‫Apple آلات پر YouTube ایپ کے لیے اپنے اشتہار کی ترتیبات کا نظم کریں

‫Google میں، ہم آپ کے ڈیٹا کے ضمن میں شفافیت برتنے، انتخاب کرنے کی سہولت اور اس پر کنٹرول دینے کے پابند ہیں اور اس میں تشہیر کیلئے اس کا استعمال کرنے کا طریقہ شامل ہے۔

ہم iPhones, iPads اور Apple TV پر موجود صارفین کو YouTube پر مزید متعلقہ اور ذاتی نوعیت کے اشتہارات میں آپٹ ان کرنے کی اہلیت فراہم کرتے ہیں۔ اب Apple کی ایپ ٹریکنگ شفافیت (ATT) کے ساتھ الائن ایک پرامپٹ YouTube ایپ میں دکھائی دے گا اور آپ کی اجازت طلب کرے گا۔ آپ کا انتخاب اُس آلے کا استعمال کرنے والے ہر شخص پر اثر انداز ہوگا۔

اجازت کو آن یا آف کرنے کا طریقہ

آپ کے YouTube ایپ کھولنے پر، آپ سے اجازت طلب کرنے والا ایک پرامپٹ آپ کو دکھائی دے سکتا ہے۔ منتخب کریں کہ آپ YouTube کو اجازت دینا چاہتے ہیں یا نہیں:

  • اجازت دیں: اگر آپ اس ترتیب کو آن کرتے ہیں تو ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھانے اور اشتہار کی کارکردگی کی پیمائش فراہم کرنے کیلئے، اس ایپ کی سرگرمی کو غیر Google ایپس اور ویب سائٹس کی سرگرمی سے لنک کر دیا جائے گا۔ آپ کے انتخاب کا اطلاق اس آلے پر موجود YouTube ایپ کے تمام صارفین پر ہوگا جہاں یہ ترتیب آن ہے۔
  • ایپ سے کہیں کہ وہ ٹریک نہ کرے: اگر آپ اس ترتیب کو آن نہیں کرتے ہیں تو ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھانے اور اشتہار کی کارکردگی کی پیمائش فراہم کرنے کیلئے، اس ایپ کی سرگرمی کو غیر Google ایپس اور ویب سائٹس کی سرگرمی سے لنک نہیں کیا جائے گا۔ اس سے اس ایپ میں آپ کے اشتہارات کا مجموعی تجربہ کم ذاتی نوعیت کا ہو جائے گا اور اس کے نتیجے میں کم متعلقہ اور زیادہ دہرائے جانے والے اشتہارات دکھائی دے سکتے ہیں۔

یہ ترتیب غیر Google ایپس اور ویب سائٹس کی سرگرمی کے ساتھ دیگر Google ایپس اور ویب سائٹس کی سرگرمی کے لنک کرنے کے عمل کو متاثر نہیں کرتی ہے۔ آپ کے Google کے ذاتی نوعیت کے اشتہارات کے انتخاب کی بنیاد پر، اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے یہ ترتیب YouTube iOS ایپ اور دیگر Google ایپس اور ویب سائٹس کی سرگرمی کے استعمال کو بھی متاثر نہیں کرتی ہے۔

پرامپٹ تمام صارفین کو نہیں دکھایا جائے گا۔ مثال کے طور پر، YouTube Premium صارفین اور YouTube پر بچے کے اکاؤنٹس والے صارفین کو پرامپٹ نہیں دکھایا جائے گا۔

اس ترتیب کو تبدیل کرنے کیلئے، آپ کسی بھی وقت YouTube ایپ کیلئے اپنے آلہ کی ترتیبات پر جا سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
8774099480305545270
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false
false
false