YouTube پر زیر نگرانی تجربات کے لیے پیرنٹل کنٹرولز اور ترتیبات

ایسے والدین جو فیصلہ کرتے ہیں کہ ان کا 13 برس (یا اس کے ملک/علاقے میں متعلقہ عمر) سے کم عمر کا بچہ YouTube دریافت کرنے کیلئے تیار ہے، وہ ایک زیر نگرانی اکاؤنٹ سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ زیر نگرانی تجربہ کے ذریعے اپنے بچے کے دیکھنے کے سفر کی رہنمائی کے لیے آپ کے لیے مختلف کنٹرولز اور ترتیبات ہوتی ہیں۔

نوٹ: اگر آپ YouTube Kids کے لیے پیرنٹل کنٹرولز اور ترتیبات کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو براہ کرم ہمارے مرکز امداد میں مزید معلومات حاصل کریں۔ 

پیرنٹل کنٹرولز اور ترتیبات کا نظم کریں

جب آپ اپنے بچے کے لیے Google اکاؤنٹ سیٹ اپ کرتے ہیں تو آپ زیر نگرانی YouTube کے تجربے کے لیے پیرنٹل کنٹرولز سیٹ اپ کر سکتے ہیں:

  • YouTube: اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ کی YouTube ترتیبات میں والدین کی ترتیبات کے تحت
  • Family Link: Family Link ایپ میں "YouTube کی ترتیبات" کے تحت

اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ کی YouTube ترتیبات استعمال کریں

اپنی YouTube ترتیبات سے زیر نگرانی تجربات کے لیے پیرنٹل کنٹرولز اور ترتیبات دیکھنے کے لیے:

  1. اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ سے YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر پر جائیں۔
  3. ترتیبات منتخب کریں۔
  4. والدین کی ترتیبات منتخب کریں۔
    1. اگر آپ کمپیوٹر پر ہیں تو "والدین کی ترتیبات" کے آگے اپنے بچوں کے لیے ترتیبات کا نظم کریں منتخب کریں۔

Family Link ایپ استعمال کریں

Family Link سے YouTube Kids پروفائلز یا زیر نگرانی YouTube کے تجربات کے لیے پیرنٹل کنٹرولز اور ترتیبات کو دیکھنے کے لیے:

  1. اپنے آلہ پر، Family Link ایپ Family Link کھولیں۔
  2. اپنے بچے کا انتخاب کریں۔
  3. کنٹرولز اور پھر مواد کی پابندیاں اور پھر YouTube پر تھپتھپائیں۔
  4. "YouTube ترتیبات" کے تحت، YouTube کی ترتیبات پر اپنے بچے کا زیر نگرانی تجربہ تبدیل کریں۔

مخصوص پیرنٹل کنٹرولز اور ترتیبات کو تبدیل کریں

آپ مخصوص پیرنٹل کنٹرولز اور ترتیبات کو ایڈجسٹ کر کے اپنے بچے کے لیے زیر نگرانی YouTube کے تجربے کو تیار کر سکتے ہیں۔ ان کنٹرولز اور ترتیبات سے آپ کو درجہ ذیل سہولیات ملتی ہیں:

مواد کو مسدود کریں

آپ اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ کے ساتھ YouTube میں سائن ان کر سکتے ہیں تاکہ ان مخصوص چینلز کو مسدود کیا جا سکے جنہیں آپ نہیں چاہتے کہ آپ کا بچہ دیکھے۔

اپنے بچے کے مواد کی سطح کی ترتیبات کو تبدیل کریں 
والدین اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ YouTube پر زیر نگرانی تجربہ میں مواد کو کیسے منتخب کیا جائے گا۔

YouTube سے اپنے بچے کے مواد کی سطح کی ترتیب کو تبدیل کریں:

  1. اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ سے YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر پر جائیں۔
  3. ترتیبات منتخب کریں۔
  4. والدین کی ترتیبات منتخب کریں۔
  5. اپنے بچے کی پروفائل یا اکاؤنٹ منتخب کریں۔
  6. اگر آپ YouTube پر اس کے زیر نگرانی تجربے کے لیے مواد کی ترتیب کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں:
    • YouTube کی ترتیبات کے تحت، "مواد کی ترتیبات" کے پاس موجود ترمیم کریں کو منتخب کریں۔

