‫AdSense برائے YouTube کی ادائیگیوں پر کارروائی سمجھیں

جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو ادائیگی کب ہوگی؟ ‫YouTube پارٹنر پروگرام میں شامل تخلیق کاران کو AdSense برائے YouTube کے ذریعے ادائیگی کی جاتی ہے جو ماہانہ سائیکل کی پیروی کرتا ہے۔ یہ گائیڈ بتاتی ہے کہ پیمنٹ سائیکل کے دوران کیا ہوتا ہے اور آپ کب ادائیگی کی توقع کر سکتے ہیں۔

مجھے ادائیگی کب کی جائے گی؟ ‫YouTube پارٹنر پروگرام کی ادائیگی کی ٹائم لائنز

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

ادائیگیاں کیسے کام کرتی ہیں

آپ کا YouTube چینل مہینے بھر کمائیوں کو جمع کرتا ہے۔ جب مہینہ ختم ہو جاتا ہے تو گزشتہ ماہ کی آپ کی تخمینی آمدنیاں ان عوامل کی بنیاد پر ایڈجسٹ کی جا سکتی ہیں:

کمائیاں حتمی ہو جانے پر AdSense برائے YouTube میں پوسٹ کر دی جاتی ہیں۔

مجموعی بیلنس ادائیگی کی حد کو پہنچنا ضروری ہے اور ادائیگی کی معلومات میں کسی بھی تبدیلی کو مکمل کرنا لازمی ہے تاکہ اسی مہینے کی ادائیگی کی جا سکے۔

ادائیگی جاری کی جاتی ہے اور AdSense برائے YouTube میں ایک "ادائیگی زیر التواء" کا لائن آئٹم ظاہر ہوتا ہے۔

مہینے کی 7 سے 12 تاریخ کے درمیان

کمائیاں حتمی ہو جانے پر AdSense برائے YouTube میں پوسٹ کر دی جاتی ہیں۔

  • اس دوران گزشتہ ماہ کیلئے آپ کی تخمینی کمائیوں کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔
  • ادائیگی کی معلومات ملاحظہ کرنے کے لیے، اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں سائن ان کریں اور ادائیگیاں منتخب کریں۔
  • یہ صفحہ ایڈجسٹمنٹس یا فیس سے متعلق کسی کٹوتی کو بھی دکھائے گا۔
  • اگر آپ کے پاس اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سے وابستہ ایک واحد چینل ہے تو آپ ادائیگی کی معلومات دیکھنے کے لیے YouTube اسٹوڈیو ایپ استعمال کریں۔

مہینے کی 20 تاریخ کو

مجموعی بیلنس ادائیگی کی حد کو پہنچنا ضروری ہے اور ادائیگی کی معلومات میں کسی بھی تبدیلی کو مکمل کرنا لازمی ہے تاکہ اسی مہینے کی ادائیگی کی جا سکے۔

  • ادائیگی کی حد: 20 تاریخ کو آپ کا مجموعی بیلنس آپ کی کرنسی کے مطابق ادائیگی کی حد تک پہنچنا ضروری ہے تاکہ اسی مہینے ادائیگی کی جا سکے۔ اگر آپ کا بیلنس ادائیگی کی حد کو نہیں پہنچتا ہے تو اسے اگلے مہینے تک منتقل کر دیا جاتا ہے۔
    • اگر آپ کے پاس AdSense اور AdSense برائے YouTube کیلئے علیحدہ ادائیگیوں کے اکاؤنٹس ہیں تو ادائیگی کیے جانے کیلئے ہر اکاؤنٹ کو ادائیگی کی حد تک پہنچنے کی ضرورت ہوگی۔
  • ادائیگی کی معلومات میں تبدیلیاں: آپ کی ادائیگی کی معلومات میں کوئی بھی تبدیلی (بشمول ادائیگی ہولڈز ہٹانے) کو اس ماہ کی 20 تاریخ یا اس سے پہلے مکمل کرنا ضروری ہے۔ ‫20 تاریخ کے بعد کی گئی تبدیلیاں اگلے مہینے کے ادائیگی کے دور تک نافذ نہیں ہوں گی۔
    • مثال کے طور پر، اگر آپ ادائیگی ہولڈ کو 20 تاریخ کے بعد ہٹاتے ہیں تو آپ کو اس ماہ ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ آپ کا بیلنس اگلے مہینے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

