‏YouTube پر اپنے چینل ممبرشپ کے فوائد کا استعمال اور ان کا نظم کریں

جب آپ چینل کے رکن بن جاتے ہیں تو آپ کو چینل کے لیے صرف اراکین کے خصوصی فوائد تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ اگر کسی تخلیق کار کے ممبرشپس پروگرام میں ایک سے زیادہ لیول ہیں تو آپ جس لیول پر شامل ہوتے ہیں اس کی بنیاد پر آپ کو صرف اراکین کے مختلف فوائد ملتے ہیں۔ ہر سطح کی لاگت مختلف ہوتی ہے اور جیسے جیسے آپ اوپر جاتے ہیں فوائد ایک بعد ایک بڑھتے جاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ سب سے مہنگے لیول پر شامل ہوتے ہیں تو آپ کو کمتر لیولز کے سبھی فوائد تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

ہر لیول پر آپ کو ملنے والے فوائد ہر چینل کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ آپ کے شامل ہوں کو منتخب کرنے پر آپ چینل کے لیے دستیاب مختلف فوائد دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے ہی ممبر ہیں تو چینل کے ہوم پیج پر جائیں اور پھر فوائد دیکھیں کو منتخب کریں۔

اراکین کے لیے چینل ممبرشپ کے فوائد

صرف اراکین کے لیے بہت سے فوائد ہیں جو ایک تخلیق کار اپنے ممبرشپس کے پروگرام کے حصے کے طور پر دے سکتا ہے۔

اراکین کے لیے چینل ممبرشپ کے فوائد

اگر تخلیق کار نے انفرادی خصوصیت کو آن کیا ہوا ہے تو یہاں کچھ فوائد ہیں جو آپ چینل کے ممبرشپس پروگرام میں شامل ہونے پر حاصل کر سکتے ہیں:

