YouTube کے حقوق کا نظم و نسق کو سمجھیں

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کے لیے دستیاب ہیں جو اپنے کاپی رائٹ شدہ مواد کا نظم کرنے کے لیے YouTube کا مواد کا منتظم استعمال کر رہے ہیں۔

آپ کی املاک دانش کا نظم کرنے والا YouTube کا سسٹم تین بڑے اجزاء پر مشتمل ہے:

  • YouTube کا حقوق کے نظم و نسق کا سسٹم آپ کی املاک دانش کے مالکان اور منتظمین کی شناخت کرتا ہے اور آپ کے حقوق نافذ کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی پالیسیوں کا تعین کرتا ہے

  • Content ID آپ کی املاک دانش سے مماثل مواد کیلئے YouTube ویڈیوز کو خودکار طور پر اسکین کرتا ہے اور مماثل ویڈیو پر حقوق کی تعین کردہ پالیسی لاگو کرتا ہے

  • YouTube ویڈیوز youtube.com پر صارفین کیلئے دستیاب آپ کی املاک دانش کی (اختیاری) عوامی نمائندگی ہوتی ہیں

جب آپ املاک دانش کا کوئی ٹکڑا YouTube پر اپ لوڈ کرتے ہیں تو آپ کو ان اجزاء میں سے ہر ایک میں علیحدہ طور پر ایک نمائندگی تخلیق کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ دیگر الفاظ میں، YouTube سسٹم میں املاک دانش کے ایک واحد ٹکڑے میں تین نمائندگیاں تک ہوتی ہیں:

  • اثاثہ حقوق کے نظم و نسق کے سسٹم میں آپ کی املاک دانش کی نمائندگی ہوتی ہے۔ آپ اثاثے کے حصے کے طور پر ملکیت اور حقوق کی معلومات کا تعین کرتے ہیں۔

  • حوالہ Content ID کی مماثلت کیلئے آپ کی املاک دانش کی نمائندگی ہوتا ہے۔ آپ ایک ایسی ڈیجیٹل میڈیا فائل فراہم کرتے ہیں Content ID جس کا موازنہ اپ لوڈ کردہ ویڈیو مواد کے ساتھ کرتا ہے۔

  • ویڈیو youtube.com پر آپ کی املاک دانش کی نمائندگی ہوتی ہے۔ ویڈیو کا میٹا ڈیٹا مواد کی وضاحت اور youtube.com پر اس کے دکھائی دینے کے طریقے کا تعین کرتا ہے۔ ویڈیو اسی میڈیا فائل کا استعمال کرتا ہے جسے حوالے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اثاثہ سسٹم کا دل ہوتا ہے۔ یہ وہ آبجیکٹ ہوتا ہے جس سے دیگر آبجیکٹس وابستہ ہوتے ہیں۔ آپ کو املاک دانش کے ہر ٹکڑے کیلئے ایک اثاثہ تخلیق کرنا چاہیے، حوالہ جات اور ویڈیوز اختیار ہیں۔

ایک اثاثے کے ساتھ ایک سے زیادہ حوالہ جات وابستہ ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک مووی اثاثے میں 16:9 اور 4:3 کی تناسبی شرحوں کے ساتھ علیحدہ حوالہ جات ہو سکتے ہیں۔

آپ اثاثے کی طرف سے ویڈیو پر دعوی کر کے ویڈیوز کو اثاثوں سے لنک کرتے ہیں۔ آپ ان ویڈیوز پر دعوی کرتے ہیں جنہیں آپ اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اگر دیگر صارفین اپنی ویڈیوز میں آپ کے اثاثے سے مماثل مواد شامل کرتے ہیں تو آپ ان کی ویڈیوز پر بھی دعوی کر سکتے ہیں۔

آپ دیگر معاون معلومات بھی تخلیق کر سکتے ہیں، جیسے:

  • ملکیت کسی اثاثے یا اثاثوں کے گروپ کے مالک (مالکان) کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے، جیسے زیر ملکیت اثاثے کا فیصد اور وہ علاقے جہاں اثاثہ زیر ملکیت ہے۔ آپ ملکیت کا استعمال اس بات کا اعلان کرنے کیلئے کرتے ہیں کہ آپ کے اثاثوں کے حقوق کا مالک کون ہے۔

  • حقوق کی پالیسی منیٹائز کرنے والی دعوی کی ہوئی ویڈیوز کیلئے شرائط اور اصولوں کا تعین کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ امریکہ میں ناظرین کو اشتہارات ڈسپلے کرنے والی کسی پالیسی کا تعین کر سکتے ہیں، لیکن دنیا کے باقی حصوں میں صرف ناظرین کو ٹریک کر سکتے ہیں۔ آپ پالیسیوں کو اثاثوں کے ساتھ وابستہ کرتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14939438635821020251
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false