دعوی کردہ مواد کو ویڈیوز سے ہٹائیں

اگر آپ کی ویڈیو پر Content ID کا دعوی ہے تو اس بارے میں پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں کہ ویڈیو کو کہاں دیکھا جا سکتا ہے یا آیا اس کو منیٹائز کیا جا سکتا ہے۔ دعوے اور اس سے وابستہ پابندیوں کو ہٹانے کیلئے، آپ نئی ویڈیو اپ لوڈ کیے بغیر دعوی کردہ مواد میں ترمیم کر کے ویڈیو سے نکال سکتے ہیں۔

کامیابی کے ساتھ ایسا ہو جانے پر ان میں سے کوئی بھی اختیار خودکار طور پر Content ID کا دعوی صاف کر دے گا:

  • سیگمنٹ کو تراشیں: آپ صرف دعوی کردہ سیگمنٹ میں ترمیم کر کے اسے اپنی ویڈیو سے نکال سکتے ہیں۔
  • گانا تبدیل کریں: اگر آپ کی ویڈیو میں موجود آڈیو پر دعوی کیا گیا ہے تو آپ دعوی کردہ آڈیو کو YouTube آڈیو لائبریری کی دوسری آڈیو سے بدل سکتے ہیں۔
  • گانا مٹائیں: اگر آپ کی ویڈیو میں موجود آڈیو پر دعوی کیا گیا ہے تو آپ دعوی کردہ آڈیو کو خاموش کر سکتے ہیں۔ آپ صرف گانے یا ویڈیو کی تمام آڈیو کو خاموش کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

نوٹ: جون 2025 سے، ایک بار جب آپ اپنی ترمیم شدہ ویڈیو کو محفوظ کر لیں گے تو آپ تبدیلیوں کو کالعدم نہیں کر پائیں گے۔ ‫YouTube اسٹوڈیو ایڈیٹر کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کے مواد میں ترمیم کرتے وقت محفوظ کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ نتیجہ سے خوش ہیں۔

‫YouTube اسٹوڈیو میں دعوی کردہ مواد کو تراشیں، تبدیل کریں یا مٹائیں

کسی ویڈیو سے دعوی کردہ مواد ہٹانے کیلئے:

  1. ‫YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد منتخب کریں۔
  3. فلٹر بار اور پھر کاپی رائٹ پر کلک کریں۔
  4. وہ ویڈیو تلاش کریں جس میں آپ کی دلچسپی ہے۔
  5. پابندیاں کالم میں، ماؤس کا کرسر کاپی رائٹ پر لے جائیں۔
  6. تفصیلات دیکھیں پر کلک کریں۔
  7. استعمال کردہ مواد سیکشن کے تحت، متعلقہ دعوی تلاش کریں اور کارروائی کریں اور پھر سیگمنٹ کو تراشیں، گانا تبدیل کریں، یا گانا مٹائیں پر کلک کریں۔

سیگمنٹ کو تراشیں

یہ اختیار آپ کو اپنی ویڈیو کے اس سیگمنٹ میں ترمیم کر کے اسے باہر نکالنے کی سہولت دیتا ہے جس کی وجہ سے Content ID کا دعوی کیا گیا تھا۔
  1. (اختیاری) آپ جس سیکشن کو ہٹا رہے ہیں اس کے وقت آغاز اور اختتامی وقت میں ترمیم کریں۔
    • یاد رکھیں کہ اگر آپ کی ویڈیو میں دعوی کردہ کچھ مواد باقی رہ جاتا ہے تو دعوی ہٹایا نہیں جائے گا۔
  2. ویڈیو پلیئر میں ترمیم کا پیش منظر دیکھیں۔
  3. محفوظ کریں اور پھر تراشیں پر کلک کریں۔
تبدیلیوں پر کارروائی ہونے کے دوران، آپ 'ویڈیو ایڈیٹنگ پیشرفت میں ہے' کا بَیج دیکھ سکیں گے۔ 'ویڈیوز' کی فہرست پر، آپ اس کا تخمینہ دیکھ سکتے ہیں کہ تبدیلیوں پر کارروائی ہونے میں کتنا وقت باقی ہے۔ دعوی کردہ سبھی مواد کو تراشنے کے بعد، آپ کی ویڈیو سے Content ID کا دعوی ہٹا دیا جائے گا۔

گانا تبدیل کریں (صرف آڈیو دعوے)