  • چینل کے بَیجز: ایک مخصوص عوامی ممبرشپ بَیج جو تمام تبصروں اور لائیو چیٹس میں آپ کے اس چینل کے نام کے آگے دکھائی دیتا ہے جس پر آپ یہ کام کرتے ہیں۔
    • کچھ چینلز پر، مختلف رنگوں کے ڈیفالٹ بَیجز یا حسب ضرورت بَیجز کے ذریعے بَیج یہ ظاہر کریں گے کہ آپ کب سے رکن ہیں۔
  • صرف اراکین کے لیے پوسٹس: آپ چینل کے پوسٹس ٹیب پر صرف اراکین کے لیے پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔ خصوصی مواد کو "صرف اراکین" کے طور پر ٹیگ کیا جاتا ہے اور اس میں ٹیکسٹ پوسٹس، GIFs، پولز اور ویڈیوز وغیرہ شامل ہیں۔
  • حسب ضرورت ایموجی: تخلیق کار کی جانب سے اپ لوڈ کئے جانے پر، چینل کے اراکین چینل کی ویڈیوز اور لائیو چیٹس پر کئے جانے والے تبصروں میں خصوصی ایموجی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ لائیو چیٹ میں ایموجی کی خود کار تکمیل کیلئے، آپ تخلیق کار کے ذریعے تفویض کردہ فیملی نام کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  • نئی ویڈیوز تک ابتدائی رسائی: تخلیق کاران اس مواد کو اپ لوڈ کر سکتے ہیں جو صرف اراکین کے لیے ایک مخصوص مدت کے لیے دستیاب ہے، اس کے بعد رسائی ہر کسی کے لیے کھل جاتی ہے۔ آپ مواد کو دیکھنے اور اس کے ساتھ مشغول ہونے والے پہلے لوگوں میں سے ایک بن جائیں گے۔
  • صرف اراکین کی لائیو چیٹ: عوامی لائیو سلسلوں کے دوران، تخلیق کاران چیٹ کو صرف اراکین کی کر سکتے ہیں۔ ہر چند کہ اب بھی ہر کوئی لائیو سلسلے کو دیکھ سکتا ہے، لیکن چیٹس کو صرف اراکین ہی پوسٹ کر سکتے ہیں۔
  • صرف اراکین کے لیے لائیو سلسلے: خصوصی لائیو سلسلے صرف چینل کے اراکین کے لیے صحیح لیولز پر دستیاب ہیں۔
  • رکن کی مائل اسٹون چیٹ: ہر مہینے جب آپ رکن بنے رہتے ہیں، آپ کو ایک رکن کی مائل اسٹون چیٹ ملتی ہے۔ یہ فائدہ آپ کے مسلسل دوسرے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔ رکن کی مائل اسٹون چیٹس وہ مخصوص نمایاں کردہ پیغامات ہیں جن کا استعمال لائیو سلسلوں اور پریمئیرز پر لائیو چیٹ میں کیا جا سکتا ہے۔ یہ مخصوص پیغامات اس بات کو نمایاں کرتے ہیں کہ آپ کتنے عرصے سے چینل کے رکن رہے ہیں اور تمام ناظرین کو دکھائی دیتے ہیں۔
  • اراکین کی ستائش کا شیلف: اگر تخلیق کار نے یہ شیلف آن کیا ہے تو آپ کے اوتار کو چینل کے صفحے پر دیگر فعال اراکین کے ساتھ نمایاں کیا جاتا ہے۔ یہ شیلف تخلیق کار کا اپنے چینل کا رکن بننے کیلئے عوامی طور پر آپ کا شکریہ ادا کرنے کا طریقہ ہے۔ آپ کے اپنی ممبرشپ منسوخ کرنے پر، آپ کو شیلف پر مزید نمایاں نہیں کیا جاتا ہے۔
  • صرف اراکین کے لئے Shorts: خصوصی Shorts جو صرف چینل کے اراکین کے دیکھنے کے لیے دستیاب ہیں۔ آپ اپنے Shorts اور ہوم فیڈ کے ساتھ ہی 'اس کے بعد دیکھیں' میں صرف اراکین کے لیے Shorts تلاش کر سکتے ہیں۔
  • صرف اراکین کی ویڈیوز: خصوصی ویڈیوز صرف صحیح لیولز کے چینل کے اراکین کے دیکھنے کیلئے ہی دستیاب ہیں۔ کوئی بھی شخص صرف اراکین کی ویڈیو تلاش کر سکتا ہے، لیکن صرف صحیح لیولز کے اراکین ہی اسے دیکھ سکتے ہیں۔ ان ویڈیوز کو چینل کی ممبرشپس، مواد اور پوسٹس ٹیبز پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیوز آپ کے ہوم اور سبسکرپشن فیڈ کی سطح پر بھی نظر آ سکتی ہیں۔
  • نئے رکن کا پیغام: اگر آپ اس چینل پر کسی لائیو سلسلے کے دوران چینل ممبر بنتے ہیں تو لائیو چیٹ میں ایک چمکیلے سبز رنگ کا "نیا رکن" پیغام بھیجا جاتا ہے۔ چیٹ کے اوپری حصے پر آپ کی پروفائل کی تصویر کو 5 منٹ تک پن کیا جاتا ہے۔
  • تخلیق کار کے دیگر فوائد: دستیاب ہونے کی صورت میں، ممکن ہے کہ آپ کو تخلیق کار کے دیگر مخصوص فوائد تک بھی رسائی حاصل ہو۔
نوٹ: "سُست وضع" - جو اس بات کو محدود کرتی ہے کہ آپ لائیو چیٹ میں کتنی کثرت سے تبصرہ کر سکتے ہیں - اس کا اطلاق بامعاوضہ چینل کے فعال ممبرز پر نہیں ہوتا ہے۔

نامناسب یا عیب دار فوائد کی اطلاع دیں

اگر آپ کو کوئی ایسا فائدہ نظر آتا ہے جو YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو آپ اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ نامناسب فوائد کی مثالوں میں جنسی، پرتشدد، یا نفرت انگیز مواد، گمراہ کن پیشکشیں یا اسپام شامل ہیں۔

اگر آپ چینل کے رکن نہیں ہیں تو:

  1. چینل کے ہوم پیج پر جائیں اور شامل ہوں منتخب کریں۔
  2. ممبرشپس کی اسکرین میں فوائد کی اطلاع دیں پر کلک کریں۔

اگر آپ پہلے سے چینل کے رکن ہیں تو:

