اپ لوڈ کے دوران ویڈیو اٹک جاتی ہے

ایسی ویڈیوز کیلئے تجویز، جنہیں اپ لوڈ ہونے میں زيادہ وقت لگتا ہے یا جو اپ لوڈ کے دوران اٹک جاتی ہیں۔

اپ لوڈ ہونے میں لگنے والا وقت آپ کی فائل کے سائز کی بنیاد پر مختلف ہوتا ہے۔ اپ لوڈ ہونے میں لگنے والا وقت انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ اور اپ لوڈ ٹریفک کی بنیاد پر بھی مختلف ہو سکتا ہے۔ اپ لوڈ ہونے میں کچھ منٹ سے لے کر کئی گھنٹوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا اپ لوڈ اٹک گیا ہے یا اس میں زیادہ وقت لگ رہا ہے تو اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں:

  • فائل کی قسم اور سائز: آپ کی ویڈیو کی فائل کی قسم اور ویڈیو کے فارمیٹ سے اس کا سائز تبدیل ہوتا ہے۔ اپ لوڈ کرنے کے عمل میں تیزی لانے کیلئے، ان تجویز کردہ فارمیٹس میں سے کسی ایک میں اپنی ویڈیوز کو ان کوڈ کریں۔
  • سُست انٹرنیٹ کنکشن: اپنا انٹرنیٹ کنکشن چیک کرنے کیلئے، Google پر "انٹرنیٹ اسپیڈ ٹیسٹ" تلاش کریں۔ سُست یا غیر مستحکم انٹرنیٹ کنکشن، اپ لوڈ کی سُست رفتار کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔
  • اپ لوڈز کا بھاری ٹریفک: ہو سکتا ہے کہ آپ مصروف اوقات میں اپ لوڈ کر رہے ہوں۔ کچھ مصروف اوقات میں، آپ کے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کو ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بھاری ٹریفک کا سامنا ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے YouTube پر آپ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ YouTube پر ویڈیو کی کارکردگی کے بارے میں مزید جانیں۔
  • کوالٹی: اعلی کوالٹی والی ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ مثال کے طور پر، 1080p ویڈیو کے مقابلے 4K ویڈیو کو اپ لوڈ ہونے میں زیادہ وقت لگے گا۔

اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہے، تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ YouTube پر اپنی ویڈیو کی اپ لوڈنگ مکمل ہونے دیں۔

گزشتہ اپ لوڈ کو جاری رکھیں

اگر کسی وجہ سے آپ کو اپنی اپ لوڈنگ روکنی پڑتی ہے، تو آپ اگلے 24 گنٹے کے اندر وہیں سے دوبارہ اپ لوڈنگ شروع کر سکتے ہیں، جہاں آپ نے روکی تھی۔ اپ لوڈنگ جاری رکھنے کیلئے youtube.com/upload پر واپس جائیں اور اپنے کمپیوٹر سے وہی فائل منتخب کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3372250014395948852
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false