مہینے کی 21 سے 26 تاریخ کے درمیان

ادائیگی جاری کی جاتی ہے اور AdSense برائے YouTube میں ایک "ادائیگی زیر التواء" کا لائن آئٹم ظاہر ہوتا ہے۔

اگر 21 تاریخ ہفتے کے آخر یا ایام تعطیل میں آتی ہے تو ممکن ہے کہ ادائیگیاں اس ماہ کی 21 تاریخ کے بعد آنے والے پہلے کاروباری دن کو جاری کی جائیں۔ آپ کو ادائیگی موصول ہونے کا درست وقت آپ کے ٹائم زون اور آپ کے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقےپر منحصر ہوتا ہے:

  • الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر (EFT): ادائیگی جاری ہونے کے بعد، منتقلی مکمل ہونے کے لیے 7 کاروباری دن تک کا وقت دیں۔ اگر آپ کو 7 کاروباری دن گزرنے کے بعد بھی ادائیگی موصول نہیں ہوئی تو ان ٹربل شوٹنگ کے اقدامات کی پیروی کریں۔
  • چیک: اہل اکاؤنٹس کیلئے چیکس کو ڈاک کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ اپنے چیک کے ڈاک کے ذریعے پہنچنے کے لیے 2 سے 4 ہفتوں کی اجازت دیں۔ آپ کے علاقے کی پوسٹل سروس کی بنیاد پر پہنچنے کا وقت مختلف ہو سکتا ہے۔
  • ‫Hyperwallet: ادائیگی جاری ہونے کے بعد، آپ کی کمائیوں کو آپ کے Hyperwallet اکاؤنٹ میں دستیاب ہونے کے لیے 1 سے 2 دن کا وقت دیں۔ نوٹ کریں کہ ایک بار جب آپ کی کمائیاں آپ کے Hyperwallet اکاؤنٹ میں جمع ہو جائیں تو انہیں واپس AdSense برائے YouTube میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
  • وائر ٹرانسفر: وائر ٹرانسفر شروع ہونے کے بعد، ٹرانسفر مکمل ہونے کے لیے 15 کاروباری دن تک کا وقت دیں۔ آپ کے بینکنگ ادارے کی بنیاد پر وائر ٹرانسفر کے اوقات مختلف ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو 15 کاروباری دن گزرنے کے بعد بھی ادائیگی موصول نہیں ہوئی تو ان ٹربل شوٹنگ کے اقدامات کی پیروی کریں۔
  • ‫Western Union فوری کیش: ادائیگی جاری ہونے کے بعد، اسے 1 کاروباری دن کے بعد اپنے ملک کے کسی بھی Western Union مقام سے وصول کر سکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ادائیگی کا طریقہ منتخب کرتے وقت Western Union اب تخلیق کاروں کے منتخب کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہے۔
 

نوٹ: کسی بھی وقت اگر آپ کا اکاؤنٹ AdSense پروگرام کی پالیسیوں اور یا تو AdSense کی شرائط و ضوابط یا AdSense برائے YouTube کی شرائط و ضوابط (جو بھی قابل اطلاق ہوں) کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ادائیگی روک دی جا سکتی ہے اور/یا کمائیوں میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔ روکنے اور/یا کٹوتیوں کا عمل اس وقت سے شروع ہو سکتا ہے جب Google ممکنہ خلاف ورزیوں کی اپنی تفتیش کا آغاز کرتا ہے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)