  1. چینل کے ہوم پیج پر جائیں۔
  2. فوائد دیکھیں پر کلک کریں۔

نامناسب یا عیب دار فوائد کے لیے ریفنڈ کی درخواست کریں

اگر چینل کی بامعاوضہ رکنیت کے فوائد یا دیگر خصوصیات عیب دار ہوتی ہیں، دستیاب نہیں ہوتیں یا بیان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتیں تو ریفنڈ کی درخواست کرنے کے لیے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔ ہم جزوی طور پر صرف شدہ بلنگ کے وقفوں کے لیے ریفنڈز یا کریڈٹس نہیں دیتے ہیں۔
اگر آپ ایک ایسے رکن ہیں جس نے Apple کے ذریعے سائن اپ کیا ہے تو آپ کو اپنی چینل کی بامعاوضہ رکنیت کی خاطر ریفنڈ کی درخواست کرنے کے لیے Apple سپورٹ سے رابطہ کرنا ہوگا۔ ‏Apple کی ریفنڈ کی پالیسی لاگو ہوگی۔

اپنی چینل ممبرشپ کے فوائد کے لیے اطلاعات کا نظم کریں۔

چینل ممبر کے طور پر، آپ پوسٹس ٹیب، ممبرشپ ٹیب یا چینل کے مواد ٹیبز میں صرف اراکین کیلئے مواد تلاش کر سکتے ہیں۔ صرف اراکین کیلئے مواد آپ کے ہوم اور سبسکرپشن فیڈ کی سطح پر بھی ظاہر ہو سکتا ہے۔

ہم آپ کو یہ بتانے کے لیے اطلاعات یا ای میل استعمال کریں گے کہ جب کوئی چینل:

  • صرف اراکین کے لیے نئی پوسٹ بناتا ہے
  • صرف اراکین کیلئے ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے
  • صرف اراکین کے لیے لائیو سلسلہ شروع کرتا ہے
  • صرف اراکین کے لیے لائیو سلسلہ شیڈول کرتا ہے جو 30 منٹ میں شروع ہو جائے گا

اطلاعات آف کریں

اگر آپ صرف اراکین کیلئے نئے مواد کے بارے میں نہیں جاننا چاہتے تو کسی مخصوص چینل کے لیے اطلاعات اور ای میلز سے آپٹ آؤٹ کریں یا تمام اطلاعات کو بند کردیں۔

انفرادی چینلز کے لیے اطلاعات اور ای میلز سے آپٹ آؤٹ کریں

آپ ان مخصوص چینلز کے لیے اطلاعات اور ای میلز سے آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں جن کے آپ رکن ہیں۔
  • صرف اراکین کیلئے مواد کی خاطر اطلاعات سے آپٹ آؤٹ کرنے کے لیے: ترتیبات اور پھر اطلاعات اور پھر پر جائیں اور صرف اراکین کے لیے کے آگے موجود سوئچ کو آف کریں۔
  • صرف اراکین کیلئے مواد کی خاطر ای میلز سے آپٹ آؤٹ کرنے کے لیے: آپ کو ملنے والی کسی بھی صرف اراکین کے لیے ای میل میں اَن سبسکرائب کا لنک استعمال کریں۔ اگر آپ ای میل اطلاعات کو دوبارہ سبسکرائب کرنا چاہتے ہیں تو ترتیبات اور پھر اطلاعات اور پھر پر جائیں، "ای میل اطلاعات" کے تحت "اَن سبسکرائب شدہ ای میلز" کو منتخب کریں اور منتخب کریں کہ آپ کون سی ای میلز حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
  • انفرادی چینل کے لیے تمام اطلاعات سے آپٹ آؤٹ کرنے کے لیے: اپنے سبسکرائب کردہ چینل اور پھر اطلاعات اور پھر کوئی نہیں پر جائیں۔ اس سے صرف اراکین کیلئے مواد ہی کی نہیں بلکہ اس چینل کی تمام اطلاعات بند ہو جائیں گی۔

اپنے اکاؤنٹ پر سبھی اطلاعات کو آف کر دیں

اگر آپ کوئی اطلاعات نہیں چاہتے ہیں تو آپ اپنے اکاؤنٹ پر تمام اطلاعات کو بند کر سکتے ہیں۔

ادائیگی اور بلنگ کی معلومات

چینل ممبرشپس کے لیے ادائیگیاں اور بلنگ کس طرح کام کرتی ہیں کے بارے میں مزید جانیں۔

رازداری کی معلومات

جب آپ کسی چینل میں شامل ہوں گے تو مندرجہ ذیل معلومات عوامی طور پر YouTube پر دکھائی دیں گی اور ممکن ہے کہ فوائد فراہم کرنے کے لئے چینل فریق ثالث کمپنیوں کے ساتھ درج ذیل معلومات کا اشتراک کرے:

