اپنے بچے کے زیر نگرانی تجربے کے لیے چینلز کو مسدود کریں

اگر آپ اپنے بچے کے لیے زیر نگرانی تجربہ سیٹ اپ کرتے ہیں، تو آپ YouTube پر ان کے لیے مخصوص چینلز کو مسدود کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے چینل کے بارے میں اپنا ارادہ بدل لیتے ہیں جسے آپ نے مسدود کیا ہے، تو آپ اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ کے ذریعے YouTube میں جا کر اسے غیر مسدود کر سکتے ہیں۔

چینلز کو مسدود اور غیر مسدود کرنے کے لیے نیچے دئے گئے اقدامات کی پیروی کریں۔

زیر نگرانی اکاؤنٹس پر YouTube چینلز کو مسدود کرنا

نوٹس:
  • زیر نگرانی تجربہ استعمال کرتے وقت، آپ کا بچہ پہلے سے ہی اپنے اکاؤنٹ کی مواد کی ترتیب کی بنیاد پر ویڈیوز کے محدود سیٹ کو دیکھ رہا ہے۔ 
  • اگر آپ کا بچہ YouTube اور YouTube Kids کیلئے ایک ہی Google اکاؤنٹ کا استعمال کرتا ہے تو YouTube پر مسدود کردہ کسی بھی چینل کو YouTube Kids پر بھی مسدود کر دیا جائے گا۔
  • کسی چینل کو مسدود کرنے سے صرف وہ مواد مسدود ہوتا ہے جسے اس مخصوص چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اس سے دیگر چینلز پر دوبارہ اپ لوڈ کردہ ویڈیوز یا متعلقہ مواد والے ملتے جلتے چینلز مسدود نہیں ہوتے ہیں۔

اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے YouTube سے مخصوص چینلز کو مسدود کریں

اپنے کمپیوٹر پر YouTube سے کسی مخصوص چینل کو مسدود کرنے کے لیے:

  1. اس YouTube چینل کیلئے چینل کے صفحے پر جائیں جسے آپ مسدود کرنا چاہتے ہیں۔
  2. چینل کے صفحے پر موجود تعارف ٹیب پر جائیں۔
  3. صارف کی اطلاع دیں پر کلک کریں۔
  4. بچوں کے لیے چینل کو مسدود کریں منتخب کریں۔ یہ اختیار صرف اس صورت میں دکھائی دے گا جب آپ اپنا لنک کردہ والد/والدہ کا اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں۔
  5. ایک پاپ اپ دکھائی دے سکتا ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ اب بھی دیگر چینلوں پر اس سے ملتی جلتی ویڈیوز دستیاب ہو سکتی ہیں۔ جاری رکھیں پر کلک کریں۔
  6. اس بچے کے نام کے آگے موجود مسدود کریں کو منتخب کریں جس کیلئے آپ اس چینل کو مسدود کرنا چاہتے ہیں۔
  7. مسدود کریں تبدیل ہو کر غیر مسدود کریں ہو جائے گا، جس سے آپ کارروائی کو کالعدم کر سکتے ہیں۔
  8. ہو گيا پر کلک کریں۔

YouTube ایپ سے کسی مخصوص چینل کو مسدود کرنے کے لیے:

  1. اس YouTube چینل کیلئے چینل کے صفحے پر جائیں جسے آپ مسدود کرنا چاہتے ہیں۔
  2. مزید '' پر تھپتھپائیں۔
  3. بچوں کیلئے چینل کو مسدود کریں پر تھپتھپائیں۔ یہ اختیار صرف اس صورت میں دکھائی دے گا جب آپ اپنا لنک کردہ والد/والدہ کا اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں۔
  4. ایک پاپ اپ دکھائی دے سکتا ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ اب بھی دیگر چینلوں پر اس سے ملتی جلتی ویڈیوز دستیاب ہو سکتی ہیں۔ جاری رکھیں پر تھپتھپائیں۔
  5. اس بچے کے نام کے آگے موجود مسدود کریں پر تھپتھپائیں جس کیلئے آپ اس چینل کو مسدود کرنا چاہتے ہیں۔
  6. مسدود کریں تبدیل ہو کر غیر مسدود کریں ہو جائے گا، جس سے آپ کارروائی کو کالعدم کر سکتے ہیں۔
  7. ہو گیا پر تھپتھپائیں۔

