YouTube آپریشنز گائیڈ

پالیسیاں کیسے لاگو ہوتی ہیں

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔
جب کسی ویڈیو کا دعوی کیا جاتا ہے تو YouTube پالیسی کو اس ویڈیو سے جوڑ دیتا ہے۔ YouTube ویڈیو پر کس پالیسی کو لاگو کرتا ہے اس کا انحصار درج ذیل پر ہے:
  • دعوی کیسے کیا جاتا ہے (آپ کے ذریعے یا Content ID کے ذریعے)
  • آیا کسی دوسرے پارٹنر نے اسی ویڈیو کا دعوی کیا ہے

آپ کے کیے گئے دعوے

جب آپ کسی ایسی ویڈیو کا دعوی کرتے ہیں جو آپ نے اپنی زیر ملکیت چینل پر اپ لوڈ کی ہے تو جو پالیسی آپ کی ڈیفالٹ اپ لوڈ کی پالیسی کے طور پر سیٹ کی گئی ہے وہ لاگو کی جاتی ہے۔ ڈیفالٹ پالیسیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

جب آپ بیانیہ تلاش کا استعمال کر کے کسی ویڈیو کا دعویٰ کرتے ہیں تو آپ دستی طور پر اس بات کا انتخاب کرتے ہیں کہ دعویٰ کے ساتھ کس پالیسی کو منسلک کیا جائے۔

Content ID کے ذریعے کیے گئے دعوے

جب Content ID صارف کی اپ لوڈ کردہ ویڈیو کا دعویٰ کرتی ہے تو یہ دعویٰ کرنے والے اثاثہ کے لیے خودکار طور پر حوالہ جاتی مماثلت کی پالیسی استعمال کرتی ہے۔

اگر اثاثہ میں کوئی مماثلت کی پالیسی وابستہ نہیں ہے تو جو پالیسی آپ کی ڈیفالٹ مماثلت کی پالیسی کے طور پر سیٹ کی گئی ہے وہ لاگو ہوتی ہے۔

آپ اسٹوڈیو مواد کے منتظم کی دعوی کی ہوئی ویڈیوز  کے صفحہ سے دعوی کی ہوئی ویڈیو سے وابستہ پالیسی کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ جب آپ دعوی کے مسائل کا جائزہ لے رہے ہوں تب بھی اسے مسائل  کے صفحہ سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

متعدد پارٹنرز کے کیے گئے دعوے

اسی ویڈیو پر

ایک سے زیادہ پارٹنر ایک ہی علاقے میں ایک ہی ویڈیو پر درست دعویٰ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک پارٹنر ویژوئل حصے کا اور دوسرا پارٹنر آڈیو والے حصے کا دعوی کر سکتا ہے۔

جب کسی ویڈیو پر متعدد درست دعوے ہوتے ہیں اور اس وجہ سے اس سے متعدد درست پالیسیاں وابستہ ہوتی ہیں تو جو بھی پالیسی انتہائی محدود کارروائی کا باعث بنتی ہے اسے لاگو کیا جائے گا۔

Least restrictive   Most restrictive
No policy Monetize Track Block Takedown
 
مثال کے طور پر، اگر ایک پالیسی ویڈیو کو منیٹائز کرنے کیلئے کہتی ہے اور دوسری اسے مسدود کرنے کیلئے کہتی ہے تو ویڈیو کو مسدود کر دیا جاتا ہے۔

نوٹ: اگر ویڈیو کا دعوی کرنے والے اثاثوں میں سے کسی ایک اثاثہ کے پاس ملکیت کی معلومات موجود نہیں ہے تو پالیسی کی ڈیفالٹ کارروائیٹریک کریں ہے (مالک موجود نہیں ہے)۔

  • مثال: اگر اثاثہ میں کینیڈا کے لیے ملکیت کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے تو YouTube اثاثہ کے خلاف دعوی کی ہوئی ویڈیوز پر کینیڈا میں ٹریک کریں (مالک موجود نہیں ہے) پالیسی لاگو کرتا ہے۔
  • چونکہ انتہائی محدود پالیسی لاگو کی جاتی ہے لہذا ٹریک کی یہ پالیسی ویڈیوز کے دوسرے دعووں سے منیٹائز کی کسی بھی پالیسی پر مقدم ہوتی ہے۔

اسی اثاثہ پر

گر مختلف پارٹنرز کو مختلف علاقوں میں ایک ہی اثاثہ کے حقوق حاصل ہیں تو اس ملک میں اثاثہ کے مالک پارٹنر کی پالیسی لاگو ہوتی ہے۔

اگر مختلف پارٹنرز کو ایک ہی علاقہ میں ایک ہی اثاثہ کے حقوق حاصل ہیں تو پارٹنر کی وہ پالیسی جس کے نتیجے میں انتہائی محدود کارروائی ہوتی ہے وہ لاگو ہوتی ہے۔ اگر دونوں پارٹنرز کی ایک ہی پالیسی ہے تو جو پالیسی لاگو ہوتی ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا یہ موسیقی یا غیر موسیقی اثاثہ ہے:

