اسکرین ریڈر کی مدد سے YouTube کا استعمال کریں

اس صفحہ پر موجود تجاویز پر عمل کر کے کمپیوٹر اسکرین ریڈر کی مدد سے YouTube کا بہترین تجربہ حاصل کریں۔ جب آپ YouTube کا استعمال کرتے ہیں توکی بورڈ شارٹ کٹس خودکار طور پر آن ہو جاتے ہیں۔

YouTube اور تلاش کے نتائج کی تلاش کریں

YouTube ویڈیوز تلاش کریں

  1. YouTube پر جائیں۔
  2. / کی بورڈ کی کلید کی مدد سے صفحہ کے اوپری حصے پر موجود تلاش باکس پر جائیں۔ 
  3. تلاش کی اصطلاح درج کریں اور Enter کو دبائیں۔

تلاش کے نتائج

تلاش کے نتائج صفحہ پر "کیا آپ کا یہ مطلب ہے" سیکشن موجود ہے۔ اگر آپ کسی لفظ کی غلط ہجے کرتے ہیں تو یہ آپ کو صحیح لفظ تجویز کرتا ہے۔ تلاش کے تمام نتائج میں درج ذیل معلومات موجود ہوتی ہیں:

  • ویڈیو کا عنوان  -- اسے منتخب کرنے سے ویڈیو چلنے لگے گی۔ 
  • ویڈیو پوسٹ کرنے والے چینل کا نام۔
  • ویڈیو کتنی دیر پہلے اپ لوڈ کی گئی تھی اور کتنی بار اسے دیکھا گیا ہے۔
  • ویڈیو کی تفصیل سے ایک مختصرعبارت۔

YouTube پلیئر

ویڈیو پر کلک کرتے ہی آپ YouTube ویڈیو پلیئر پر چلے جائیں گے۔ درج ذیل سیکشنز کو آپ پلیئر میں استعمال کریں گے:

سیکشن کے ہیڈرز

ویڈیو کے عنوان کیلئے H1

پلیئر پر

  • تلاش کرنے کا سلائیڈر: ویڈیو کو تیزی سے آگے یا پیچھے کرنے کیلئے تلاش کرنے کا سلائیڈر استعمال کیا جاتا ہے۔ تلاش کرنے کا سلائیڈر استعمال کرنے کیلئے پہلے ورچوئل کرسر کو آف کریں، پھر سلائیڈر پر تھپتھپائیں۔ ویڈیو کو تیزی سے آگے/پیچھے کرنے کیلئے بائیں/دائیں یا اوپر/نیچے تیر کے نشان کا استعمال کریں۔
  • چلائیں/موقوف کریں: ویڈیو کی صورتحال کی بناء پر بٹن کا ٹیکسٹ تبدیل ہوتا ہے۔ ویڈیو چلنا بند ہو جانے پر ویڈیو دوبارہ چلانے کیلئے چلائیں یا K بٹن کو منتخب کریں۔
  • اگلا: یہ بٹن آپ کو اگلی ویڈیو پر لے جاتا ہے۔ اگر میڈیا بٹنز موجود نہ ہوں تو آپ Shift+N کا استعمال کر کے بھی اگلی ویڈیو پر جا سکتے ہیں۔ 
  • خاموش کریں/آواز چالو کریں: یہ بٹن اس بناء پر تبدیل ہوتا ہے کہ ویڈیو خاموش کی گئی ہے یا نہیں۔
  • والیوم سلائیڈر: والیوم بڑھانے/کم کرنے کیلئے بائیں/دائیں یا اوپر/نیچے تیر کے نشان کی کلیدیں استعمال کریں۔
  • صرف شدہ وقت/کُل دورانیہ : یہ سیکشن ویڈیو کے کُل دورانیہ کا کُل صرف شدہ وقت دکھاتا ہے۔ یہ دکھاتا ہے کہ کتنی ویڈیو پہلے ہی چل چکی ہے اور کتنی ابھی چلنا باقی ہے۔ 
  • CC (سب ٹائٹلز): اگر ویڈیو کے سب ٹائٹلز موجود ہیں تو آپ C شارٹ کٹ کے ذریعے انہیں فعال کر سکتے ہیں۔ سب ٹائٹلز ویڈیو کے نچلے حصہ پر دکھائی دیں گے۔ سب ٹائٹلز کو آف کرنے کیلئے پھر سےC شارٹ کٹ کا استعمال کریں۔

ترتیبات 

ترتیبات کے اس بٹن کو دبانے سے ایک مینو کھلتا ہے جو آپ کو درج ذیل تبدیلیاں کرنے کی اجازت دیتا ہے:

  • تشریحات: تشریحات کو آن یا آف کریں۔
  • پلے بیک رفتارر: ویڈیو کی رفتار معمول پر رکھنے، تیز یا کم کرنے کے اختیار منتخب کریں۔
  • سب ٹائٹلز: سب ٹائٹلز کو آن یا آف کریں۔ آپ یہاں سب ٹائٹلز کی زبان بھی منتخب کر سکتے ہیں یا خودکار ترجمہ کو منتخب کر سکتے ہیں۔
  • کوالٹی: آپ جو ویڈیو دیکھ رہے ہیں اس کی پکسل کوالٹی منتخب کریں۔ دستیاب ریزولیوشنز کا انحصار اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے طریقے اور آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار پر ہوتا ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ اس اختیار کو 'خودکار' پر سیٹ کر دیں تاکہ آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کی نباء پر ویڈیو کی کوالٹی منتخب کی جائے۔

تھیٹر موڈ

پلیئر کا سائز بڑا کرنے کیلئے تھیٹر موڈ  کو منتخب کریں۔ پلیئر کے اصل سائز پر واپس جانے کیلئے اسے پھر سے منتخب کریں۔

فُل اسکرین

فُل اسکرین منتخب کرنے سے  پلیئر کا سائز آپ کی اسکرین جتنا بڑا ہو جاتا ہے اور پلیئر سے باہر موجود تمام چیزوں کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ فُل اسکرین موڈ سے باہر نکلنے کیلئے Escape کو منتخب کریں۔

اگر آپ پلیئر کے ارد گرد موجود HTML صفحہ کے اضافی عناصر سے نجات پانا چاہتے ہیں، تو فُل اسکرین موڈ ایسا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ کو اسکرین پر صرف پلیئر دکھائی دے گا۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2902501898408227912
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false