آپ اپنے بچے کے آلے پر موجود YouTube Kids میں موجود مواد کو براہ راست بھی مسدود کر سکتے ہیں۔

اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ کا استعمال کر کے YouTube سے انفرادی چینلز کو غیر مسدود کریں

اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے، YouTube سے انفرادی چینلز کو غیر مسدود کرنے کے لیے:

کمپیوٹر پر:

  1. جس YouTube چینل کو آپ غیر مسدود کرنا چاہتے ہیں اس کے چینل کے صفحے پر جائیں۔
  2. چینل کے صفحے پر موجود تعارف ٹیب پر جائیں۔
  3. صارف کی اطلاع دیں پر کلک کریں۔
  4. بچوں کے لیے چینل کو مسدود کریں کو منتخب کریں۔ یہ اختیار صرف اس صورت میں ظاہر ہوگا جب آپ اپنا لنک کردہ والد/والدہ کا اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں۔
  5. ایک پاپ اپ دکھائی دے سکتا ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ اب بھی دیگر چینلوں پر اس سے ملتی جلتی ویڈیوز دستیاب ہو سکتی ہیں۔ جاری رکھیں پر کلک کریں۔
  6. اس بچے کے نام کے آگے موجود غیر مسدود کریں کو منتخب کریں جس کیلئے آپ اس چینل کو غیر مسدود کرنا چاہتے ہیں۔
  7. غیر مسدود کریں تبدیل ہو کر مسدود کریں ہو جائے گا، جس سے آپ کارروائی کو کالعدم کر سکتے ہیں۔
  8. ہو گيا پر کلک کریں۔

YouTube ایپ میں:

  1. جس YouTube چینل کو آپ غیر مسدود کرنا چاہتے ہیں اس کے چینل کے صفحے پر جائیں۔
  2. مزید '' پر تھپتھپائیں۔
  3. بچوں کیلئے چینل کو مسدود کریں پر تھپتھپائیں۔ یہ اختیار صرف اس صورت میں دکھائی دے گا جب آپ اپنا لنک کردہ والد/والدہ کا اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں۔
  4. ایک پاپ اپ دکھائی دے سکتا ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ اب بھی دیگر چینلوں پر اس سے ملتی جلتی ویڈیوز دستیاب ہو سکتی ہیں۔ جاری رکھیں پر تھپتھپائیں۔
  5. بچے کے آگے موجود غیر مسدود کریں پر تھپتھپائیں جس کے لیے آپ اس چینل کو غیر مسدود کرنا چاہتے ہیں۔
  6. غیر مسدود کریں تبدیل ہو کر مسدود کریں ہو جائے گا، جس سے آپ کارروائی کو کالعدم کر سکتے ہیں۔
  7. ہو گیا پر تھپتھپائیں۔

اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ کا استعمال کر کے YouTube سے تمام چینلز کو غیر مسدود کریں

اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے، YouTube سے سبھی چینلز کو غیر مسدود کرنے کے لیے:

  1. اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ سے YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر پر جائیں۔
  3. ترتیبات منتخب کریں۔
  4. والدین کی ترتیبات منتخب کریں۔
    1. اگر آپ کمپیوٹر پر ہیں تو "والدین کی ترتیبات" کے آگے موجود اپنے بچوں کے لیے ترتیبات کا نظم کریں کو منتخب کریں۔
  5. اپنے بچے کا انتخاب کریں۔
  6. عام ترتیبات کے تحت، ویڈیوز غیر مقفل کریں پر کلک کریں۔
  7. ایک پوپ - اپ دکھائی دے سکتا ہے جو آپ کو الرٹ کرتا ہے کہ YouTube اور YouTube Kids میں آپ کے مسدود کردہ سبھی مواد کو غیر مسدود کر دیا جائے گا۔ غیر مسدود کریں کو منتخب کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5232828358617544925
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false