یہ اختیار آپ کو دعوی کردہ آڈیو کو YouTube آڈیو لائبریری کی دوسری آڈیو سے بدلنے کی سہولت دیتا ہے۔
  1. نیا آڈیو ٹریک تلاش کرنے کیلئے تجاویز کے ٹیب میں تجویز کردہ ٹریکس پر براؤز کریں یا تمام ٹریکس ٹیب میں تلاش کے فلٹرز استعمال کریں۔ ٹریکس کا پیش منظر دیکھنے کیلئے، چلائیں پر کلک کریں۔
  2. جب آپ کو اپنی پسند کا کوئی گانا ملے توشامل کریں پر کلک کریں۔ گانا نیچے ایڈیٹر میں ایک گہرے خاکسری باکس میں ظاہر ہوگا۔
    • گانا کب شروع ہونا چاہیے، اسے تبدیل کرنے کیلئے باکس پر کلک کریں اور اسے گھسیٹیں۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ کی ویڈیو میں دعوی کردہ کچھ آڈیو باقی رہ جاتی ہے تو دعوی ہٹایا نہیں جائے گا۔
    • گانا کتنا چلنا چاہیے، اسے تبدیل کرنے کیلئے باکس کے کناروں کو گھسیٹیں۔
    • مزید درست ترامیم کیلئے، زوم کے اختیارات Zoom in استعمال کریں۔
  3. (اختیاری) مزید ٹریکس شامل کریں۔ آپ ایک ہی ٹریک کو متعدد بار منتخب کر سکتے ہیں۔
  4. (اختیاری) اپنے منتخب کردہ ٹریک کے آخر میں موجود مینیو More پر کلک کریں اور اسی کی آواز زیادہ یا کم کریں۔
  5. (اختیاری) اپنے اصل ٹریک کے آخر میں موجود مینیو More پر کلک کریں اور دعوی کردہ سیگمنٹ میں تمام آوازوں کو خاموش کریں: تلاش کریں
    • ٹوگل آف (ڈیفالٹ): ہم پورے دعوے پر آپ کے اصل ساؤنڈ ٹریک سے صرف موسیقی ہٹاتے ہیں اور آپ کے منتخب کردہ سیگمنٹ پر منتخب کردہ آڈیو لائبریری ٹریک (ٹریکس) شامل کرتے ہیں۔ کاپی رائٹ کا دعوی ہٹا دیا جائے گا۔
    • ٹوگل آن: ہم آپ کے اصل ساؤنڈ ٹریک پر صرف اس/ان سیگمنٹ/سیگمنٹس سے موسیقی ہٹاتے ہیں جسے منتخب کردہ آڈیو لائبریری ٹریک سے کور کیا گیا ہو۔ اگر منتخب کردہ آڈیو لائبریری ٹریک پورے دعوی کردہ سیگمنٹ کو کور نہیں کرتا ہے تو یہ لال ہو جائے گا اور کاپی رائٹ کا دعوی ریلیز نہیں ہوگا۔ آپ ٹریک پر کرسر گھما کر مزید تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
  6. ویڈیو پلیئر میں ترمیم کا پیش منظر دیکھیں۔
  7. محفوظ کریں اور پھر محفوظ کریں پر کلک کریں۔

تبدیلیوں پر کارروائی ہونے کے دوران، آپ 'ویڈیو ایڈیٹنگ پیشرفت میں ہے' کا بَیج دیکھ سکیں گے۔ 'ویڈیوز' کی فہرست پر، آپ اس کا تخمینہ دیکھ سکتے ہیں کہ تبدیلیوں پر کارروائی ہونے میں کتنا وقت باقی ہے۔ دعوی کردہ تمام آڈیو کو پوری طرح تبدیل کرنے کے بعد، آپ کی ویڈیو سے Content ID کا دعوی ہٹا دیا جائے گا۔

گانے کو مٹائیں (صرف آڈیو دعوے)

