پیکیج اپ لوڈ کنندہ کے ساتھ مواد اپ لوڈ کریں

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

پیکیج اپ لوڈ کنندہ آپ کو فوری طور پر وافر مقدار میں YouTube پر میٹا ڈیٹا، ساؤنڈ ریکارڈنگز اور ویڈیو فائلیں اپ لوڈ کرنے دیتا ہے۔ یہ ایک گرافکل یوزر انٹرفیس فراہم کرتا ہے جو آپ کو وہ فائلیں کھینچ کر ڈالنے کے عمل کے قابل بناتا ہے جنہیں آپ اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ نئے اثاثے بنانے یا موجودہ اثاثوں کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے، آپ کو سبھی اثاثوں کیلئے میڈیا فائلوں کے ساتھ ایک میٹا ڈیٹا فائل (اسپریڈ شیٹ یا DDEX فائل) اپ لوڈ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

پیکیج اپ لوڈ کنندہ کو استعمال کر کے فائلیں اپ لوڈ کرنے کیلئے:

  1. بائیں جانب کے مینو میں مواد کی ڈیلیوری پر کلک کریں۔

    اگر آپ نے پہلے کبھی بھی مواد کی ڈیلیوری کی کوئی خصوصیت استعمال نہیں کی ہے تو جب آپ پہلی بار مواد کی ڈيلیوری کا کوئی صفحہ ملاحظہ کریں گے تو YouTube آپ کیلئے خودکار طور پر ایک اپ لوڈ کنندہ اکاؤنٹ بنا دے گا۔ آپ اپ لوڈ کنندہ کے ای میل پتے یا ڈیفالٹ چینل میں اپ لوڈ کنندہ کے اکاؤنٹس میں جا کر ترمیم کر سکتے ہیں جنہیں بائیں جانب کے مینو میں ترتیبات کے تحت تلاش کیا جا سکتا ہے۔

  2. توثیق کریں اور اپ لوڈ کریں پر کلک کریں۔

  3. اپ لوڈ کرنے کیلئے فائلیں منتخب کریں۔

    آپ فائل کی فہرست میں دو طرح سے فائلیں شامل کر سکتے ہیں:

    • اپنے کمپیوٹر سے فائلیں گھسیٹیں اور انہیں فائل کی فہرست میں ڈالیں۔

    • فائلیں منتخب کریں بٹن پر کلک کریں اور وہ فائلیں منتخب کریں جنہیں آپ اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔

    فائلوں کی فہرست میں ایک درست میٹا ڈیٹا فائل، یا تو اسپریڈ شیٹ یا DDEX فائل، شامل ہونی ضروری ہے۔ شامل کیے جانے کے بعد، میٹا ڈیٹا فائل خودکار طور پر توثیق کی کارروائی شروع کر دے گی (ایک گھومتا ہوا آئیکن ظاہر ہوگا۔) اگر ضرورت ہو تو سبھی آڈیو اور ویڈیو فائلوں کو پیکیج میں شامل کر دیں۔

  4. اپنی میٹا ڈیٹا فائل میں کسی بھی خرابی کو حل کریں۔

    اگر میٹا ڈیٹا میں کوئی ایسی خرابی شامل ہے جو اس کو کامیابی سے اپ لوڈ ہونے سے روک دے گی تو ایک سرخ آئیکن ظاہر ہوگا۔ اس فائل میں موجود خرابیوں کو دکھانے کیلئے بٹن پر کلک کریں۔

    • اصل فائل میں میٹا ڈیٹا میں ترمیم کریں۔ مکمل ہو جانے پر، فائل کو اپ لوڈ کنندہ کے صفحہ میں دوبارہ شامل کریں۔ اگر فائل کا نام تبدیل نہیں ہوتا ہے تو YouTube فائل کا جدید تر ورژن استعمال کرے گا اور توثیق کی کارروائی کو دوبارہ شروع کرے گا۔

    اگر فائلیں غائب ہیں تو فائلوں کو اپ لوڈ کنندہ کے صفحہ میں شامل کریں۔ توثیق خودکار طور پر دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ جب میٹا ڈیٹا فائل میں کوئی خرابی شامل نہ ہو تو آپ پیکیج پر کارروائی کریں بٹن پر کلک کر سکتے ہیں۔

  5. پیکیج پر کارروائی کریں پر کلک کریں۔

    اپ لوڈ کردہ فائلوں کی تعداد اور سائز اور تبدیلیوں کی پیچیدگی کی بنیاد پر، وافر اپ لوڈ پر کارروائی مکمل کرنے میں چند منٹ سے چند گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ آپ مواد کی ڈیلیوری کے صفحہ کے میرے پیکیجز ٹیب پر اپنے پیکیج کی پیشرفت کو ٹریک کر سکتے اور کسی خرابی کے پیغام کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5070096104588721132
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false