DDEX فائلیں اپ لوڈ کرنے کی تیاری کرنا

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کے لیے دستیاب ہیں جو اپنے کاپی رائٹ شدہ مواد کا نظم کرنے کے لیے YouTube کا مواد کا منتظم استعمال کر رہے ہیں۔

DDEX اپ لوڈز کی خاطر اپنے اکاؤنٹ کو کنفیگر کرنے کیلئے:

  1. اپنا اکاؤنٹ سیٹ اپ کریں۔

    قبل اس کے کہ YouTube آپ کی جانب سے DDEX فائلیں قبول کر سکے، آپ کے پارٹنر نمائندے کو DDEX فائلیں قبول کرنے کیلئے اپنے اکاؤنٹ کو کنفیگر کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

    آپ کو اپنے پارٹنر نمائندے کو اپنی DDEX پارٹی ID فراہم کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ اگر آپ کے پاس DDEX پارٹی ID نہیں ہے تو آپ اس کیلئے ‎http://dpid.ddex.net/‎ پر درخواست دے سکتے ہیں۔

    اگر آپ YouTube پر پہلے ہی سے مواد کے بیچز اپ لوڈ نہیں کرتے ہیں تو آپ کو اپنی خاطر ایک SFTP یا Aspera ڈراپ باکس سیٹ اپ کرنے کیلئے اپنے پارٹنر نمائندے سے رابطہ کرنا ہوگا۔

    ہم DDEX ادخال کیلئے ایک علیحدہ ڈراپ باکس استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں، جو اس کے علاوہ ہو سکتا ہے جو ممکن ہے کہ آپ ContentID کیلئے استعمال کرتے ہوں۔

  2. ٹیسٹ بیچز کی تصدیق اور انہیں اپ لوڈ کریں۔

    ایک ٹیسٹ اپ لوڈ بیچ جمع کرانے کیلئے، TestMessage کے پیغام کے ہیڈر میں <MessageControlType> سیٹ کریں اور DDEX فائل کو اپنے ڈراپ باکس میں کاپی کریں۔ تفصیلات کیلئے مواد اپ لوڈ کرنا دیکھیں۔ ٹیسٹ کیلئے تمام فائلیں اپ لوڈ کرنے کے بعد، ایک ایسی فائل تخلیق کریں جس کے نام کا آغاز اسٹرنگ "BatchComplete" کے ساتھ ہوتا ہو، اس کے بعد کوئی دوسرا حرف اور فائل ایکسٹینشن ‎.xml آتا ہو۔ اس فائل کی موجودگی YouTube کو یہ بتاتی ہے کہ بیچ تیار ہے۔

    YouTube ٹیسٹ پیغامات اپ لوڈ نہیں کرتا ہے، بلکہ صرف ان کی تصدیق کرتا ہے۔ جب آپ تصدیق کیلئے ایک TestMessage اپ لوڈ کرتے ہیں تو آپ کو میڈیا فائلیں شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

    ان تمام معاملات کیلئے ٹیسٹ بیچز جمع کرائیں جنہیں آپ کی سروس سپورٹ کرتی ہے:

    مکمل نیا البم

    ایک البم ریلیز کی مکمل پروڈکٹ ڈیلیوری میں DDEX فائل، آڈیو فائلیں، آرٹ فائلیں اور ڈیل کی شرائط شامل ہوتی ہیں۔

    • <ReleaseType> کو "البم" پر سیٹ کریں۔
    • <ReleaseResourceReferenceList> میں ڈیلیور کردہ سبھی آڈیو اور البم آرٹ کے وسائل کا حوالہ ہونا چاہیے۔
    مکمل نیا سنگل

    ایک سنگل ریلیز کی مکمل پروڈکٹ ڈیلیوری میں DDEX فائل، آڈیو فائلیں، آرٹ فائلیں اور ڈیل کی شرائط شامل ہوتی ہیں۔

    • <ReleaseType> کو "سنگل" پر سیٹ کریں۔
    مکمل نئے ملٹی ڈسک کی ریلیز

    ایک ملٹی ڈسک ریلیز کی مکمل پروڈکٹ ڈیلیوری میں DDEX فائل، آڈیو فائلیں، آرٹ فائلیں اور ڈیل کی شرائط شامل ہوتی ہیں۔

