ویڈیوز اور پلے لسٹ سرایت کریں

آپ YouTube ویڈیو یا پلے لسٹ کو کسی ویب سائٹ یا بلاگ میں سرایت کر کے شامل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ایک معلم ہیں تو اپنی کلاسز کے لیے YouTube کے مواد کو سرایت کرنے کے طریقے کے بارے میں معلومات کے لیے اپنی تعلیمی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم سے رابطہ کریں۔

YouTube API کی سروس کی شرائط اور ڈیویلپر پالیسیاں سبھی YouTube سرایت کردہ پلیئر تک رسائی اور استعمال پر لاگو ہوتی ہیں۔

ایک ویڈیو یا پلے لسٹ کو سرایت کریں

  1. کمپیوٹر پر اس YouTube ویڈیو یا پلے لسٹ پر جائیں جس کو آپ سرایت کرنا چاہتے ہیں۔
  2. اشتراک کریں پر کلک کریں۔
  3. اشتراک کرنے کے اختیارات کی فہرست سے، سرایت کریں پر کلک کریں۔
  4. ظاہر ہونے والے باکس سے HTML کوڈ کو کاپی کریں۔
  5. کوڈ کو اپنی ویب سائٹ HTML میں پیسٹ کریں۔
  6. نیٹ ورک کے منتظمین کے لیے: آپ کو فائروال اجازت یافتہ کی فہرست میں youtube.com شامل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  7. اہم: اگر آپ کی ویب سائٹ یا ایپ بچوں پر مرتکز ہے اور آپ YouTube مواد سرایت کرتے ہیں تو آپ کو ان ٹولز کا استعمال کر کے اپنی سائٹ یا ایپ کی ذاتی طور پر تخصیص کرنی ہوگی۔ یہ ذاتی تخصیص اس بات کو یقینی بنائے گی کہ Google ان سائٹس یا ایپس پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات پیش نہیں کرتا ہے اور سرایت کردہ پلیئر میں کچھ خصوصیات کو آف کر دیا جائے گا۔
نوٹ: عمر کی تحدید کردہ ویڈيوز کو بیشتر فریق ثالث ویب سائٹس پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ چلائے جانے پر یہ ویڈیوز ناظرین کو واپس YouTube پر ری ڈائریکٹ کر دیں گی۔

ویڈیو سرایت کرنے کے اختیارات کا نظم کریں

بہتر رازداری کی وضع کو آن کریں

YouTube سرایت کردہ پلئیر کی بہتر رازداری کی وضع YouTube مواد کے سرایت کردہ ملاحظات کے استعمال کو YouTube پر ناظر کے براؤزنگ کے تجربے کو متاثر کرنے سے روکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سرایت کردہ پلیئر کی بہتر رازداری کی وضع میں دکھائی گئی ویڈیو کا ملاحظہ YouTube براؤزنگ کے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا چاہے یہ آپ کی سرایت کردہ پلیئر کی بہتر رازداری کی وضع میں یا ناظر کے YouTube ملاحظہ کرنے کے بعد تجربے میں ہو۔

اگر سرایت کردہ پلیئر کی بہتر رازداری کی وضع میں دکھائی گئی ویڈیو پر اشتہار پیش کیے جاتے ہیں تو وہ اشتہار بھی اسی طرح غیر ذاتی نوعیت کے ہوں گے۔ اضافی طور پر، سرایت کردہ پلیئر کی بہتر رازداری کی وضع میں دکھائی گئی ویڈیو کا ملاحظہ آپ کی سائٹ یا ایپ کے باہر کے ناظر کو دکھائی گئی تشہیر کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

یاد دہانی کے طور پر، YouTube API کی سروس کی شرائط اور ڈیویلپر پالیسیاں YouTube سرایت کردہ پلیئر تک رسائی اور استعمال پر لاگو ہوتی ہیں۔

بہتر رازداری کی وضع کا استعمال کرنے کے لیے:

  1. اپنے HTML میں سرایت URL کے ڈومین کو https://www.youtube.com سے https://www.youtube-nocookie.com میں تبدیل کریں۔
  2. نیٹ ورک کے منتظمین کے لیے: آپ کو فائروال اجازت یافتہ کی فہرست میں youtube-nocookie.com شامل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  3. ایپلیکیشنز میں استعمال کرنے کے لیے سرایت کردہ پلئیر کا WebView نمونہ استعمال کریں۔ بہتر رازداری کی وضع ویب سائٹس پر صرف سرایت کردہ پلیئرز کے لئے دستیاب ہے۔
  4. اہم: اگر آپ کی ویب سائٹ یا ایپ بچوں کیلئے تیار کی گئی ہے تو آپ کو ان ٹولز کا استعمال کر کے اپنی ویب سائٹ یا ایپ کی ذاتی طور پر تخصیص کرنی ہوگی۔ آپ کے 'بہتر رازداری کی وضع پلیئر' کی مدد سے YouTube ویڈیوز سرایت کرنے کے باوجود، ایسا کرنا YouTube API سروس کی شرائط اور ڈویلپر پالیسیوں کے ذریعے مطلوب ہے۔