  • آپ کے چینل کا URL
  • آپ کے YouTube چینل کا نام
  • آپ کی پروفائل کی تصویر
  • بطور ممبر چینل میں آپ کے شامل ہونے کا وقت
  • وہ لیول جس کے آپ ممبر ہیں

آپ کی معلومات کا استعمال کس طرح ہو سکتا ہے

جب آپ کسی چینل کے ممبرشپس پروگرام میں شامل ہوتے ہیں تو دوسرے صارفین اوپر دی گئی عوامی طور پر مرئی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ اشتراک کردہ معلومات کا انحصار اس چینل پر ہو سکتا ہے جس میں آپ شامل ہوئے ہیں۔
صارفین ذیل میں درج کچھ دوسرے طریقوں سے آپ کی معلومات دیکھ سکتے اور استعمال کر سکتے ہیں، لیکن ذہن میں رکھیں کہ یہ فہرست مکمل نہیں ہے:
  • سبھی ممبران کے پاس نظر آنے والا بَیج ہوتا ہے جو تبصروں اور چیٹ میں آپ کے چینل کے نام کے آگے دکھائی دیتا ہے۔
  • اگر آپ کسی چینل پر لائیو سلسلہ کے دوران اس کے ممبر بنتے ہیں تو لائیو چیٹ میں چمکیلا سبز "نیا رکن" کا پیغام بھیجا جاتا ہے۔ آپ کی پروفائل کی تصویر بھی 5 منٹ کے لیے لائیو چیٹ کے اوپری حصے میں پن کی ہوئی ہوتی ہے اور آپ کے چینل کا نام دکھا سکتی ہے۔
  • کچھ چینلز اپنی ویڈيوز میں "شکریہ ناموں" کی فہرست میں آپ کی معلومات شامل کر سکتے ہیں یا آپ کی معلومات کو چینل کی ستائش کے شیلف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
  • کچھ چینلز آپ کی معلومات کا اشتراک سروس (مثلاً، فریق ثالث کمپنی کے ذریعے میزبانی کردہ چیٹ روم تک صرف ممبر والی رسائی) فراہم کرنے کیلئے کر سکتے ہیں۔

فریق ثالث سائٹ یا ایپ کی رسائی چیک کریں اور اسے ہٹائیں

اگر آپ نے ایسی سائٹ یا ایپ کو اکاؤنٹ تک رسائی دی ہے جس پر آپ اب بھروسہ نہیں کرتے ہیں تو آپ اپنے Google اکاؤنٹ تک اس کی رسائی کو ہٹا سکتے ہیں۔ ہٹانے کے بعد، سائٹ یا ایپ آپ کے Google اکاؤنٹ سے مزید معلومات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی۔ آپ یہ بھی درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ پہلے سے موجود ڈیٹا کو حذف کر دیں۔
  1. اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. دائیں نیویگیشن پینل پر، سیکیورٹی کو منتخب کریں۔
  3. اکاؤنٹ تک رسائی والی فریق ثالث ایپس کے پینل پر، فریق ثالث کی رسائی کا نظم کریں کو منتخب کریں۔
  4. اس سائٹ یا ایپ کا انتخاب کریں جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں۔
  5. رسائی ہٹائیں کو منتخب کریں۔
فریق ثالث کی سائٹس اور ایپس کے لیے اکاؤنٹ تک رسائی کا نظم کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

تیسرے فریق سائٹ یا ایپ رپورٹ کریں

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی سائٹ یا ایپ آپ کے ڈیٹا کا غلط استعمال کر رہی ہے تو آپ انہیں رپورٹ کر سکتے ہیں۔ آپ کے ڈیٹا کے غلط استعمال کی کچھ مثالوں میں اسپام بنانا، آپ کی شخصیت گیری کرنا یا نقصان دہ طریقوں سے آپ کے ڈیٹا کا استعمال کرنا شامل ہے۔ فریق ثالث کی ایپ کی اطلاع دینے کے لئے:
  1. اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. اپنے Google اکاؤنٹ کے آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی والی ایپس سیکشن میں جائیں۔
  3. اس ایپ کو منتخب کریں جسے آپ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور پھر اس ایپ کو رپورٹ کریں۔
فریق ثالث کی سائٹس اور ایپس کے لیے اکاؤنٹ تک رسائی کا نظم کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
11630959187345823206
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false
false
false