کیپشنز میں ترمیم کریں یا انہیں ہٹائیں

کیپشنز میں ترمیم کریں

آپ اپنے کیپشنز کا متن اور ٹائم سٹیمپس تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ کیپشنز ایڈیٹنگ سافٹ ویئر یا سروسز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

کیپشن کے متن میں ترمیم کریں

نوٹ: اگر آپ خودکار طور پر تخلیق کردہ کیپشنز میں ترمیم کر رہے ہیں تو ایک ایسا نیا کیپش ٹریک جنریٹ ہوگا جس میں آپ کی نظرثانی کی کارروائیاں بھی شامل ہوں گی۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، سب ٹائٹلز منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. اس زبان کیلئے جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں، "سب ٹائٹلز" کالم میں ترمیم کریں منتخب کریں۔
  5. خود کار کیپشنز کیلئے، اپنے موجودہ مسودے کو اوور رائٹ کرنے کیلئے ڈپلیکیٹ اور ترمیم کریں اور پھر جاری رکھیں منتخب کریں۔ 
  6. کیپشن ٹریک پینل میں کسی بھی لائن کے اندر کلک کریں اور متن میں ترمیم کریں۔
  7. تبدیلیوں کا عمل ختم کرنے کے بعد، شائع کریں پر کلک کریں۔
کیپشن ٹائمنگ میں ترمیم کریں

آپ YouTube کیپشنز ایڈیٹر میں براہ راست یا اپنے کیپشن کی فائلیں ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کیپشن ٹریکس پر براہ راست ٹائمنگ میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

YouTube کیپشنز ایڈیٹر استعمال کریں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، سب ٹائٹلز منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. اس زبان کیلئے جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں، "سب ٹائٹلز" کالم میں،  ترمیم کریں منتخب کریں۔
  5. کیپشن ٹریک پینل میں کسی مخصوص لائن کا انتخاب کریں:
    1. کیپشن ٹریک کے پاس موجود دو ٹائم سٹیمپ باکسز میں ترمیم کر کے، آپ اوقات ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
  6. تبدیلیوں کا عمل ختم کرنے کے بعد، شائع کریں پر کلک کریں۔

کیپشن کی فائلیں ڈاؤن لوڈ اور ان میں ترمیم کریں

آپ کیپشن کی فائل ڈاؤن لوڈ کر کے اور ترامیم کرنے کی غرض سے TextEdit یا Notepad جیسے ایک سادہ ٹیکسٹ (‎.txt) ایڈیٹنگ پروگرام کا استعمال کر کے ٹائم سٹیمپس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ 

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، سب ٹائٹلز منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. سب ٹائٹلز کے تحت، ترمیم کریں پر کلک کریں جو اس زبان کے پاس موجود ہے جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  5. اختیارات '' پر کلک کریں اور سب ٹائٹلز ڈاؤن لوڈ کریں پر منتخب کریں۔ کیپشن کے فائل فارمیٹس کے بارے میں مزید جانیں۔ 
  6. آپ کا براؤزر کیپشنز ٹریک پر مشتمل ایک فائل ڈاؤن لوڈ کرے گا۔ فائل میں ترمیم کریں اور اسے محفوظ کریں۔
  7. اپنی ویڈیو میں دوبارہ کیپشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ہدایات کی پیروی کریں۔

کیپشنز ہٹائیں

اپنی ویڈیو پر کیپشنز دکھائے جانے سے روکنے کیلئے، آپ انہیں اپنی ویڈیو اور Google اکاؤنٹ سے مکمل طور پر حذف کر سکتے ہیں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، سب ٹائٹلز منتخب کریں۔
  3. اس زبان کیلئے جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں،  "سب ٹائٹلز" کالم میں،  اختیارات '' اور پھر حذف کریں منتخب کریں۔
  4. آپ کو اس بات کی تصدیق کرنے کو کہا جائے گا کہ آپ کیپشنز حذف کرنا چاہتے ہیں۔ کیپشنز حذف کریں پر کلک کریں۔

نوٹ: کسی ویڈیو کیلئے خود کار کیپشنز حذف ہونے کے بعد، آپ انہیں واپس آن نہیں کر سکتے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17385747485685212525
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false