    • <ReleaseType> کو "البم" پر سیٹ کریں۔
    • اصل ریلیز میں متعدد <ResourceGroup> شامل ہونے چاہئیں اور ہر ایک میں متعدد ڈسکس سے وابستہ ایک <SequenceNumber> ہونا چاہیے۔
    مکمل اپ ڈیٹ

    نئی آڈیو یا تصویر کی فائلوں، نیز اپ ڈیٹ کردہ DDEX فائل کے ساتھ ایک مکمل اپ ڈیٹ۔

    • پیغام ID اور ٹائم سٹیمپ دونوں کو اپ ڈیٹ کریں۔
    • ضرورت کے مطابق میٹا ڈیٹا کی اضافی اپ ڈیٹس فراہم کریں۔
    ٹریک میٹا ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کریں

    میٹا ڈیٹا صرف ایسی میڈیا فائلوں کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوتا ہے جو DDEX فائل میں شامل نہیں ہوتی ہیں یا جن کا اس میں حوالہ نہیں دیا گیا ہوتا ہے۔

    YouTube صرف مکمل میٹا ڈیٹا اپ ڈیٹس کا تعاون کرتا ہے۔ آپ کو ٹریک کا سبھی میٹا ڈیٹا شامل کرنا چاہیے، بشمول ان قدروں کے جو تبدیل نہیں ہوئی ہیں۔
    • چونکہ فائلیں شامل نہیں کی گئی ہیں، اس لئے ہر وسیلے کیلئے <TechnicalSoundRecordingDetails> اور <TechnicalImageDetails> سیکشن حذف کریں۔
      صرف اس میں موجود <TechnicalImageDetails> سیکشن کو ہٹانے کی بجائے پورے <Image> بلاک کو ہٹانا اور اس کے سبھی حوالہ جات کو ہٹانا ایک عام غلطی ہے۔ اس کا غلط اثر یہ ہوتا ہے کہ البم سے البم آرٹ پوری طرح ہٹ جاتا ہے۔
    ڈیل کی شرائط کو علیحدہ کریں

    کسی ریلیز کی دو مرحلے میں ڈیلیوری۔ پہلی ڈیلیوری میں ڈیل کی شرائط کے بغیر DDEX فائل، آڈیو فائلیں اور آرٹ فائلیں شامل ہیں۔ دوسری ڈیلیوری ڈیل کی شرائط فراہم کرتی ہے۔

    • پہلی ڈیلیوری میں میڈیا فائلیں شامل ہیں، دوسری ڈیلیوری میں نہیں۔
    ایک البم میں نیا گانا شامل کریں

    ایک ایسی اپ ڈیٹ بھیجیں جس میں نئے گانے کا ڈیٹا شامل ہو اور جو گانے کو مناسب <Release> میں شامل کرتی ہو۔

    • نئے گانے کیلئے نئے ‎<SoundRecording>‎،‏ ‎<Release>‎ اور <ReleaseDeal> کمپوزٹس شامل کریں۔
    • البم پر گانے کی ترتیب کا تعین کرتے ہوئے گانے کو اصل البم <Release> میں، دونوں کو <ReleaseResourceReferenceList> اور <ResourceGroup> کے تحت شامل کریں۔
    • صرف نیا گانا نہیں، بلکہ تمام گانے دوبارہ ڈیلیور کریں۔

    خرابیوں کے بغیر ٹیسٹ پیغامات کی تصدیق ہونے پر، ان کے <MessageControlType> کو LiveMessage میں تبدیل کریں، وابستہ میڈیا فائلیں اپ لوڈ کریں اور اپ لوڈ کرنے کا پروسیس دہرائیں۔

  3. ٹیسٹ بیچز کا جائزہ لیں۔

    ٹیسٹ بیچز اپ لوڈ کرنے کے بعد، نتائج کے اثاثوں کا جائزہ لینے کیلئے اپنے پارٹنر نمائندے کے ساتھ کام کریں۔ اگر نتائج آپ کی توقع کے مطابق نہیں ہیں تو کوئی بھی ضروری ایڈجسٹمنٹ کریں اور ٹیسٹ کو دہرائیں۔

  4. اینڈ ٹو اینڈ ٹیسٹنگ مکمل کریں۔

    اپنے ٹیسٹ بیچز کے صحیح دکھائی دینے پر، اینڈ ٹو اینڈ ٹیسٹنگ کیلئے تقریباً 200 ریلیزز ڈیلیور کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14581074361579819321
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false