کیا مجھے ادائیگی جلد مل سکتی ہے؟
نہیں، ہم کسی بھی وجہ سے اپنی معیاری پیمنٹ ٹائم لائن (اوپر بیان کردہ) سے ہٹ کر ادائیگیاں جاری نہیں کر سکتے۔
میرے "ٹرانزیکشنز" صفحہ پر متعدد ادائیگیاں موجود نہیں ہیں۔ میں اپنی پوری ٹرانزیکشنز کی سرگزشت کیسے دیکھ سکتا ہوں؟
آپ کے "ٹرانزیکشنز" صفحے کا ڈیفالٹ منظر آپ کے اکاؤنٹ میں گزشتہ تین ماہ کے ٹرانزیکشنز کو دکھائے گا۔ اپنی مکمل ٹرانزیکشن سرگزشت دیکھنے کیلئے، تاریخ کی حد کے منتخب کنندہ میں ہر وقت کو منتخب کریں۔
اگر آپ AdSense برائے YouTube کی ادائیگی کا اکاؤنٹ تخلیق کیے جانے سے پہلے کی ٹرانزیکشنز کو دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنا پرانا AdSense کی ادائیگی کا اکاؤنٹ چیک کرنا ہوگا۔
میری EFT ادائیگی ایک بند بینک اکاؤنٹ میں بھیج دی گئی، میں کیا کروں؟
اگر آپ کی ادائیگی کا طریقہ EFT ہے اور آپ کی ادائیگی کسی حالیہ بند بینک اکاؤنٹ میں جاری کر دی گئی ہے تو ادائیگی چند دنوں میں خودکار طور پر واپس کر دی جائے گی۔ جب ادائیگی واپس کر دی جاتی ہے تو آپ کی کمائیوں کو آپ کے اکاؤنٹ میں واپس کریڈٹ کر دیا جائے گا۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ایک نئے بینک اکاؤنٹ کی توثیق موجود ہے تو پھر آپ کی لوٹائی ہوئی ادائیگی چند ہی دنوں میں دوبارہ جاری کر دی جائے گی۔ پوری کارروائی کرنے میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔
کیا میں اپنے مقامی کوریئر کے چیک کی ڈیلیوری کیلئے ٹریکنگ نمبر حاصل کر سکتا ہوں؟
ہم چیک ڈیلیوریز کیلئے ٹریکنگ نمبرز پیش نہیں کرتے ہیں۔
میرا چیک نہیں آیا۔ میں نیا چیک کیسے حاصل کروں؟
آپ کا چیک نہ آنے کی دو بنیادی وجوہات ہو سکتی ہیں:
  • چیک غلط پتے پر چلا گیا۔ اس صورت میں، آپ کو نئے چیک کی درخواست کرنے سے پہلے اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں وصول کنندہ کی معلومات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  • چیک آپ کے ملک کی پوسٹل سروس میں غلط رکھا گيا ہوگا۔

ڈاک بھیجنے کی تاریخ کے بعد تخلیق کاروں کو اپنا چیک حاصل کرنے میں تقریباً 2 سے 4 ہفتے لگتے ہیں۔ لیکن، آپ کے مقام کی پوسٹل سروس کی بنیاد پر اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے چیک کے دوبارہ اجراء کی درخواست کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو براہ کرم اجراء کی تاریخ سے 60 دنوں تک انتظار کریں۔

اگر 60 دنوں سے زیادہ ہو گئے ہیں تو آپ اپنے چیک کے دوبارہ اجراء کی درخواست کر سکتے ہیں:

  1. اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. ادائیگیوں اور پھر ادائیگیوں کی معلومات پر کلک کریں۔
  3. اپنے "ٹرانزیشکشنز" صفحہ پر، جاری ہونے کی تاریخ اور اپنے چیک کی موجودہ صورتحال دیکھیں۔
    • اگر آپ کے چیک کو 60 دنوں کے بعد بھی ابھی تک کیش نہیں کیا گیا ہے تو چیک کی صورتحال کے آگے "ادائیگی دوبارہ جاری کریں" کا لنک ظاہر ہوگا۔
  4. ادائیگی دوبارہ جاری کریں پر کلک کریں اور تصدیق کریں کہ آپ ادائیگی دوبارہ جاری کرانا چاہتے ہیں۔
    • نیا لائن آئٹم ظاہر ہوگا، جس میں یہ دکھائی دے گا کہ چیک کو روک دیا گیا ہے اور یہ کہ آپ کا دوبارہ اجراء پیشرفت میں ہے۔
‫Western Union ادائیگیوں کیلئے ارسال کنندہ کا پتہ کیا ہے؟
آپ کو اپنی ادائیگی کی رسید پر ارسال کنندہ کا پتہ مل سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ ادائیگی کا طریقہ منتخب کرتے وقت Western Union اب تخلیق کاروں کیلئے اختیار کے طور پر دستیاب نہیں ہے۔ ‫Western Union کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
کیا میں اپنی ادائیگی کی کرنسی تبدیل کر سکتا ہوں؟
بدقسمتی سے، اپنی ادائیگی کی کرنسی تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
8178549907982315510
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false
false
false