YouTube صارف نام کے ساتھ سائن ان کریں

اگر آپ اپنے YouTube صارف نام کے ساتھ سائن ان نہیں کر سکتے ہیں تو آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ YouTube میں سائن ان کرنے کی کوشش کریں۔ پھر، وہی پاس ورڈ درج کریں جسے آپ YouTube میں لاگ ان کرنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔

آپ ہمیشہ کی طرح اب بھی اسی اکاؤنٹ میں سائن ان کر رہے ہیں—آپ کو اپنے YouTube صارف نام کی بجائے اکاؤنٹ پر بس ای میل پتہ درج کرنا ہے۔

مجھے YouTube پر Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟

آپ اپنے Google اکاؤنٹ سے YouTube تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ آپ نے سائن ان کرنے کیلئے جو پاس ورڈ استعمال کیا ہے وہ آپ کے Google اکاؤنٹ کا پاس ورڈ ہے۔

چونکہ ہم پورے Google پر سروسز کا انضمام کر رہے ہیں، ہم اب YouTube صارف ناموں کے ساتھ Google اکاؤنٹس میں سائن ان کرنے کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔ اس کے بجائے، آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ای میل پتے سے YouTube میں سائن ان کرتے ہیں۔ یہ اکثر Gmail ہوتا ہے لیکن یہ ایک مختلف ڈومین جیسے Yahoo, Hotmail وغیرہ بھی ہو سکتا ہے۔ YouTube کے لیے اپنا Google اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

لیکن مجھے میرے Google اکاؤنٹ کا ای میل پتہ پسند نہیں ہے!

کچھ پرانے YouTube چینلز (مئی 2009 سے پہلے تخلیق کردہ) Google اکاؤنٹ کا حصہ نہیں ہیں۔ معلوم کریں کہ ایسے YouTube چینل تک رسائی کیسے حاصل کریں جو Google اکاؤنٹ کا حصہ نہیں ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1178601221949613612
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false