YouTube اسٹوڈیو ڈیش بورڈ استعمال کریں

اپنی چینل اینالیٹکس، تبصروں اور مزید کا جائزہ حاصل کرنے کے لیے YouTube اسٹوڈیو ڈیش بورڈ کا استعمال کریں۔

اپنا ڈیش بورڈ دیکھیں

اپنا ڈیش بورڈ کھولنے کیلئے درج ذیل میں سے کوئی ایک طریقہ چنیں:

  • براہ راست YouTube اسٹوڈیو پر جائیں۔
  • کہیں سے بھی YouTube پر جائیں اور اپنی پروفائل تصویر اور پھر YouTube اسٹوڈیو کو منتخب کریں۔

اپنے ڈیش بورڈ پر نیویگیٹ کریں

ڈیش بورڈ پر آپ کو کچھ مختلف کارڈز دکھائی دیں گے۔

  • چینل کی خلاف ورزیاں: کمیونٹی گائیڈلائنز کی وارننگز، اسٹرائیکس یا اپیلز پر ہوئے فیصلے۔
  • تازہ ترین مواد کی کارکردگی: آپ کی تازہ ترین ویڈیو یا لائیو سلسلہ کی کارکردگی کا ایک اسنیپ شاٹ۔ آپ اپنے ڈیٹا کی زمرہ بندی چھپانے کے لیے اس کارڈ کو سکیڑ سکتے ہیں۔ سکیڑنے کے بعد، یہ اس وقت تک باقی رہے گا جب تک آپ اسے پھیلا نہیں دیتے۔
  • شائع شدہ ویڈیوز: آپ کی حالیہ ترین شائع شدہ ویڈیوز کا اسنیپ شاٹ۔
  • تازہ ترین پوسٹ: آپ کے ناظرین آپ کی تازہ ترین کمیونٹی پوسٹ میں کتنی دلچسپی دکھا رہے ہیں، اس کی معلومات فراہم کرنے والا ایک اسنیپ شاٹ۔ آپ کو یہ اسنیپ شاٹ تبھی دکھائی دے گا جب آپ کمیونٹی ٹیب کیلئے اہل ہوں۔
  • اہم اطلاعات: آپ کے چینل اور ویڈیوز سے متعلق اہم پیغامات۔ درج ذیل کے بارے میں مزید پڑھیں۔
  • نئی کامیابی: آپ کے دیکھنے کے وقت، سبسکرائبر اور ملاحظات کے مائل اسٹونز کا اسنیپ شاٹ۔
  • چینل Analytics: گزشتہ 28 دن کے دوران، آپ کے چینل کے دیکھنے کے وقت، ملاحظات اور آپ کے چینل کے سبسکرائبرز کا ایک فوری مجموعی جائزہ ہے۔ آپ اپنے موجودہ سبسکرائبرز اور سرفہرست ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔
  • تازہ ترین تبصرے: ایسے تازہ ترین تبصروں کا ایک اسنیپ شاٹ جن کا آپ نے جواب نہیں دیا ہے۔
  • حالیہ سرگرمی: آپ کے چینل کے حالیہ سبسکرائبرز اور ممبرز کی فہرست۔
  • خبریں: پورے YouTube کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔
  • Creator Insider‏: Creator Insider چینل کی تازہ ترین ویڈیوز۔
  • اسٹوڈیو میں نیا کیا ہے: تخلیق کار کے ٹولز اور خصوصیات میں تازہ ترین اپ ڈیٹس۔
  • آپ کیلئے تجاویز: آپ کے چینل کیلئے ذاتی نوعیت کی تجاویز اور بہترین طرز عمل۔
  • حالیہ سبسکرائبرز: آپ کے چینل کے حالیہ سبسکرائبرز کی فہرست۔ آپ ایک ٹائم فریم منتخب کر سکتے ہیں اور سبسکرائبرز کی تعداد کے لحاظ سے فہرست ترتیب دے سکتے ہیں۔
  • معلوم مسائل: YouTube پر پیش آنے والے ایسے واقعات جن کی وجہ سے متعدد چینلز یا صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
نوٹ: آپ کے چینل کی حالیہ سرگرمی کی بنیاد پر ممکن ہے کچھ کارڈز نظر نہ آئیں۔

YouTube اسٹوڈیو (ڈیسک ٹاپ) کو نیویگیٹ کرنے کا طریقہ

اہم اطلاعات کو سمجھیں

مندرجہ ذیل اقسام کی اطلاعات فی الحال آپ کے چینل پر ڈیش بورڈ کے اہم اطلاعاتی کارڈ میں ظاہر ہو سکتی ہیں۔ ہم مستقبل میں اس کارڈ پر اطلاعات کی اضافی اقسام شامل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

  • منیٹائزیشن: آیا آپ کا چینل منیٹائزیشن کے لئے منظور شدہ ہے، اب اہل نہیں ہے یا منظور شدہ نہیں ہے۔
  • کاپی رائٹ: آیا آپ کو کوئی کاپی رائٹ اسٹرائیک یا کاپی رائٹ کا دعوی موصول ہوا ہے۔

درج ذیل اقسام کی اطلاعات اہم اطلاعات کے کارڈ میں دکھائی نہیں دیں گی۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مستقبل میں کارڈ پر ان اقسام کی اطلاعات بھی شامل کر سکیں۔ درج ذیل سے متعلق اپ ڈیٹس حاصل کرنے کیلئے اپنی ای میل چیک کرنا نہ بھولیں:

  • آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سے متعلق اطلاعات۔
  • مشتہر کی موزونیت کے دستی جائزہ کے نتائج۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
13606472953141204978
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false