ٹرانسکرپٹ فائل تخلیق کرنے کیلئے تجاویز

ٹرانسکرپٹ کیپشنز تخلیق کرنے کا ایک سادہ طریقہ ہے۔ ان میں ویڈیو میں کہی گئی بات کا ٹیکسٹ ہوتا ہے اور اس میں ویڈیو ابواب بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ آپ اپنی ویڈیو میں براہ راست ایک ٹرانسکرپٹ درج کر سکتے ہیں یا ایک ٹرانسکرپٹ فائل تخلیق کرنے کیلئے نیچے دئے گئے مراحل کی پیروی کر سکتے ہیں۔

ٹرانسکرپٹس ایسی ویڈیوز کے ساتھ اچھا کام کرتی ہیں جن کی طوالت ایک گھنٹے سے کم، آواز کا معیار اچھا اور گفتگو صاف ہو۔ ٹرانسکرپٹ فائل کا اسی زبان میں ہونا لازمی ہے جس زبان میں ویڈیو کا ڈائیلاگ ہے۔ اپنی فائل تخلیق کرنے کے بعد، اسے اپنی ویڈیو پر اپ لوڈ کرنے کیلئے ہدایات کی پیروی کریں۔

اپنی ٹرانسکرپٹ فائل کو فارمیٹ کریں

آپ کی ویڈیو میں جو کچھ کہا گیا ہے، اس کا متن ٹائپ کریں اور اسے ایک سادہ ٹیکسٹ فائل (‎.txt) کے طور پر محفوظ کریں۔ آپ دیگر فارمیٹس (جیسے Microsoft Word, HTML) کو ایک سادہ ٹیکسٹ کی فائل میں منتقل کر سکتے ہیں یا آپ اپنے کمپیوٹر پر Notepad جیسے اصل پروگرامز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے، فارمیٹنگ کی یہ تجاویز استعمال کریں:

  • جبراً ایک نیا کیپشن شروع کرنے کیلئے، ایک خالی لائن استعمال کریں۔
  • پس منظر کی آوازیں نامزد کرنے کیلئے، اسکوائر بریکیٹس استعمال کریں۔ مثال کے طور پر، [music] یا [laughter]۔
  • بولنے والوں کی شناخت کرنے اور بولنے والے کو تبدیل کرنے کیلئے >> شامل کریں۔

آپ کی ٹرانسکرپٹ فائل کیسی دکھائی دے سکتی ہے، اس کی ایک مثال پیش خدمت ہے:

>> عالیہ: ہائے، میرا نام عالیہ خان ہے اور یہ عرفان عثمانی ہے

>> عرفان: اور ہم سلیمان بیکری کے مالکان ہیں۔

>> عالیہ: آج ہم آپ کو سکھائیں گے کہ
ہماری مشہور چاکلیٹ چِپ کوکیز کیسے بنائی جاتی ہیں!

[intro music]

ٹھیک ہے، تو ہم نے یہاں تمام اجزاء رکھ دئے ہیں

غیر انگریزی فائلیں محفوظ کرنا

غیر انگریزی زبان کی ٹرانسکرپٹ فائلوں کیلئے، ہم ڈسپلے کی درستگی کو بہتر بنانے کیلئے UTF-8 ان کوڈنگ کی مدد سے فائل محفوظ کرنے کی تجویز دیتے ہیں:

PC کیلئے ہدایات
  1. Notepad کھولیں۔
  2. فائل پر، پھر محفوظ کریں بطور پر کلک کریں۔
  3. "ان کوڈنگ" کے تحت، UTF-8 منتخب کریں۔
Apple کمپیوٹر کیلئے ہدایات
  1. TextEdit کھولیں۔
  2. Click فارمیٹ پر کلک کریں، پھر سادہ ٹیکسٹ بنائیں منتخب کریں۔
  3. فائل پر، پھر محفوظ کریں پر کلک کریں۔
  4. یونیکوڈ (UTF-8) منتخب کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14831065040411572376
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false