کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست جمع کرائیں

اگر آپ کے کاپی رائٹ کے لحاظ سے تحفظ یافتہ کام کو آپ کی اجازت کے بغیر YouTube پر شائع کیا گیا ہے تو آپ مواد کو ہٹانے کی درخواست کرنے کے لئے کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست جمع کرانا ایک قانونی کاروائی ہے۔

کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست تیار کرنا

کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست جمع کرانے سے پہلے، آپ کو درج ذیل پر غور کرنے کی ضرورت ہے:

  1. کاپی رائٹ کے مستثنیات: اس بات پر غور کریں کہ آیا منصفانہ استعمال، منصفانہ ڈیلنگ، یا ملتے جلتے کاپی رائٹ کے مستثنیات لاگو ہوتے ہیں۔ ہم آپ سے اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ نے اس پر غور کر لیا ہے۔ اگر آپ مناسب طریقے سے جواب نہیں دیتے ہیں یا کاپی رائٹ کا استثناء لاگو ہو جاتا ہے تو آپ کی ہٹانے کی درخواست میں شناخت کردہ مواد کو ہٹایا نہیں جائے گا۔
  2. ذاتی معلومات: اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ یہ سمجھتے ہیں کہ کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست جمع کرانے کے بعد آپ کے رابطے کی معلومات کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔
  • ذہن میں رکھیں کہ کاپی رائٹ کے مالک، یا مالک کی جانب سے کارروائی کرنے کے مجاز ایجنٹ کو ہی ہٹانے کی درخواست جمع کرانی چاہیے۔

شیڈول کردہ ہٹانے کی درخواستیں: اپنی ہٹانے کی درخواست کو 7 دنوں میں لاگو کرنے کے لیے شیڈول کرنے پر غور کریں۔ اس سے اپ لوڈ کنندہ کو اپنے چینل پر لگنے والی کاپی رائٹ اسٹرائیک سے بچنے کی غرض سے مواد کو حذف کرنے کے لیے 7 دن کا وقت ملتا ہے۔

کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست جمع کرانا

کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست جمع کرانے کا تیز ترین اور آسان ترین طریقہ کسی کمپیوٹر پر ہمارے ویب فارم کو پُر کرنا ہے۔ ہم ای میل، فیکس اور ڈاک کے ذریعے بھیجی گئی کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست بھی قبول کر سکتے ہیں۔

جھوٹے دعوے نہ کریں۔ ہٹانے کے ویب فارم کا غلط استعمال جیسے غلط معلومات کا جمع کرانا آپ کے اکاؤنٹ کی معطلی یا دیگر قانونی نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔

ویب فارم پر جانے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں:

کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست جمع کرائیں

آپ براہ راست YouTube اسٹوڈیو سے بھی ویب فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، کاپی رائٹ  کو منتخب کریں۔
  3. ہٹانے کی نئی درخواست پر کلک کریں۔

 

غیر ویڈیو مواد: ہمارے ویب فارم کا استعمال غیر ویڈیو مواد، جیسے چینل بینر کی تصاویر کے لیے ہٹانے کی درخواستیں جمع کرانے کی خاطر نہیں کیا جا سکتا۔ غیر ویڈیو مواد کو ہٹانے کی درخواست جمع کرانے کا طریقہ جانیں۔

اپ لوڈز کو روکنا

ویب فارم پر، آپ ان ویڈیوز کی کاپیوں کو YouTube پر دوبارہ اپ لوڈ ہونے سے روکنے کے لیے ایک اختیار منتخب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ اختیار منتخب کرتے ہیں، تو آپ کے ای میل پتے اور کاپی رائٹ کے مالک کے نام کا اشتراک ان ویڈیوز کے اپ لوڈ کنندہ کے ساتھ کیا جا سکتا ہے جنہیں دوبارہ اپ لوڈ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ہٹائی گئی ویڈیوز کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے سے روکنے کے بارے میں مزید جانیں۔

اپنی ہٹانے کی درخواستوں کا نظم کرنا

YouTube پر اپنی پہلے جمع کردہ کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواستوں کو دیکھنے کے لیے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، کاپی رائٹ پر کلک کریں۔
  3. ہٹانے کی درخواستیں پر کلک کریں۔

اگر آپ کاپی رائٹ کے لحاظ سے تحفظ یافتہ بہت سے کاموں کا نظم کرتے ہیں اور آپ کو اکثر ہٹانے کی درخواستیں جمع کرانے کی ضرورت پڑتی ہے تو آپ ہمارے مزید جدید ترین کاپی رائٹ مینیجمنٹ ٹولز کے اہل ہو سکتے ہیں۔ YouTube کے کاپی رائٹ کے نظم و نسق کے ٹولز کے بارے میں مزید جانیں۔

آپ کی جانب سے ہٹانے کی درخواست جمع کرانے کے بعد کیا ہوتا ہے سمیت، ہٹانے کی درخواستوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست کے پروسیس کے ہمارے مجموعی جائزہ پر جائیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11700087131738482086
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false