سب ٹائٹلز کی تعاون یافتہ فائلیں

سب ٹائٹل اور کیپشن کی فائل میں ویڈیو میں کہی گئی بات متن کی شکل میں موجود ہوتی ہے۔ متن کی ہر لائن کو کس وقت ڈسپلے کیا جانا چاہیے، اس میں وہ ٹائم کوڈز بھی شامل ہوتے ہیں۔ کچھ فائلوں میں پوزیشن اور طرز کی معلومات بھی شامل ہوتی ہیں جو خاص طور پر بہرے یا ایسے ناظرین کیلئے مفید ہوتی ہیں جنہیں سننے میں دشواری پیش آتی ہے۔ نیچے دیکھیں کہ YouTube فائل کے کن فارمیٹس کی سپورٹ کرتا ہے۔

ابھی شروعات کر رہے ہیں؟ ہمارے کیپشنز ایڈیٹر کا استعمال کر کے اپنی ویڈیو میں براہ راست کیپشنز شامل کرنے کی کوشش کریں۔
فائل کے بنیادی فارمیٹس

اگر آپ نے حال ہی میں کیپشن کی فائلیں تخلیق کرنا شروع کی ہیں تو ہم آپ کو فائل کی مندرجہ ذیل بنیادی قسموں میں سے ایک کا استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں:

فارمیٹ کا نام فائل ایکسٹینشن مزید معلومات
SubRip ‎.srt ان فائلوں کے صرف بنیادی ورژنز ہی تعاون یافتہ ہیں۔ اسٹائل کی کسی معلومات (مارک اپ) کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ یہ فائل سادہ UTF-8 فارمیٹ میں ہونی چاہیے۔
SubViewer ‎.sbv یا ‎.sub ان فائلوں کے صرف بنیادی ورژنز ہی تعاون یافتہ ہیں۔ اسٹائل کی کسی معلومات (مارک اپ) کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ یہ فائل سادہ UTF-8 فارمیٹ میں ہونی چاہیے۔
MPsub (MPlayer سب ٹائٹل) ‎.mpsub "‎FORMAT=‎" پیرا میٹر تعاون یافتہ ہے۔
LRC ‎.lrc اسٹائل کی کسی معلومات (مارک اپ) کی شناخت نہیں ہوئی ہے، لیکن بہتر کردہ فارمیٹ تعاون یافتہ ہے۔
Videotron Lambda ‎.cap فائل کی یہ قسم بنیادی طور پر جاپانی سب ٹائٹلز کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
 

اگر آپ نے حال ہی میں کیپشن کی فائلیں تخلیق کرنا شروع کی ہیں تو عین ممکن ہے کہ آپ SubRip (.srt) یا SubViewer (.sbv) استعمال کرنا چاہیں۔ ان کیلئے ٹائمنگ کی صرف بنیادی معلومات درکار ہیں اور کسی بھی سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کا استعمال کر کے ان میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔

SubRip اور SubViewer فائلوں کے درمیان بنیادی فرق کیپشن شروع ہونے اور روکنے کے اوقات کے فارمیٹ کا ہے۔ دونوں فارمیٹس کی مثالیں یہ ہیں:

SubRip (.srt) کی مثال

1 00:00:00,599 --> 00:00:04,160
>> عالیہ: ہائے، میرا نام عالیہ خان ہے اور یہ عرفان عثمانی ہے


2 00:00:04,160 --> 00:00:06,770
>> عرفان: اور ہم سلیمان بیکری کے مالکان ہیں۔

3
00:00:06,770 --> 00:00:10,880
>> عالیہ: آج ہم آپ کو سکھائیں گے کہ
ہماری مشہور چاکلیٹ چِپ کوکیز کیسے بنائی جاتی ہیں!

4
00:00:10,880 --> 00:00:16,700
[intro music]

5
00:00:16,700 --> 00:00:21,480
ٹھیک ہے، تو ہم نے یہاں تمام اجزاء رکھ دیے ہیں
SubViewer (.sbv) کی مثال

0:00:00.599,0:00:04.160 >> عالیہ: آداب، میرا نام عالیہ خان ہے اور یہ عرفان عثمانی ہے

0:00:04.160,0:00:06.770
>> عرفان: اور ہم سلیمان بیکری کے مالکان ہیں۔

0:00:06.770,0:00:10.880
>> عالیہ: آج ہم آپ کو سکھائیں گے کہ
ہماری مشہور چاکلیٹ چِپ کوکیز کیسے بنائی جاتی ہیں!

