر لے جائے گا۔ ویڈیوز، Shorts اور لائیو مواد کو لنک کیا جا سکتا ہے۔ آپ جو ویڈیو منتخب کرتے ہیں، اسے عوامی یا غیر مندرج ہونا چاہیے اور اسے ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہیے۔ یہ تبدیلی بتدریج رول آؤٹ ہوگی اور ممکن ہے کہ یہ تمام چینلز یا ناظرین کیلئے اس وقت تک دستیاب نہ ہو جب تک کہ خصوصیت مکمل طور پر رول آؤٹ نہ ہو جائے۔

آپ کچھ آسان مراحل میں YouTube پر ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر سے یا موبائل آلہ سے اپنی ویڈيوز اپ لوڈ کرنے کیلئے ذیل کی ہدایات استعمال کریں۔ ممکن ہے کہ اپ لوڈ کرنا YouTube پر زیر نگرانی تجربے کے ساتھ دستیاب نہ ہو۔ یہاں مزید جانیں۔

ویڈیوز اپ لوڈ کریں

YouTube ‏Android ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئی ویڈیو ریکارڈ کر کے یا موجودہ ویڈیو کو منتخب کر کے ویڈیوز اپ لوڈ کریں۔

اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر YouTube پر اپ لوڈ کریں

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

YouTube ایپ

  1. YouTube ایپ کھولیں۔
  2. تخلیق کریں  اور پھر ویڈیو اپ لوڈ کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. وہ فائل منتخب کریں جسے آپ اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں اور اگلا پر تھپتھپائیں۔
    • اگر آپ کی ویڈیو 60 سیکنڈ یا اس سے کم کی ہے اور اس کی تناسبی شرح مربع یا عمودی ہے تو اسے مختصر ویڈیو کے طور پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ مزید جانیں۔
    • (اختیاری) اگر آپ کی ویڈیو 60 سیکنڈ سے زیادہ طویل ہے اور اس کی تناسبی شرح مربع یا عمودی ہے تو آپ اپنی ویڈیو کو تراشنے کے لیے "مختصر ویڈیو میں ترمیم کریں" پر تھپتھپا سکتے ہیں اور اسے مختصر ویڈیو کے طور پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔

​اگر آپ اپنی ترتیبات کا انتخاب مکمل کرنے سے پہلے اپ لوڈ کے تجربے کو بند کر دیتے ہیں تو آپ کی ویڈیو آپ کے مواد کے صفحہ پر ایک مسودے کے طور پر محفوظ ہو جائے گی۔

YouTube اسٹوڈیو ایپ

نوٹ: آپ YouTube اسٹوڈیو ایپ کے ذریعے اپنی ویڈیو کی درجہ بندیوں کو سیلف سرٹیفائی نہیں کر سکتے ہیں۔
  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. سب سے اوپر، تخلیق کریں  اور پھر ویڈیو اپ لوڈ کریں پر تھپتھپائیں۔ 
  3. جس فائل کو آپ اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں
  4. اپنی ویڈیو میں تفصیلات شامل کریں، جیسے عنوان (زیادہ سے زیادہ 100 حروف)، رازداری کی ترتیبات اور منیٹائزیشن کی ترتیبات۔ 
  5. اگلا پر تھپتھپائیں۔ 
  6. اپنی آڈئینس کا انتخاب کریں، "ہاں، یہ بچوں کیلئے تیار کردہ ہے" یا "نہیں، یہ بچوں کیلئے تیار کردہ نہیں ہے"۔ بچوں کیلئے تیار کردہ سے متعلق مزید جانیں۔
  7. اپنی ویڈیو شائع کرنے کیلئے ویڈیو اپ لوڈ کریں پر تھپتھپائیں۔  

تفصیلات

اپنی ویڈیو میں اہم تفصیلات شامل کریں۔
تھمب نیل وہ تصویر جو ناظرین کو آپ کی ویڈیو پر کلک کرنے سے پہلے دکھائی دے گی۔
عنوان

آپ کی ویڈیو کا عنوان۔

نوٹ: ویڈیو کے عنوانات میں 100 حروف کی تعداد کی حد ہوتی ہے اور اس میں غلط حروف شامل نہیں ہو سکتے۔

تفصیل

آپ کی ویڈیو کے نیچے دکھائی دینے والی معلومات۔ ویڈیو کے انتسابات کے لیے، درج ذیل فارمیٹ کا استعمال کریں:

[چینل کا نام]|[ویڈیو کا عنوان]|[ویڈیو ID]۔

ٹیکسٹ فارمیٹ کرنے کے لیے، اس ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کریں جسے آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور ایڈیٹنگ بار سے ایک اختیار منتخب کریں۔ آپ ٹیکسٹ کو بولڈ، ترچھا یا بیچ سے خط کشید کر سکتے ہیں۔

ویڈیو کی تفصیل میں حروف کی تعداد کی حد 5,000 حروف ہے اور اس میں غلط حروف شامل نہیں ہو سکتے۔

مرئیت

آپ کی ویڈیو کہاں ظاہر ہو سکتی ہے اور کون اسے دیکھ سکتا ہے اسے کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ویڈیو کی رازداری کی ترتیبات کو منتخب کریں۔

اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں تو آپ چیکس مکمل ہونے تک اپنی ویڈیو کو غیر مندرج یا نجی پر سیٹ کر سکتے ہیں۔ چیکس مکمل ہونے کے بعد اطلاع حاصل کرنے کے لیے، آپ YouTube Studio ایپ میں اطلاع حاصل کرنے کے لیے آپٹ ان کر سکتے ہیں۔ نوٹ: ہم اس خصوصیت کو آہستہ آہستہ رول آؤٹ کر رہے ہیں۔ ​​

مقام وہ مقام درج کریں جہاں آپ کی ویڈیو فلمائی گئی تھی۔
پلے لسٹ اپنی ویڈیو کو اپنی موجودہ کسی پلے لسٹ میں شامل کریں یا کوئی پلے لسٹ تخلیق کریں۔

اپنی آڈئینس کو منتخب کرنے کے لیے اگلا پر کلک کریں۔ 

ناظرین چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (COPPA) کی تعمیل کے لیے، ہمیں یہ بتانا آپ کے لیے لازمی ہے کہ آیا آپ کی ویڈیوز بچوں کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
عمر کی تحدید ہو سکتا ہے کہ عمر کی تحدید سے متعلق ویڈیوز تمام ناظرین کے لیے مناسب نہ ہوں۔ 

چیکس

اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں تو چیکس آپ کو کاپی رائٹ کے مسائل اور اشتہار کی موزونیت کے لیے اپنی ویڈیو کو اسکرین کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ 
یہ چیکس آپ کو ممکنہ پابندیوں کے بارے میں جاننے میں مدد کرتے ہیں تاکہ آپ اپنی ویڈیو کے شائع ہونے سے پہلے مسائل کو درست کر سکیں۔ 
نوٹ: کاپی رائٹ اور اشتہار کی موزونیت کے چیکس کے نتائج حتمی نہیں ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، مستقبل کے دستی Content ID کے دعوے، کاپی رائٹ سٹرائیکس، اور آپ کی ویڈیو کی ترتیبات میں ترامیم آپ کی ویڈیو کو متاثر کر سکتی ہیں۔

ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بارے میں مزید جانیں

آپ روزانہ کتنی ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں

ڈیسک ٹاپ، موبائل، اور YouTube API پر ایک چینل روزانہ کتنی ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتا ہے اس کی ایک حد ہے۔ اپنی روزانہ کی حد بڑھانے کے لیے، یہ مضمون ملاحظہ کریں۔

Android پر "اس ویڈیو میں نمایاں کردہ" سیکشن

اگر آپ کی ویڈیو میں سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا تخلیق کار شامل ہے تو Android پر ناظرین کو دیکھنے کے صفحہ پر نمایاں کردہ تخلیق کار کے چینل کا لنک مل سکتا ہے۔ ناظرین کے پاس نمایاں تخلیق کاروں کو سبسکرائب کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔ اس خصوصیت سے ناظرین کے لیے نئے تخلیق کاروں کو دریافت کرنا اور ان کے چینلز کو سبسکرائب کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

YouTube پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے تخلیق کاروں کا ایک متنوع گروپ خود کار طور پر ٹیگ ہو جاتا ہے۔ تخلیق کاروں کو دستی طور پر ٹیگ نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگ ہٹانے کا طریقہ

اگر آپ نے ویڈیو تخلیق کی ہے تو آپ نمایاں کردہ تخلیق کار کے نام پر تھپتھپا سکتے ہیں اور انہیں ویڈیو سے ہٹانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو کسی ویڈیو میں ٹیگ کیا گیا ہے، تو آپ دیکھنے کے صفحہ پر اپنے نام پر تھپتھپا سکتے ہیں اور خود کو ویڈیو سے ہٹانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس چینل پر آپ خود کو ان ویڈیوز سے ہٹانے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں جن میں آپ کو ٹیگ کیا گیا ہے۔

موبائل نیٹ ورک کے مقابلے Wi-Fi پر اپ لوڈ کریں

آپ اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے کنکشن کی قسم تبدیل کر سکتے ہیں۔

  1. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  2. ترتیبات اور پھر عام پر تھپتھپائیں۔
  3. اپ لوڈز پر تھپتھپائیں۔
  4. Wi-Fi یا اپنے موبائل نیٹ ورک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے درمیان انتخاب کریں۔

"اپ لوڈ کریں" اور "شائع کریں" کے درمیان فرق جانیں

جب آپ ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں تو ویڈیو فائل YouTube پر درآمد کی جاتی ہے۔
جب آپ کوئی ویڈیو شائع کرتے ہیں تو وہ ویڈیو رسائی رکھنے والے ہر شخص کو دیکھنے کے لیے دستیاب ہوتی ہے۔
عمودی ویڈیوز اپ لوڈ کریں
جب آپ اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہیں YouTube مواد کو ڈسپلے کرنے کا بہترین طریقہ معلوم کرے گا۔ بہترین تجربے کے لیے، اپنی عمودی ویڈیو کے اطراف میں کالی پٹیاں شامل نہ کریں۔ چاہے ویڈیو عمودی، مربع یا افقی ہو، ویڈیو اسکرین پر فٹ ہو جائے گی۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11293512192019032225
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false