ویڈیو کی رازداری کی ترتیبات کو تبدیل کریں

آپ کی ویڈیو کہاں ظاہر ہو سکتی ہے اور کون اسے دیکھ سکتا ہے اسے کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ویڈیو کی رازداری کی ترتیبات کو اپ ڈیٹ کریں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. جس ویڈیو کو آپ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں اس پر پوائنٹ کریں۔ اپنے لائیو اپ لوڈز دیکھنے کے لیے، لائیو ٹیب کو منتخب کریں۔
  4. "مرئیت" کے تحت نیچے تیر کے نشانات پر کلک کریں اور عوامی، نجی یا غیر مندرج کو منتخب کریں۔
  5. محفوظ کریں۔

نوٹ: 13 سے 17 سال کی عمر کے تخلیق کاران کے لیے ڈیفالٹ رازداری کی ترتیب نجی ہے۔ اگر آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ کی ڈیفالٹ رازداری کی ترتیب عوامی پر سیٹ ہے۔ ہر کوئی اپنی ویڈیو عوامی، نجی یا غیر مندرج بنانے کیلئے اس ترتیب کو تبدیل کر سکتا ہے۔

What are video privacy settings on YouTube?

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

رازداری کی ترتیبات کے بارے میں

عوامی ویڈیوز
YouTube پر موجود کوئی بھی شخص عوامی ویڈیوز کو دیکھ سکتا ہے۔ YouTube استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ ان کا اشتراک بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے انہیں اپ لوڈ کرنے پر وہ آپ کے چینل پر شائع کی جاتی ہیں اور تلاش کے نتائج اور متعلقہ ویڈیو کی فہرستوں میں دکھائی دے سکتی ہیں۔
نجی ویڈیوز

نجی ویڈیوز اور پلے لسٹس کو صرف آپ اور جسے بھی آپ منتخب کرتے ہیں وہ دیکھ سکتا ہے۔ آپ کی نجی ویڈیوز آپ کے چینل کے ہوم پیج کے ویڈیوز ٹیب میں ظاہر نہیں ہوں گی۔ وہ YouTube کے تلاش کے نتائج میں بھی ظاہر نہیں ہوں گی۔ YouTube سسٹمز اور انسان تجزیہ کار اشتہارات کی موزونیت، کاپی رائٹ، اور بیجا استعمال کی روک تھام کے دوسرے میکانزم کے لئے نجی ویڈیوز کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

نجی ویڈیو کا اشتراک کرنے کیلئے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. مرئیت کے باکس پر کلک کریں اور نجی طور پر اشتراک کریں کو منتخب کریں۔
  5. وہ ای میلز درج کریں جن کے ساتھ آپ اپنی ویڈیو کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں، پھر محفوظ کریں کو منتخب کریں۔

نجی ویڈیوز پر تبصرے دستیاب نہیں ہیں۔ اگر آپ کسی ایسی ویڈیو پر تبصروں کی اجازت دینا چاہتے ہیں جو عوامی سطح پر دستیاب نہیں ہے تو رازداری کی ترتیب کو غیر مندرج میں تبدیل کریں۔

غیر مندرج ویڈیوز

غیر مندرج ویڈیوز اور پلے لسٹس کو لنک کا حامل کوئی بھی شخص دیکھ سکتا اور اس کا اشتراک کر سکتا ہے۔ آپ کی غیر مندرج ویڈیوز آپ کے چینل کے ہوم پیج کے ویڈیوز ٹیب میں ظاہر نہیں ہوں گی۔ وہ YouTube کے تلاش کے نتائج میں اس وقت تک ظاہر نہیں ہوں گی جب تک کہ کوئی شخص آپ کی غیر مندرج ویڈیو کو عوامی پلے لسٹ میں شامل نہ کر دے۔

آپ غیر مندرج ویڈیو کے URL کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ جن کے ساتھ آپ ویڈیو کا اشتراک کرتے ہیں انہیں ویڈیو دیکھنے کیلئے Google اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ لنک کا حامل کوئی بھی شخص اس کا دوبارہ اشتراک کر سکتا ہے۔

خصوصیت نجی غیر مندرج عوامی
URL کا اشتراک ہو سکتا ہے نہیں ہاں ہاں
چینل کے سیکشن میں شامل کیا جا سکتا ہے نہیں ہاں ہاں
تلاش، متعلقہ ویڈیوز اور تجاویز میں دکھائی دے سکتی ہیں نہیں نہیں ہاں
آپ کے چینل پر شائع کی گئی نہیں نہیں ہاں
سبسکرائبر فیڈ میں ظاہر ہوتی ہے نہیں نہیں ہاں
اس پر تبصرہ کیا جا سکتا ہے نہیں ہاں ہاں
عوامی پلے لسٹ میں دکھائی دے سکتی ہے نہیں ہاں ہاں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4392668192258309411
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false