ویڈیو اور آڈیو فارمیٹنگ کی تفصیلات

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کے لیے دستیاب ہیں جو اپنے کاپی رائٹ شدہ مواد کا نظم کرنے کے لیے YouTube کا مواد کا منتظم استعمال کر رہے ہیں۔
جو ویڈیو اور آڈیو فائلز آپ YouTube کو فراہم کرتے ہیں ان کے لیے آپ کا یا تو کاپی رائٹ ہولڈر یا کاپی رائٹ کے مالک کا مجاز نمائندہ ہونا ضروری ہے۔

ویڈیو فارمیٹنگ کی گائیڈلائنز

مندرجہ ذیل گائیڈلائنز فارمیٹنگ کی وہ تفصیلات بیان کرتی ہیں جو YouTube پر ویڈیوز چلانے کے لیے اعلیٰ ترین معیار کے حامل ہیں۔ YouTube پارٹنرز کو ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی ترغیب دیتا ہے جو اصل، اعلی معیار کے سورس فارمیٹ سے حتی الامکان قریب ہیں تاکہ اس بات کے امکان کو بڑھا سکیں کہ آپ کی ویڈیوز اعلی معیار (HQ) میں چلیں گی۔ نوٹ کریں کہ YouTube ہمیشہ اپنے پلے بیک کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے ویڈیوز کو دوبارہ ان کوڈ کرتا ہے۔

  • فائل فارمیٹ: YouTube اس اصل، 1080p HD براڈکاسٹ فارمیٹ کو ترجیح دیتا ہے جو آپ کے ڈیجیٹل مواد کی لائبریری میں ہے، نیز DVD کی تعمیل والے MPEG-2 پروگرام کی سلسلہ بندیوں کو ترجیح دیتا ہے جنہیں ‎.MPG ایکسٹینشن کے ساتھ محفوظ کیا گیا ہے۔ اگر آپ MPEG-2 فارمیٹ میں ویڈیوز جمع نہیں کرا سکتے ہیں تو MPEG-4 ترجیحی فارمیٹ ہے۔ مندرجہ ذیل خصائص MPEG-2 اور MPEG-4 ویڈیوز کا بہترین پلے بیک فراہم کرتے ہیں۔

    • MPEG-2

      • آڈیو کوڈیک: MPEG Layer II یا Dolby AC-3
      • آڈیو بِٹ ریٹ: 128 kbps یا اس سے بہتر
    • MPEG-4

      • ویڈیو کوڈیک: H.264
      • آڈیو کوڈیک: AAC
      • آڈیو بِٹ ریٹ: 128 kbps یا اس سے بہتر
  • کم از کم آڈیو ویژوئل کا دورانیہ: 33 سیکنڈ (ویڈیو چینل میں سیاہ اور جامد تصاویر نیز آڈیو چینل میں خاموشی اور پس منظر کے شور کے علاوہ)

  • فریم ریٹ: ویڈیوز دوبارہ نمونہ لیے بغیر اپنے اصل فریم ریٹ میں ہونی چاہئیں۔ فلم کے ذرائع کے لیے، 24fps یا 25fps پروگریسیو ماسٹر بہترین نتائج دیتا ہے۔ عام طور پر، فریم ریٹ 24، 25 یا 30 فریمز فی سیکنڈ پر سیٹ کی جاتی ہے۔ براہ کرم دوبارہ نمونہ لینے کی تکنیکوں کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے تصاویر لرز سکتی ہیں اور بسا اوقات اس کے نتیجے میں کم معیار کی ویڈیو بن پاتی ہے۔ ناپسندیدہ تکنیکوں کی مثالوں میں توسیع اور منتقلی کا عمل شامل ہے جیسے Telecine میں کمی آنا۔

  • تناسبی شرح: ویڈیوز اپنی اصل تناسبی شرحوں میں ہونی چاہئیں اور اپ لوڈ کردہ ویڈیوز میں کبھی بھی لیٹر باکسنگ یا پلر باکسنگ بارز شامل نہیں ہونے چاہئیں۔ YouTube پلیئر ویڈیو یا پلیئر کے سائز سے قطع نظر، خودکار طور پر ویڈیوز کو تراشے یا پھیلائے بغیر فریم کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ صحیح طریقے سے ڈسپلے ہو رہے ہوں۔ ویژوئل مثالوں کے لیے اعلی ان کوڈنگ دیکھیں۔

    • اگر ویڈیو کی اصل تناسبی شرح 1.77:1 ہے اور فریم کے کل سائز میں بھی 1.77:1 تناسبی شرح ہے تو 16:9 سائز استعمال کریں جس میں مربع پکسلز ہوں اور کوئی بارڈر نہ ہو۔
    • اگر ویڈیو کی اصل تناسبی شرح 1.77:1 ہے اور فریم کے کل سائز میں 1.77:1 تناسبی شرح نہیں ہے تو 16:9 سائز استعمال کریں جس میں مربع پکسلز ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ کسی بھی تغیر کے بغیر ایک رنگ کا بارڈر ہو۔
    • اگر ویڈیو کی اصل تناسبی شرح 1.33:1 ہے اور فریم کے کل سائز میں بھی 1.33:1 تناسبی شرح ہے تو 4:3 سائز استعمال کریں جس میں مربع پکسلز ہوں اور کوئی بارڈر نہ ہو۔
    • اگر ویڈیو کی اصل تناسبی شرح 1.33:1 ہے اور فریم کے کل سائز میں 1.33:1 تناسبی شرح نہیں ہے تو 4:3 سائز استعمال کریں جس میں مربع پکسلز ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ کسی بھی تغیر کے بغیر ایک رنگ کا بارڈر ہو۔

