کیا آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آیا آپ کو اس ماہ یا اگلے ماہ ادائیگی کی جائے گی؟ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ AdSense برائے YouTube پر جائے بغیر، ادائیگی کی حد (کم از کم پے آؤٹ) تک پہنچنے کے کس قدر قریب ہیں؟ اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سے لنک صرف ایک چینل کے حامل منیٹائز کرنے والے تخلیق کاران اب YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ میں اپنی ادائیگی کی سرگرمی کو دیکھ سکتے ہیں۔
YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ میں، آپ آسانی سے مندرجہ ذیل چیزیں تلاش کر سکتے ہیں:
- آپ کو کتنی ادائیگی کی جا رہی ہے
- آپ کی آمدنی میں کئے جانے والے ایڈجسٹمنٹس
- آپ کی اگلی ادائیگی کی طرف آپ کی پیشرفت
- تاریخ، ادا کی گئی رقم اور ادائیگی کی تفصیلات سمیت، گزشتہ 12 مہینوں کی آپ کی ادائیگی کی سرگزشت
ایپ میں، آپ اس تعلق سے مزید جاننے کیلئے بھی وسائل دیکھ سکتے ہیں کہ ادائیگی کیسے حاصل کریں اور AdSense برائے YouTube کی پیمنٹ ٹائم لائن کیسے کام کرتی ہے۔
اپنی ادائیگی کی سرگرمی دیکھیں
اپنی ادائیگی کی سرگرمی دیکھنے کیلئے:
- YouTube اسٹوڈیو ایپ
کھولیں۔
- سب سے نیچے مینو سے، کمائیں
پر تھپتھپائیں۔
- ادائیگی کی سرگرمی دیکھیں پر تھپتھپائیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
میں YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ میں اپنی ادائیگیوں کی سرگرمی دیکھنے سے قاصر کیوں ہوں؟
میری تخمینی آمدنی اور حتمی آمدنی کے درمیان فرق کیوں ہے؟
- امریکی ٹیکس کٹوتیاں
- اگر آپ امریکہ سے باہر ہیں تو آپ اپنے ملک یا رہائش کے علاقے میں ٹیکسز ادا کرنے کیلئے بھی جوابدہ ہو سکتے ہیں۔ تفصیلی رہنمائی کیلئے اپنی مقامی ٹیکس اتھارٹیز سے رابطہ کریں۔
- غلط ٹریفک
- Content ID کے دعوے اور تنازعے
- تشہیری مہم کی مخصوص اقسام (جیسے یومیہ قیمت کی مہمات)
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی تخمینی آمدنی اور آپ کی حتمی ادائیگی میں فرق ہو سکتا ہے۔
میری اس ماہ کی ادائیگی اس ماہ کی آمدنی سے مختلف کیوں ہے؟
اگر میں ادائیگی کی حد تک نہیں پہنچتا ہوں تو کیا ہوگا؟
YouTube Analytics میں میری آمدنی اور YouTube اسٹوڈیو میں میری آمدنی کے درمیان فرق کیوں ہے؟
- ڈیٹا میں تاخیر
- پچھلے مہینوں کی جمع شدہ آمدنی
اگر میں اپنا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ تبدیل کر دوں تو میری ادائیگی کی سرگرمی کے ساتھ کیا ہوگا؟
اگر آپ اپنا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ تبدیل کرتے ہیں تو آپ کی ادائیگی کی سرگرمی اپ ڈیٹ ہوگی تاکہ نیا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ دکھائی دے۔ اس تبدیلی میں اس کرنسی کے حوالے سے کوئی ایسی اپ ڈیٹ بھی شامل ہوگی جس میں آپ ادائیگی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ آپ کے اپنا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ تبدیل کرنے پر:
- ادائیگی کا کوئی بھی تاریخی ڈیٹا YouTube اسٹوڈیو ایپ میں مزید دستیاب نہیں ہوگا۔
- کسی بھی زیر التواء ادائیگی کو آپ کے پرانے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کے ذریعے پروسیس کیا جائے گا اور اس کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔ مستقبل کی ادائیگیوں کو آپ کے نئے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کے ذریعے پروسیس کیا جائے گا۔