0:00:10.880,0:00:16.700
[intro music]

0:00:16.700,0:00:21.480
ٹھیک ہے، تو ہم نے یہاں تمام اجزاء رکھ دیے ہیں
اعلی فائل فارمیٹس

اگر آپ اسٹائلنگ (مارک اپ) یا اپنے کیپشنز کی پوزیشنگ پر زیادہ کنٹرول چاہتے ہیں تو ان فائل فارمیٹس کا استعمال کریں۔

فارمیٹ کا نام فائل ایکسٹینشن مزید معلومات
SAMI (سنکرونائزڈ ایکسیسبیل میڈیا انٹرچینج) ‎.smi یا ‎.sami صرف ٹائم کوڈز، ٹیکسٹ اور سادہ مارک اپ (<b>, <i>, <u> اور
color= ایک <font> کے اندر انتساب) تعاون یافتہ ہیں۔ پوزیشنگ کی سہولت تعاون یافتہ نہیں ہے۔
RealText ‎.rt صرف ٹائم کوڈز، ٹیکسٹ اور سادہ مارک اپ (<b>, <i>, <u> اور
color= ایک <font> کے اندر انتساب) تعاون یافتہ ہیں۔ پوزیشنگ کی سہولت تعاون یافتہ نہیں ہے۔
WebVTT ‎.vtt ابتدائی نفاذ میں۔ پوزیشننگ تعاون یافتہ ہے، لیکن اسٹائلنگ <b>, <i>, <u> تک محدود ہے کیونکہ ابھی تک CSS کلاس کے ناموں کو اسٹینڈرڈائز نہیں کیا گیا ہے۔
TTML (ٹائمڈ ٹیکسٹ مارک اپ زبان) ‎.ttml جزوی نفاذ میں۔ SMPTE-TT ایکسٹینشنز CEA-608 خصوصیات کیلئے تعاون یافتہ ہیں۔ iTunes ٹائمڈ ٹیکسٹ (iTT) فائل فارمیٹ تعاون یافتہ ہے؛ iTT TTML، ورژن 1.0 کا ایک ذیلی سیٹ ہے۔ اسٹائلنگ اور پوزیشننگ کی سہولتیں
تعاون یافتہ ہیں۔
DFXP (ڈسٹریبیوشن فارمیٹ ایکسچینج پروفائل) ‎.ttml یا ‎.dfxp فائلوں کی ان اقسام کو TTML فائلیں سمجھا جاتا ہے۔ 
براڈ کاسٹ فائل فارمیٹس (TV اور موویز)

ان فائل فارمیٹس کا استعمال عموماً نشریاتی مواد (TV اور موویز) کی خاطر سب ٹائٹلز کیلئے کیا جاتا ہے اور یہ یا تو CEA-608 یا EBU-STL معیارات کی سپورٹ کرتے ہیں۔ YouTube ان فائلوں سے ملتی جلتی اسٹائلنگ، رنگ اور پوزیشننگ کے ساتھ اس طرح کیپشنز ڈسپلے کرنے کی کوشش کرتا ہے جیسے وہ TV پر چل رہے ہوں۔

فارمیٹ کا نام فائل ایکسٹینشن مزید معلومات
Scenarist Closed Caption ‎.scc یہ فائلیں CEA-608 ڈیٹا کی درست نمائندگی کرتی ہیں۔ جب بھی کیپشنز CEA-608 خصوصیات پر مبنی ہوتے ہیں، یہ ان کا ترجیحی فارمیٹ ہوتا ہے۔
EBU-STL (بائنری) ‎.stl یوروپین براڈکاسٹنگ یونین کا معیار۔
کیپشن سینٹر (بائنری) ‎.tds CEA-608 خصوصیات کو سپورٹ کرتا ہے۔
‎Captions Inc.‎ (بائنری) ‎.cin CEA-608 خصوصیات کو سپورٹ کرتا ہے۔
Cheetah (ASCII ٹیکسٹ) ‎.asc CEA-608 خصوصیات کو سپورٹ کرتا ہے۔
Cheetah (بائنری) ‎.cap CEA-608 خصوصیات کو سپورٹ کرتا ہے۔
NCI (بائنری) ‎.cap CEA-608 خصوصیات کو سپورٹ کرتا ہے۔
 
Scenarist Closed Caption (‎.scc فائل ایکسٹینشن) کی فائلیں ہمارا ترجیحی فائل فارمیٹ ہے۔ یہ فائلیں CEA-608 ڈیٹا کی درست نمائندگی کرتی ہیں۔ جب بھی کیپشنز CEA-608 خصوصیات پر مبنی ہوتے ہیں، یہ ان کا ترجیحی فارمیٹ ہوتا ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4039062072686855219
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false