    اگر تھئیٹریکل ریلیزز میں "پین اینڈ اسکین" ورژن کے ساتھ ساتھ اصل 16:9 ورژن بھی ہے تو دونوں ورژنز کو الگ الگ اپ لوڈ کریں۔

  • ویڈیو ریزولیوشن: YouTube ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز کو ترجیح دیتا ہے اور عام طور پر آپ کو ان کوڈنگ اور پلے بیک کے عمل میں زیادہ سے زیادہ لچک فراہم کرنے کے لیے دستیاب اعلی ترین ریزولیوشن میں ویڈیو فراہم کرنا چاہیے۔ فروخت یا کرایے کے لیے بنائی گئی ویڈیوز کے لیے، آپ کو 16:9 تناسبی شرح کے ساتھ 1920x1080 کی کم از کم ریزولیوشن فراہم کرنی چاہیے۔ اشتہارات کے ساتھ یا بغیر اشتہارات والے مواد کیلئے، YouTube کم از کم ریزولیوشن کا تعین نہیں کرتا ہے لیکن جس ویڈیو کی تناسبی شرح 16:9 ہے اس کے لیے کم از کم 1280x720 ریزولیوشن تجویز کرتا ہے اور جس ویڈیو کی تناسبی شرح 4:3 ہے اس کے لیے کم از کم 640x480 ریزولیوشن تجویز کرتا ہے۔

    اگر وہ ویڈیوز YouTube پر عوامی طور پر نظر نہیں آئیں گی اور وہ صرف Content ID کے حوالہ جات کے طور پر پیش کیے جانے کے لیے اپ لوڈ کی جا رہی ہیں تو آپ کم کوالٹی کی ویڈیوز فراہم کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ یہ ویڈیوز ایک عام "ایک چوتھائی" ریزولیوشن ہو سکتی ہیں – یعنی 320x240۔ تاہم، مؤثر حوالہ جات پیش کرنے کے لیے ویڈیوز 200 لائنوں سے زیادہ کی ہونی چاہئیں۔

  • ویڈیو بِٹ ریٹ: چونکہ بِٹ ریٹ کوڈیک پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، لہذا کوئی تجویز کردہ کم از کم قدر نہیں ہے۔ ویڈیوز کو بِٹ ریٹ کی بجائے فریم ریٹ، تناسبی شرح اور ریزولیوشن کے لیے بہتر بنایا جانا چاہیے۔ 50 یا 80Mbps کے بِٹ ریٹس فروخت یا کرایے کے لیے بنائی گئی ویڈیوز کے لیے عام ہیں۔

اگر آپ ترجیحی خصائص کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز کو ان کوڈ کرنے سے قاصر ہیں تب بھی آپ اپنی ویڈیو کو ‎،.WMV ‏‎،.AVI ‎.MOV اور ‎.FLV فارمیٹ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس معاملے میں، ہماری تجویز ہے کہ آپ ممکنہ طور پر اعلی ترین معیار کی ویڈیو اپ لوڈ کریں۔ YouTube اب بھی آپ کی ویڈیو کے مواد کو قبول کرے گا اور پھر ضرورت پڑنے پر آپ کی ویڈیو فائلز کو دوبارہ ان کوڈ کرے گا۔ تاہم، ہو سکتا ہے کہ آپ کی ویڈیوز کا معیار بہترین نہ ہو اور آپ کی ویڈیوز کو HQ ان کوڈنگ کے لیے نااہل بنا دے۔ اگر آپ ترجیحی خصائص کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز کو ان کوڈ نہیں کر سکتے ہیں تب بھی ہماری تجویز ہے کہ آپ کچھ ٹیسٹ ویڈیو کو آن لائن اپ لوڈ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ YouTube پر پلے بیک کی کوالٹی سے مطمئن ہیں۔

آڈیو فائل کی گائیڈلائنز

مندرجہ ذیل گائیڈلائنز آڈیو ٹریکس کے لیے ہیں جو آپ YouTube کو فراہم کرتے ہیں۔ یہ گائیڈلائنز فارمیٹنگ کی وہ تفصیلات بیان کرتی ہیں جو YouTube پر آڈیوز چلانے اور آپ کے آڈیو ٹریکس کو صارف کی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کے آڈیو ٹریکس سے مماثل کرنے کے لیے اعلیٰ ترین معیار کے حامل ہیں۔ نوٹ کریں کہ اگر آپ نے اس ٹریک کو YouTube کے آڈیو کی تبدیلی پروگرام میں شامل کرنے کا انتخاب کیا ہے تبھی آڈیو ٹریک کو YouTube پر دوبارہ چلایا جائے گا۔ عام طور پر، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ ممکنہ طور پر اعلی ترین معیار کی آڈیو اپ لوڈ کریں۔

  • تعاون یافتہ فائل فارمیٹس:
    • MP3/WAV کنٹینر میں MP3 آڈیو
    • WAV کنٹینر میں PCM آڈیو
    • MOV کنٹینر میں AAC آڈیو
    • FLAC آڈیو
  • نقصان شدہ فارمیٹس کے لیے کم از کم آڈیو بِٹ ریٹس: ‎64 kbps
  • کم از کم قابل سماعت دورانیہ: 33 سیکنڈ (خاموشی اور پس منظر کے شور کے علاوہ)
  • زیادہ سے زیادہ دورانیہ: کوئی نہیں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17481056376268803836
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false