یہ اختیار آپ کو اپنی ویڈیو میں دعوی کردہ آڈیو کو مٹانے کی سہولت دیتا ہے۔ آپ صرف گانا مٹانے یا دعوی کردہ سیگمنٹس میں موجود تمام ویڈیو کی آڈیو کو خاموش کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
  1. منتخب کریں کہ آپ کیسے آگے بڑھنا چاہتے ہیں:
    • گانا مٹائیں
      • صرف دعوی کردہ گانے کو خاموش کرتا ہے۔ ڈائیلاگ یا ساؤنڈ ایفیکٹس جیسی دوسری آڈیو کو خاموش نہیں کیا جائے گا۔
      • اگر گانا ہٹانا مشکل ہو تو ممکن ہے کہ یہ ترمیم کام نہ کرے۔ اگر یہ ٹول کامیابی کے ساتھ کسی ویڈیو پر دعویٰ کو نہیں ہٹاتا ہے تو آپ ترمیم کے دیگر اختیارات آزما سکتے ہیں، جیسے دعوی کردہ سیگمنٹس میں تمام آواز کو خاموش کرنا یا دعوی کردہ سیگمنٹس کو تراشنا۔
    • دعوی کردہ سیگمنٹس میں تمام آوازوں کو خاموش کریں
      • دعوی کردہ آڈیو والی ویڈیو کے حصے کے دوران سبھی آڈیو کو خاموش کرتا ہے۔
      • یہ اختیار عام طور پر زیادہ تیز ہوتا ہے اور اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ یہ دعوے کو خودکار طور پر ہٹا دے۔
  2. (اختیاری) خاموش کی جانے والی آڈیو کے وقت آغاز اور اختتامی وقت میں ترمیم کریں۔
    • یاد رکھیں کہ اگر آپ کی ویڈیو میں دعوی کردہ کچھ آڈیو باقی رہ جاتی ہے تو دعوی ہٹایا نہیں جائے گا۔
  3. ویڈیو پلیئر میں ترمیم کا پیش منظر دیکھیں۔
  4. محفوظ کریں اور پھر خاموش کریں پر کلک کریں۔ ترمیم کی پروسیسنگ شروع ہو جائے گی۔

اگر تمام دعوی کردہ آڈیو کو خاموش کیا جا سکتا ہے تو Content ID کا دعوی آپ کی ویڈیو سے ہٹا دیا جائے گا۔

یاد رکھیں:
  • آپ کے ترمیم کرنے کے بعد، پروسیسنگ کے اوقات مختلف ہو سکتے ہیں۔ آپ ویڈیوز کی فہرست میں تخمینی باقی وقت دیکھ سکتے ہیں۔
  • ویڈیو کی پروسیسنگ کے دوران آپ دیگر ترامیم نہیں کر سکتے، لیکن آپ ونڈو کو بند کر سکتے ہیں۔ پروسیسنگ مکمل ہونے تک ویڈیو اپنی موجودہ حالت (ترامیم سے پہلے) میں ہی رہے گی۔
  • اگر آپ کا چینل YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) میں نہیں ہے اور آپ کی ویڈیو پر 100,000 سے زیادہ ملاحظات ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ تبدیلیوں کو محفوظ نہ کر سکیں۔
تجویز: جب پروسیسنگ مکمل ہو جائے تو اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کہ ترامیم کی گئیں اور دعوی ختم ہو گیا ہے، صفحہ کو دوبارہ لوڈ کریں۔

‫YouTube اسٹوڈیو ایپ پر گانا مٹائیں

ویڈیو میں موجود گانا مٹانے کیلئے:

  1. ‫YouTube اسٹوڈیو ایپ میں سائن ان کریں۔
  2. مواد پر تھپتھپائیں۔
  3. کاپی رائٹ کی پابندی (پابندیوں) والی کوئی ویڈیو منتخب کریں اور پابندیاں پر تھپتھپائیں۔
  4. نچلے پینل میں، مسائل کا جائزہ لیں پر تھپتھپائیں۔
  5. متعلقہ مواد پر تھپتھپائیں۔
  6. گانا مٹائیں یا دعوی کردہ سیگمنٹس میں موجود تمام آوازوں کو خاموش کریں کے مابین انتخاب کریں۔
  7. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

‫YouTube اسٹوڈیو ایپ پر مواد کو تراشیں

ویڈیو میں موجود مواد کو تراشنے کیلئے:

  1. ‫YouTube اسٹوڈیو ایپ میں سائن ان کریں۔
  2. مواد پر تھپتھپائیں۔
  3. کاپی رائٹ کی پابندی (پابندیوں) والی کوئی ویڈیو منتخب کریں اور پابندیاں پر تھپتھپائیں۔
  4. نچلے پینل میں، مسائل کا جائزہ لیں پر تھپتھپائیں۔
  5. متعلقہ مواد پر تھپتھپائیں۔
  6. سیگمنٹ کو تراشیں پر کلک کریں۔
  7. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

ترامیم کو کالعدم کریں

جون 2025 سے، آپ YouTube اسٹوڈیو ایڈیٹر کی مدد سے کی جانے والی تبدیلیوں کو 'اصل پر واپس جائیں' خصوصیت کا استعمال کر کے محفوظ کرنے کے بعد کالعدم نہیں کر سکیں گے۔ ترامیم کرنے سے پہلے، آپ اپنی YouTube ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا اپنی اپ لوڈ کردہ تمام ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے Google Takeout کا استعمال کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
14330778217226020157
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false
false
false