سب ٹائٹلز اور کیپشنز شامل کریں

سب ٹائٹلز اور کیپشنز سے آپ کو زیادہ ناظرین کے ساتھ اپنی ویڈیوز کا اشتراک کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے، جس میں بہرے یا ایسے ناظرین شامل ہوتے ہیں جنہیں سننے میں دشواری پیش آتی ہے اور جو دوسری زبان بولتے ہیں۔ موجودہ کیپشنز میں ترمیم کرنے یا انہیں ہٹانے کے بارے میں مزید جانیں۔

سب ٹائٹلز اور کیپشنز تخلیق کریں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، سب ٹائٹلز منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. زبان شامل کریں پر کلک کریں اور اپنی زبان کا انتخاب کریں۔
  5. سب ٹائٹلز کے تحت، شامل کریں پر کلک کریں۔
نوٹ: آپ اپ لوڈ پروسیس کے دوران سب ٹائٹلز اور کیپشنز بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ایک فائل اپ لوڈ کریں

سب ٹائٹل اور کیپشن کی فائلوں میں ویڈیو میں کہی گئی بات ٹیکسٹ کی شکل میں موجود ہوتی ہے۔ ٹیکسٹ کی ہر لائن کو کس وقت ڈسپلے کیا جانا چاہیے، اس میں وہ ٹائم سٹیمپس بھی شامل ہوتے ہیں۔ کچھ فائلوں میں پوزیشن اور طرز کی معلومات بھی شامل ہوتی ہیں جو خاص طور پر بہرے یا ایسے ناظرین کیلئے مفید ہوتی ہیں جنہیں سننے میں دشواری پیش آتی ہے۔

شروع کرنے سے پہلے، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی فائل کی قسم YouTube پر تعاون یافتہ ہے۔

  1. فائل اپ لوڈ کریں کا انتخاب کریں۔
  2. ٹائمنگ کے ساتھ یا ٹائمنگ کے بغیر کے درمیان انتخاب کریں، پھر جاری رکھیں کا انتخاب کریں۔
  3. اپ لوڈ کرنے کے لیے ایک فائل منتخب کریں۔
  4. محفوظ کریں کا انتخاب کریں۔
خود کار طور پر مطابقت پذیری کریں

آپ ویڈیو دیکھتے وقت سب ٹائٹلز اور کیپشنز درج کر کے انہیں تخلیق کر سکتے ہیں۔ اس اختیار کی مدد سے، آپ کا اپنی ویڈیو کے ساتھ مطابقت پذیری کے لیے ٹائمنگ سیٹ کرنا ضروری ہے۔

نوٹ: ٹرانسکرپٹ کا ٹیکسٹ آپ کی ویڈیو میں خودکار طور پر مطابقت پذیر ہوتا ہے۔ ٹرانسکرپٹ ایسی زبان میں ہونی چاہیے جو ہماری اسپیچ کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے تعاون یافتہ ہو۔ ٹرانسکرپٹ کا اسی زبان میں ہونا بھی لازمی ہے جو زبان ویڈیو میں بولی گئی ہے۔ ایسی ویڈیوز کیلئے ٹرانسکرپٹس تجویز نہیں کی جاتی ہیں جن کی طوالت ایک گھنٹے سے زیادہ ہو یا جن کے آڈیو کا معیار ناقص ہو۔
  1. خود کار طور پر مطابقت پذیری کریں منتخب کریں۔
  2. ویڈیو میں موجود الفاظ درج کریں یا ایک ٹرانسکرپٹ فائل اپ لوڈ کریں۔ 
  3. ترمیم کریں منتخب کریں، پھر محفوظ اور بند کریں پر کلک کریں۔

ٹائمنگز سیٹ کرنے میں کچھ منٹ لگ سکتے ہیں۔ انتظار کرتے وقت، آپ کو ویڈیو کی ٹریک کی فہرست پر واپس لایا جائے گا۔ اس کے تیار ہونے کے بعد، آپ کی ٹرانسکرپشن خودکار طور پر آپ کی ویڈیو پر شائع ہو جائے گی۔

دستی طور پر ٹائپ کریں

'دستی طور پر ٹائپ کریں' زبان کے 'سب ٹائٹلز شامل کریں' سیکشن کے تحت پایا جا سکتا ہے۔

آپ اپنے کیپشنز اور سب ٹائٹلز کی ٹرانسکرپٹ ٹائپ یا پیسٹ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس اختیار کی مدد سے، آپ کے سب ٹائٹل اور کیپشن کی ٹائمنگز خودکار طور پر سیٹ ہو جائیں گی۔

  1. دستی طور پر ٹائپ کریں منتخب کریں۔ 
  2. ویڈیو چلائیں اور اپنے کیپشنز یا سب ٹائٹلز درج کریں۔ [ستائش کرنا] یا [بجلی کڑکنا] جیسا ٹیکسٹ شامل کرنا نہ بھولیں، تاکہ ناظرین کو یہ علم ہو کہ ویڈیو میں کیا چل رہا ہے۔ آپ ٹائپنگ کرتے وقت بھی موقوف کر سکتے ہیں۔ 
  3. شائع کریں منتخب کریں۔

اپنے کام میں تیزی لانے کیلئے، آپ ان کی بورڈ شارٹ کٹس کا استعمال بھی کر سکتے ہیں:

  • Windows/کمانڈ + بائیں تیر کا نشان: 1 سیکنڈ پیچھے کریں۔ 
  • Windows/کمانڈ + دائیں تیر کا نشان: 1 سیکنڈ فارورڈ کریں۔ 
  • Windows/کمانڈ + اسپیس: ویڈیو موقوف کریں یا چلائیں۔
  • Windows/کمانڈ + Enter: ایک نئی لائن شامل کریں۔
  • Windows/کمانڈ + نیچے تیر کا نشان: اگلے سب ٹائٹل میں ترمیم کریں۔
  • Windows/کمانڈ + اوپر تیر کا نشان: پچھلے سب ٹائٹل میں ترمیم کریں۔
  • Enter: سب ٹائٹل شامل کریں۔

خود کار طور پر ترجمہ کریں

آپ کی ویڈیوز کی خاطر خودکار طور پر کیپشنز تخلیق کرنے کیلئے، YouTube اسپیچ شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتا ہے۔ خود کار کیپشنز دستیاب ہونے پر، وہ خودکار طور پر آپ کی ویڈیو پر شائع ہو جائیں گی۔ خودکار کیپشنز استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔
نوٹ: خودکار کیپشنز صرف ویڈیو کی ڈیفالٹ زبان میں ہی ہوں گے۔

سب ٹائٹلز اور کیپشنز شامل کرنے کا طریقہ دیکھیں

سب ٹائٹلز اور کیپشنز شامل کرنے کے طریقے سے متعلق YouTube تخلیق کاران کے چینل کی مندرجہ ذیل ویڈیو دیکھیں۔

How to Add Captions While Uploading & Editing Your Videos

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12087298808978442995
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false