  • موسیقی اثاثوں کے لیے: آمدنی الگ سے روک لی جاتی ہے اور تنازعہ حل ہو جانے کے بعد، آمدنی موزوں فریق کو ادا کر دی جاتی ہے۔
  • غیر موسیقی اثاثوں کے لیے: دونوں پارٹنرز کے لیے 'ٹریک کریں' کی پالیسی لاگو ہوتی ہے۔ ملکیت کا تنازعہ حل ہو جانے کے بعد ہی 'منیٹائز کریں' کی پالیسی لاگو ہو سکتی ہے۔
مثالیں

نیچے کے ٹیبلز مثال کے منظرنامے دکھاتے ہیں کہ کس طرح پالیسیاں صارف کی اپ لوڈ کردہ ان ویڈیوز پر لاگو کی جاتی ہیں جو اشتراک کردہ ملکیت کے ساتھ کسی اثاثے سے مماثل ہیں۔

مختلف علاقوں میں ملکیت + مختلف پالیسیاں:

  پارٹنر A پارٹنر B
درج ذیل ممالک میں ملکیت ہے: ریاستہائے متحدہ، کینیڈا، میکسیکو برطانیہ
مماثلت کی پالیسی سیٹ کی گئی بطور: مواد کو مسدود کریں مواد کو منیٹائز کریں
کون سی پالیسی لاگو ہوتی ہے:
  • پارٹنر A کی پالیسی کے مطابق، صارف کی اپ لوڈ کردہ جو ویڈیوز اس اثاثہ سے مماثل ہیں وہ ریاستہائے متحدہ، کینیڈا اور میکسیکو میں مسدود ہیں۔
  • پارٹنر B کی پالیسی کے مطابق، اثاثے سے مماثل صارف کی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو برطانیہ (UK) میں اشتہارات کے ساتھ دکھایا جاتا ہے۔
  • پارٹنر B کو UK میں ملاحظات سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔
  • باقی دنیا میں کوئی بھی پالیسی لاگو نہیں ہوتی ہے۔

مختلف علاقوں میں ملکیت + ایک ہی پالیسی:

  پارٹنر A پارٹنر B
درج ذیل ممالک میں ملکیت ہے: ریاستہائے متحدہ، کینیڈا، میکسیکو برطانیہ
مماثلت کی پالیسی سیٹ کی گئی بطور: ریاستہائے متحدہ میں مواد کو مسدود کریں؛ کینیڈا اور میکسیکو میں مواد کو منیٹائز کریں مواد کو منیٹائز کریں
کون سی پالیسی لاگو ہوتی ہے:
  • پارٹنر A کی پالیسی کے مطابق، صارف کی اپ لوڈ کردہ جو ویڈیوز اس اثاثہ سے مماثل ہیں وہ ریاستہائے متحدہ میں مسدود ہیں اور کینیڈا اور میکسیکو میں اشتہارات کے ساتھ دکھائی جاتی ہیں۔ پارٹنر A کو کینیڈا اور میکسیکو میں ملاحظات سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔
  • پارٹنر B کی پالیسی کے مطابق، صارف کی اپ لوڈ کردہ جو ویڈیوز اس اثاثہ سے مماثل ہیں وہ برطانیہ (UK) میں اشتہارات کے ساتھ دکھائی جاتی ہیں۔ پارٹنر B کو UK میں ملاحظات سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔
  • باقی دنیا میں کوئی بھی پالیسی لاگو نہیں ہوتی ہے۔

ایک ہی علاقے میں ملکیت + مختلف پالیسیاں:

  پارٹنر A پارٹنر B
درج ذیل ممالک میں ملکیت ہے: ریاستہائے متحدہ، کینیڈا، میکسیکو ریاستہائے متحدہ
مماثلت کی پالیسی سیٹ کی گئی بطور: ریاستہائے متحدہ میں مواد کو مسدود کریں؛ کینیڈا اور میکسیکو میں مواد کو منیٹائز کریں مواد کو ٹریک کریں
کون سی پالیسی لاگو ہوتی ہے:
  • پارٹنر A کی پالیسی لاگو ہوتی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں زیادہ محدود کارروائی (مسدود کریں) ہوتی ہے۔ صارف کی اپ لوڈ کردہ جو ویڈیوز اس اثاثہ سے مماثل ہیں وہ ریاستہائے متحدہ میں مسدود ہیں۔
  • باقی دنیا میں کوئی بھی پالیسی لاگو نہیں ہوتی ہے۔

ایک ہی علاقے میں ملکیت + ایک ہی پالیسی:

  پارٹنر A پارٹنر B
درج ذیل ممالک میں ملکیت ہے: ریاستہائے متحدہ ریاستہائے متحدہ
مماثلت کی پالیسی سیٹ کی گئی بطور: مواد کو منیٹائز کریں مواد کو منیٹائز کریں
کون سی پالیسی لاگو ہوتی ہے:
  • موسیقی اثاثوں کے لیے: آمدنی الگ سے روک لی جاتی ہے اور تنازعہ حل ہو جانے کے بعد، آمدنی موزوں فریق کو ادا کر دی جاتی ہے۔
  • غیر موسیقی اثاثوں کے لیے: دونوں پارٹنرز کے لیے 'ٹریک کریں' کی پالیسی لاگو ہوتی ہے۔ ملکیت کا تنازعہ حل ہو جانے کے بعد ہی 'منیٹائز کریں' کی پالیسی لاگو ہو سکتی ہے۔
  • باقی دنیا میں کوئی بھی پالیسی لاگو نہیں ہوتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4486906796388383042
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false