مثال:

اس سے پہلے

‎<iframe width="1440" height="762"‎

"src="https://www.youtube.com/embed/7cjVj1ZyzyE

frameborder="0" allow="autoplay; encrypted-media" allowfullscreen></iframe>‎

اس کے بعد

‎<iframe width="1440" height="762" src="https://www.youtube-nocookie.com/embed/7cjVj1ZyzyE"‎

frameborder="0" allow="autoplay; encrypted-media" allowfullscreen></iframe>‎

نوٹ: اگر ناظر سرایت سے باہر کلک کرتا ہے یا تھپتھپاتا ہے اور اسے کسی دوسری ویب سائٹ یا ایپ پر ری ڈائریکٹ کر دیا جاتا ہے تو وہ ویب سائٹ یا ایپ اس ویب سائٹ یا ایپ کی پالیسیوں اور شرائط کے مطابق ناظر کے رویے کو ٹریک کر سکتی ہے۔

سرایت کردہ ویڈیو کو خود کار طور پر چلائيں

سرایت کردہ ویڈیو کو آٹوپلے بنانے کے لئے، ویڈیو ID ("سرایت/" کے بعد آنے والے حروف کا سلسلہ) کے بعد "autoplay=1&" کو ویڈیو کے سرایت کوڈ میں شامل کریں۔

آٹوپلے بنائی گئی سرایت کردہ ویڈیوز سے ویڈیو ملاحظات کی افزائش نہیں ہوتی ہے۔

مثال:

<iframe width="560" height="315"
src="https://www.youtube.com/embed/D6Ac5JpCHmI?&autoplay=1"frameborder="0"
allowfullscreen></iframe>
کسی خاص وقت پر سرایت کردہ ویڈیو کو شروع کریں

کسی خاص پوائنٹ سے ویڈیو کو شروع کرنے کے لئے، اس ویڈیو کے سرایت کوڈ میں "=start?" شامل کریں، اس کے بعد سیکنڈ میں وہ وقت درج کریں جہاں سے آپ ویڈیو کو شروع کرنا چاہیں گے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ ویڈیو میں کسی ویڈیو کو 1 منٹ 30 سیکنڈ سے شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ کا سرایت کوڈ کچھ اس طرح نظر آئے گا:

<iframe allowfullscreen="" frameborder="0" height="315" src="http://www.youtube.com/embed/UkWd0azv3fQ?start=90" width="420"></iframe>
سرایت کردہ ویڈیو میں کیپشنز شامل کریں

ویڈیو کے سرایت کردہ کوڈ میں "cc_load_policy=1&" کو شامل کر کے سرایت کردہ ویڈیو میں کیپشنز کو خود کار طور پر ظاہر ہونے دیں۔

آپ سرایت کردہ ویڈیو کے لئے کیپشن کی زبان بھی منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ جس ویڈیو کو سرایت کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے کیپشن کی زبان کا تعین کرنے کے لئے، ویڈیو کے سرایت کوڈ میں "cc_lang_pref=fr&cc_load_policy=1&" کو صرف شامل کریں۔

  • "cc_lang_pref" ویڈیو میں دکھائے جانے والے کیپشنز کی زبان کو سیٹ کرتا ہے۔
  • "cc_load_policy=1" کیپشنز کو بطور ڈیفالٹ آن کرتا ہے۔
  • "fr" فرانسیسی کے لئے زبان کے کوڈ کی نمائندگی کرتا ہے۔ آپ ISO 639-1 معیار میں 2 حرفی زبان کے کوڈز تلاش کر سکتے ہیں۔
اپنی ویڈیوز کے لئے سرایت پذیری کو بند کریں
اگر آپ نے کوئی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے اور دوسروں کو باہری سائٹس پر اپنی ویڈیو کو سرایت کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہتے ہیں تو ان اقدامات کی پیروی کریں:
  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. آپ جس ویڈیو کا نظم کرنا چاہتے ہیں اس کے بغل میں تفصیلات کا انتخاب کریں۔
  4. نیچے سے، مزید دکھائیں منتخب کریں۔
  5. "سرایت پذیری کی اجازت دیں" کے بغل والے باکس کو غیر نشان زد کریں اور محفوظ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
422250236413410032
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false