YouTube چلانے کا طریقہ جانیں

سائن ان ہیں؟ YouTube پر آپ کے تجربے کیسا ہے اس کا زیادہ انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آیا آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔ YouTube کے لیے اپنا Google اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

  ہوم

اگر آپ YouTube پر نئے ہیں یا آپ نے ابھی تک سائن ان نہیں کیا ہے تو آپ کو ہوم صفحے پر YouTube پر موجود مقبول ترین ویڈیوز دکھائی دیں گی۔ ایک بار سائن ان کرنے اور ویڈیوز دیکھنا شروع کرنے کے بعد، آپ کو ہوم صفحے پر YouTube پر آپ کی ترجیحات اور سرگرمی کی بنیاد پر تجویز کردہ ویڈیوز دکھائی دیں گی۔ اپنی تجاویز کا نظم کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

دریافت کرتے وقت، آپ اوپر بائیں کونے پر موجود YouTube کے لوگو پر کلک کر کے کسی بھی وقت ہوم صفحے پر واپس جا سکتے ہیں۔

 تلاش کریں

تلاش بار سے آپ کو ان ویڈیوز کو تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے جو آپ YouTube پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس ویڈیو کا عنوان یا اس سے متعلق تفصیل درج کریں جسے آپ تلاش کر رہے ہیں اور پھر ویڈیوز، چینلز یا پلے لسٹس کے لحاظ سے نتائج فلٹر کریں۔ YouTube پر آپ کی ترجیحات اور سرگرمی کا آپ کی تلاش کے نتائج پر اثر پڑے گا۔ اپنی تلاش کے نتائج کا نظم کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

 گائیڈ

مندرجہ ذیل جیسی خصوصیات دریافت کرنے کیلئے گائیڈ کھولیں:

  • ہوم
  • سبسکرپشنز
  • لائبریری
  • سرگزشت
  • آپ کی ویڈیوز
  • آپ کی موویز
  • بعد میں دیکھیں
  • پسند کردہ ویڈیوز
  • دریافت کریں 
  • YouTube سے مزید
  • ترتیبات
  • اطلاع کی سرگزشت
  • مدد
  • تاثرات بھیجیں

 سبسکرپشنز

آپ کو اپنی سبسکرپشنز فیڈ میں صرف ان چینلوں کی سب سے نئی ویڈیوز دکھائی دیتی ہیں جنہیں آپ نے سبسکرائب کیا ہے۔ چینل کے آرٹ ورک پر کلک کرنے پر، آپ سیدھے اس چینل پر پہنچ جائیں گے۔ چینلوں کو سبسکرائب کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

 سرگزشت

'سرگزشت' صفحے پر آپ کو ایسی ویڈیوز کی فہرست دکھائی دیتی ہے جنہیں آپ YouTube پر پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔ آپ اپنی دیکھنے کی سرگزشت، تلاش کی سرگزشت اور تبصرے وغیرہ دیکھ سکتے ہیں اور ان کا نظم بھی کر سکتے ہیں۔ اپنی دیکھنے کی سرگزشت اور تلاش کی سرگزشت کا نظم کرنے کا طریقہ سیکھیں۔

 آپ کی ویڈیوز

آپ نے جو ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، جن میں عوامی، نجی اور غیر مندرج ویڈیوز شامل ہیں، انہیں 'آپ کی ویڈیوز' کے تحت دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

 آپ کی موویز

آپ کی خریدی گئی ویڈیوز کو 'آپ کی موویز' کے تحت دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز خریدنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

 بعد میں دیکھیں

'بعد میں دیکھیں' صفحے پر، آپ کو ایسی ویڈیوز کی پلے لسٹ دکھائی دیتی ہے جنہیں آپ نے "بعد میں دیکھیں" پر کلک کر کے محفوظ کیا ہے۔ اپنی 'بعد میں دیکھیں' پلے لسٹ کا نظم کرنے کا طریقہ سیکھیں۔

 پسند کردہ ویڈیوز

'پسند کردہ ویڈیوز' صفحہ ایسی جگہ ہے جہاں آپ اپنی ان تمام ویڈیوز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں جنہیں آپ نے ویڈیو کے 'پسند کریں'  بٹن پر کلک کر کے "پسند کیا" ہے۔ ویڈیوز کو پسند کرنے اور ناپسند کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

دریافت کریں

دریافت کریں سیکشن وہ ہے جہاں آپ رجحان ساز اور منزل کے صفحات تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ درج ذیل زمروں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں: رجحان ساز، گیمنگ، خبریں، موسیقی، موویز اور شوز، لائیو، فیشن اور بیوٹیکورسز یا لرننگ (دکھائے گئے زمرے مقام کے لحاظ سے مختلف ہوں گے)، اسپورٹس، پوڈکاسٹس، اور خریداری (امریکہ، بھارت اور برازیل میں دستیاب)۔ 

YouTube سے مزید

'YouTube سے مزید' سیکشن میں YouTube کے دیگر پروڈکٹس اور خصوصیات کے لنکس ہوتے ہیں، جیسے YouTube Premium، موویز اور شوز، گیمنگ، لائیو، فیشن اور بیوٹی اور لرننگ۔

 کاسٹ کریں

اگر آپ کے پاس ایک Chromecast، اسمارٹ TV یا تعاون یافتہ اسٹریمنگ آلہ ہے تو آپ 'کاسٹ کریں'  بٹن کا استعمال کر کے اپنی YouTube ایپ منسلک کر سکتے ہیں۔ TV پر YouTube دیکھنے کیلئے آلات کو منسلک کرنے کا طریقہ سیکھیں۔

  تخلیق کریں

اپنے چینل پر کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرنے یا کوئی لائیو سلسلہ تخلیق کرنے کیلئے، اوپر دائیں کونے میں موجود 'تخلیق کریں'  پر کلک کریں۔ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے اور لائیو سلسلے شروع کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

  اطلاعات

اوپر دائیں کونے میں موجود 'اطلاع' بٹن  پر کلک کرنے پر آپ کو اطلاعات کی فہرست دکھائی دے گی۔ آپ  آئیکن پر کلک کر کے اپنی اطلاع کی ترتیبات کو ایڈجسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اپنی YouTube کی اطلاعات کا نظم کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

 پروفائل کی تصویر اور آپ ٹیب

اپنے اکاؤنٹ کی معلومات اور ترتیبات تک رسائی حاصل کرنے کیلئے، اوپر دائیں کونے پر اپنی پروفائل کی تصویر پر کلک کریں۔ آپ گائیڈ پر بھی جا سکتے اور 'آپ' پر کلک کر سکتے ہیں۔ آپ ٹیب پر کیا ہے اس بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9010476467797566874
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false