میرا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ غلط ٹریفک کی وجہ سے غیر فعال کر دیا گیا

ٹریفک درست ہے یا غلط یہ معلوم کرنے کے لیے ہمارے سسٹمز باقاعدگی سے ویڈیوز پر ٹریفک کا جائزہ لیتے ہیں۔ غلط ٹریفک آپ کے چینل پر ہونے والی کوئی ایسی سرگرمی ہے جو کسی اصل صارف یا حقیقی دلچسپی کے حامل کسی صارف سے حاصل نہیں ہوتی ہے۔ اس میں ویڈیوز کے لیے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بڑھانے کے لیے پُر فریب، مصنوعی یا غیر ارادی طریقے بھی شامل ہو سکتے ہیں لیکن یہ ان تک محدود نہیں ہے۔ چاہے آپ جان بوجھ کر غلط ٹریفک ڈرائیو نہ کر رہے ہوں تب بھی یہ آپ کے چینل کو متاثر کر سکتی ہے۔ 

اگر ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ غلط ٹریفک سے وابستہ ہے تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنا تخلیق کاران، مشتہرین اور ناظرین کے لیے ہمارے پلیٹ فارم کی حفاظت کرتا ہے۔ غلط ٹریفک کے خلاف ہمارے تشہیری سسٹمز کی حفاظت کر کے، مشتہرین کو YouTube میں سرمایہ کاری کرنے پر اعتماد ہو سکتا ہے، جس سے تخلیق کاران کو اپنے مواد کو منیٹائز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 

غلط ٹریفک کی وجہ سے غیر فعال کئے جانے کے بعد کیا میرا اکاؤنٹ پھر سے بحال ہو سکتا ہے؟

زیادہ تر مثالوں میں، ہمارے سسٹمز غلط ٹریفک کے بارے میں درست تعین کرتے ہیں۔ لیکن، اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ فیصلہ غلطی سے ہوا ہے، تو آپ ایک غلط سرگرمی کی اپیل جمع کر سکتے ہیں۔ آپ کو یہ برقرار رکھنا چاہیے کہ آپ اور کوئی بھی شخص جس کے آپ سرپرست ہیں بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر غلط ٹریفک کا سبب نہ بنے۔ 

جب ہمیں آپ کی اپیل موصول ہوتی ہے تو ہم ہمیں فراہم کردہ معلومات کا بغور جائزہ لیں گے اور آپ کو حتمی فیصلہ فراہم کریں گے۔ نوٹ کریں کہ آپ کا اکاؤنٹ بحال ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ ہم آپ کی اپیل پر کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد، مزید اپیلز پر غور نہیں کر سکتے ہیں۔

غلط ٹریفک کی کامیاب اپیل لکھنے کے لیے کچھ تجاویز کیا ہیں؟ 

  • غلط ٹریفک کی ان مثالوں کا جائزہ لیں۔ کیا آپ یا آپ کے مواد پر ان وجوہات میں سے کسی کا اطلاق ہوتا ہے؟ کیا کوئی آپ کے اشتہارات پر کئی بار کلک کر سکتا ہے؟ کیا آپ نے ٹریفک خریدی جس کی وجہ سے غلط ٹریفک میں اضافہ ہوا؟ کیا آپ غلط ٹریفک کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے مواد یا رویے میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں؟
  • غلط سرگرمی کے اپیل فارم میں، اس ای میل پتے کا اشتراک کریں جو آپ کے غیر فعال کردہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سے وابستہ ہے۔ فارم میں ای میل کا اشتراک کرنے سے ہمیں آپ کا اکاؤنٹ تلاش کرنے اور آپ کی اپیل پر کارروائی کرنے میں تاخیر کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
  • اپنی ویڈیوز پر غلط ٹریفک کی ممکنہ وجوہات کی نشاندہی کریں۔ اس بات کا بھی اشتراک کریں کہ آپ کیسے یقینی بنائیں گے کہ غلط ٹریفک دوبارہ نہیں ہوگی۔ اپنے کیس کی وضاحت کے لیے جتنی ممکن ہو اتنی معلومات فراہم کریں۔
    • مثال کے طور پر، ہمیں بتائیں کہ کیا آپ نے اپنے ناظرین کو بڑھانے کے لیے کسی تیسرے فریق سے ٹریفک خریدا ہے۔ اشتراک کریں کہ آپ نے اس فریق ثالث کے ساتھ کام کرنا کیسے بند کر دیا ہے اور مستقبل میں چینل کی ترویج و اشاعت کے لیے فریقین ثالث کے ساتھ کام کیسے نہیں کریں گے۔  

