اگر آپ کسی پلے لسٹ کے مالک ہیں تو آپ اپنی پلے لسٹ کو عوامی، نجی یا غیر مندرج بنا سکتے ہیں۔
نوٹس:
- ممکن ہے کہ یہ خصوصیت YouTube پر زیر نگرانی تجربات کے ساتھ دستیاب نہ ہو۔
- YouTube Music، YouTube کی بنیادی ایپ اور YouTube API پر ایک چینل روزانہ کتنی عوامی پلے لسٹس بنا سکتا ہے اس کی ایک حد ہے۔ آپ اعلی خصوصیات تک رسائی حاصل کر کے اپنی یومیہ حد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔
YouTube اسٹوڈیو کے ذریعے پلے لسٹ کی رازداری سیٹ کریں
- YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
- دائیں مینو سے، مواد پلے لسٹس منتخب کریں۔
- آپ جس پلے لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں اس پر تفصیلات پر کلک کریں۔
- "پلے لسٹ کی تفصیلات" صفحہ سے، مرئیت پر کلک کریں ڈراپ ڈاؤن مینیو سے رازداری کی نئی ترتیب کو منتخب کریں۔
- محفوظ کریں پر کلک کریں۔
YouTube کے ذریعے پلے لسٹ کی رازداری سیٹ کریں
- YouTube میں سائن ان کریں۔
- آپ ٹیب پلے لسٹس پر جائیں۔
- جس پلے لسٹ میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس کے تحت مکمل پلے لسٹ دیکھیں منتخب کریں۔
- پلے لسٹ کے عنوان کے نیچے، ڈراپ ڈاؤن مینیو سے رازداری کی نئی ترتیب منتخب کریں۔
رازداری کی ترتیبات
- کوئی بھی شخص عوامی ویڈیوز اور پلے لسٹس دیکھ اور ان کا اشتراک کر سکتا ہے۔
- ویڈیو لنک کا حامل کوئی بھی شخص غیر مندرج ویڈیوز اور پلے لسٹس دیکھ سکتا ہے۔
- YouTube سسٹمز اور انسان جائزہ کاران اشتہارات کی موزونیت، کاپی رائٹ، اور بیجا استعمال کی روک تھام کے دوسرے میکانزم کے لئے نجی ویڈیوز اور پلے لسٹس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
خصوصیت | غیر مندرج | نجی | عوامی |
---|---|---|---|
URL کا اشتراک ہو سکتا ہے | ہاں | نہیں | ہاں |
چینل کے سیکشن میں شامل کیا جا سکتا ہے | ہاں | نہیں | ہاں |
تلاش، متعلقہ ویڈیوز اور تجاویز میں ظاہر ہوتا ہے | نہیں | نہیں | ہاں |
آپ کے چینل پر شائع کی گئی | نہیں | نہیں | ہاں |
سبسکرائبر فیڈ میں ظاہر ہوتی ہے | نہیں | نہیں | ہاں |