کاپی رائٹ سٹرائیک کی مبادیات

یہ مواد کاپی رائٹ سٹرائیکس کے بارے میں ہے۔ اگر آپ کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں جو کاپی رائٹ اسٹرائیکس سے مختلف ہیں تو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس کی مبادیات پر جائیں۔

اگر آپ کو کاپی رائٹ اسٹرائیک ملتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کاپی رائٹ کے مالک نے اپنے کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ مواد کو استعمال کرنے کے لیے قانونی کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ جب ہمارے پاس کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست جمع کرائی جاتی ہے، تو ہم اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ ہٹانے کی درخواست درست ہونے کی صورت میں، کاپی رائٹ قانون کی تعمیل کرنے کے لیے ہمیں آپ کی ویڈیو کو YouTube سے ہٹانا ہوگا۔

کسی ویڈیو پر ایک وقت میں صرف ایک کاپی رائٹ سٹرائیک ہو سکتی ہے۔ ذہن نشین کر لیں کہ ویڈیوز کو کاپی رائٹ کے علاوہ دیگر اسباب کی بنا پر بھی سائٹ سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ نیز، Content ID کے دعووں کی وجہ سے سٹرائیک نہیں آتی ہے۔

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔

جب آپ کو کاپی رائٹ سٹرائیک ملتی ہے تو کیا ہوتا ہے

ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ پہلی بار کاپی رائٹ سٹرائیک ملنے پر، آپ کو کاپی رائٹ اسکول کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی۔ کاپی رائٹ اسکول تخلیق کاروں کو کاپی رائٹ کے اصولوں اور YouTube پر انہیں نافذ کیے جانے کے طریقوں کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔ کاپی رائٹ اسکول چار مختصر کثیر الانتخاب سوالات پر مشتمل ہے۔ ہماری کاپی رائٹ کی پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس ویڈیو کو دیکھیں۔

تجویز: ہماری کاپی رائٹ کی پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس ویڈیو کو دیکھیں۔

اگر آپ کے فعال لائیو سلسلہ کو کاپی رائٹ کی وجہ سے ہٹا دیا جاتا ہے تو لائیو سلسلہ بندی تک آپ کی رسائی پر 7 دنوں کی پابندی عائد ہو جائے گی۔

اگر آپ کو 3 کاپی رائٹ سٹرائیکس ملتی ہیں تو:

  • آپ کا اکاؤنٹ، کسی وابستہ چینل کے ساتھ، معطل کیا جا سکتا ہے۔
  • آپ کے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کردہ سبھی ویڈیوز کو ہٹا دیا جائے گا۔
  • آپ نئے چینلز تخلیق نہیں کر سکتے ہیں۔
رعایتی مدت
اگر آپ کا چینل YouTube پارٹنر پروگرام کا حصہ ہے تو آپ 7 دنوں کی رعایتی مدت کیلئے اہل ہیں۔ 3 کاپی رائٹ سٹرائیکس کے بعد، آپ کا چینل غیر فعال کیے جانے سے پہلے آپ کے پاس کارروائی کرنے کیلئے 7 اضافی دن ہوں گے۔ اس مدت کے دوران، آپ کی کاپی رائٹ سٹرائیکس کی میعاد ختم نہیں ہوگی اور آپ نئی ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کر سکتے ہیں۔ آپ کا چینل لائیو رہے گا اور آپ اپنی اسٹرائیکس کیلئے حل تلاش کرنے کی خاطر اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ متضاد اطلاعات جمع کراتے ہیں جس سے آپ کی اسٹرائیک کی تعداد 3 سے کم ہوتی ہے تو جوابی اطلاعات کے حل ہونے تک آپ کا چینل غیر فعال نہیں ہوگا۔ اگر یہ متضاد اطلاعات کاپی رائٹ کے مدعی کو فارورڈ کی جاتی ہیں تو آپ کی اپ لوڈ کرنے کی اہلیت بحال ہو جائے گی۔ اگر متضاد اطلاع کو آپ کے حق میں حل کر دیا جاتا ہے یا ہٹانے کی درخواست واپس لے لی جاتی ہے تو آپ کا چینل متاثر نہیں ہوگا۔
اپنی اسٹرائیک کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا طریقہ
  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد پر کلک کریں۔
  3. فلٹر بار اور پھر کاپی رائٹ پر کلک کریں۔
  4. پابندیاں کالم میں، ماؤس کا کرسر کاپی رائٹ پر لے جائیں۔
  5. تفصیلات دیکھیں پر کلک کریں۔
کاپی رائٹ سٹرائیک حل کریں

کاپی رائٹ سٹرائیک حل کرنے کے تین طریقے ہیں:

  1. اس کی میعاد ختم ہونے کا انتظار کریں: کاپی رائٹ سٹرائیکس کی میعاد 90 دنوں کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔ اگر یہ آپ کی پہلی سٹرائیک ہے تو آپ کو کاپی رائٹ اسکول مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  2. مراجعت حاصل کریں: آپ اس شخص سے رابطہ کر سکتے ہیں جس نے آپ کی ویڈیو پر دعوی کیا ہے اور اس سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا اپنا دعوی واپس لینے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔
  3. متضاد اطلاع جمع کرائیں: اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی ویڈیو کو غلطی سے ہٹایا گیا ہے یا یہ منصفانہ استعمال کیلئے اہل ہے تو آپ متضاد اطلاع جمع کرا سکتے ہیں۔
اپنے اکاؤنٹ کو فریب دہی کی کوششوں سے بچائیں۔ ہم آپ کو صرف no-reply@youtube.com سے YouTube کاپی رائٹ اسٹرائیک کی اطلاعات بھیجتے ہیں۔ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ اور آن لائن مامون رکھنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

مزید جاننے کیلئے دیکھیں

YouTube تخلیق کاران کے چینل کی مندرجہ ذیل ویڈیو دیکھ کر کے کاپی رائٹ سٹرائیکس کی مبادیات کے بارے میں جانیں۔

Copyright in YouTube Studio: Addressing Copyright Claims with New Tools, Filters and More

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4472141103796646492
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false