میرا اکاؤنٹ غیر فعال ہو گیا اور میری اپیل مسترد کر دی گئی۔ کیا میں پروگرام میں پھر شرکت کر سکتا ہوں یا ایک نیا اکاؤنٹ کھول سکتا ہوں؟

ہم آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے بارے میں آپ کی تشویش کو سمجھتے ہیں۔ ہماری کارروائیاں ہمارے مشتہرین، تخلیق کاران اور ناظرین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے ماہرین کی ٹیم کی محتاط تفتیش کا نتیجہ ہیں۔ 

غلط ٹریفک کی وجہ سے غیر فعال کردہ تخلیق کاران کو AdSense میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ اس وجہ سے، یہ تخلیق کاران نئے اکاؤنٹس نہیں کھول سکتے ہیں۔

Google کسی بھی ماخذ سے غلط ٹریفک سمیت کسی بھی وجہ سے کسی اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

میرا اکاؤنٹ کسی دوسرے غیر فعال کردہ اکاؤنٹ سے متعلق ہونے کی وجہ سے کیوں غیر فعال کر دیا گیا؟

اگر کوئی متعلقہ اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا گیا ہے تو ہمارے ماہرین نے پایا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ ہمارے تخلیق کاران، ناظرین اور مشتہرین کے لیے خطرہ ہے۔

کیا مجھے اب بھی میرے AdSense برائے YouTube کی کمائی کی ادائیگی کی جائے گی؟

اگر آپ کا اکاؤنٹ غلط ٹریفک یا ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے غیر فعال کر دیا گیا تھا تو آپ آمدنی کے اس حصے کے لیے حتمی ادائیگی کے اہل ہو سکتے ہیں جس کی شناخت غلط کے طور پر نہیں ہوئی ہے۔ اکاؤنٹ کی غیر فعالیت پر، 30 دن کے لیے ادائیگی ہولڈ لگا دی جاتی ہے تاکہ ہم حتمی ادائیگی (اگر کوئی ہے) کا حساب لگا سکیں۔ اس 30 دن کی مدت کے بعد، اپنا باقی اہل بیلنس (اگر کوئی ہے) دیکھنے کے لیے AdSense برائے YouTube میں سائن ان کریں اور ادائیگی کا نظم کریں۔ غلط ٹریفک اور تخلیق کار کی پالیسی کی خلاف ورزیوں کے لیے آپ کے حتمی بیلنس سے کٹوتیوں کو متاثرہ مشتہرین کو جہاں مناسب اور ممکن ہو ریفنڈ کر دیا جائے گا۔

کیا مجھے اب بھی موصول ہونے والی ادائیگیوں کے ٹیکس فارمز ملیں گے؟

آپ اب بھی ہم سے ٹیکس فارم حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ کو: 

  • ماضی میں ہم سے ادائیگی موصول ہوئی، یا 
  • آپ کے اکاؤنٹ میں ایک قابل ادائیگی بیلنس باقی ہے

اپنے AdSense برائے YouTube کی کمائیوں پر ٹیکسز ادا کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

میرا اکاؤنٹ بحال کیا گیا۔ میری سائٹس، ایپس یا ویڈیوز پر اشتہارات کیوں نظر نہیں آ رہے؟

آپ کے اکاؤنٹ کے بحال ہونے کے بعد، اشتہارات کی دوبارہ پیشکش کرنے میں 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ 

نوٹ: آپ کو اپنے YouTube چینل کو اپنے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کے ساتھ دوبارہ وابستہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ ادائیگیوں کے لیے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کا طریقہ جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4531406020461061765
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false