اگر آپ Family Link کے ذریعے اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ کا نظم کرتے ہیں تو آپ Family Link ایپ سے ان کے مواد کی سطح کی ترتیب کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں:

  1. اپنے آلہ پر، Family Link ایپ Family Link کھولیں۔
  2. اپنے بچے کا انتخاب کریں۔
  3. کنٹرولز اور پھر مواد کی پابندیاں اور پھر YouTube پر تھپتھپائیں۔
  4. YouTube پر اپنے بچے کے زیر نگرانی تجربے کے لیے "YouTube کی ترتیبات" کے تحت اس کے مواد کی سطح کی ترتیب کو تبدیل کریں۔
نوٹ: جب آپ مواد کی ترتیب کے نام پر کلک کریں گے یا تھپتھپائیں گے تو آپ کو مواد کا ایک پیش منظر ملے گا جو کہ ہر ایک مواد کی ترتیب میں دستیاب ہے۔ آپ کسی بھی وقت ان ترتیبات کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
بچے کی دیکھنے کی سرگزشت کا جائزہ لیں

آپ اپنے بچے کے آلہ پر اپنے بچے کے زیر نگرانی اکاؤنٹ کے لیے اس کی دیکھنے کی سرگزشت کا جائزہ لے سکتے ہیں:

  1. 'میری سرگرمی' صفحہ پر جائیں۔
  2. YouTube کی سرگزشت منتخب کریں۔
  3. سرگزشت کا نظم کریں منتخب کریں۔
  4. دیکھنے کی سرگزشت کا جائزہ لینے کے لیے اسکرول کریں۔
سرگزشت صاف کریں

آپ YouTube سے اپنے بچے کے سبھی لنک کردہ آلات پر اس کے اکاؤنٹ کی دیکھنے اور تلاش کی سرگزشت کو صاف کر سکتے ہیں:

  1. اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ سے YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر پر جائیں۔
  3. ترتیبات منتخب کریں۔
  4. والدین کی ترتیبات منتخب کریں۔
  5. اپنے بچے کی پروفائل یا اکاؤنٹ منتخب کریں۔
  6. سرگزشت صاف کریں کو منتخب کریں۔
  7. اپنی تبدیلیاں محفوظ کرنے کے لیے، صاف کریں کو منتخب کریں۔
آٹوپلے کو غیر فعال کریں

'آٹوپلے کو غیر فعال کریں' کا انتخاب کر کے آپ اپنے بچے کیلئے آٹوپلے آف کر سکتے ہیں۔ یہ ترتیب آن ہونے پر، آپ کا بچہ آٹوپلے کو آن نہیں کر سکتا۔

YouTube سے اپنے بچے کی خاطر آٹوپلے غیر فعال کرنے کیلئے:

  1. اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ سے YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر پر جائیں۔
  3. ترتیبات منتخب کریں۔
  4. والدین کی ترتیبات منتخب کریں۔
  5. اپنے بچے کی پروفائل یا اکاؤنٹ منتخب کریں۔
  6. آٹوپلے کو غیر فعال کریں کو آن پر سوئچ کریں۔
دیکھنے کی سرگزشت روکیں
آپ دیگر ویڈیوز کی تجویز کرنے کے لیے نئی ویڈیو کے ملاحظات کو سگنلز کے طور پر استعمال ہونے سے روک سکتے ہیں۔

YouTube سے اپنے بچے کے دیکھنے کی سرگزشت موقوف کرنے کے لیے:

  1. اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ سے YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر پر جائیں۔
  3. ترتیبات منتخب کریں۔
  4. والدین کی ترتیبات منتخب کریں۔
  5. اپنے بچے کی پروفائل یا اکاؤنٹ منتخب کریں۔
  6. دیکھنے کی سرگزشت روکیں کو آن پر سوئچ کریں۔
تلاش کی سرگزشت روکیں
آپ تلاش کی نئی اصطلاحات کو دیگر ویڈیوز کی تجویز کرنے کے لیے سگنلز کے طور پر استعمال ہونے سے روک سکتے ہیں۔ 

YouTube سے اپنے بچے کی تلاش کی سرگزشت روکنے کے لیے:

  1. اپنے لنک کردہ والد/والدہ کے اکاؤنٹ سے YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر پر جائیں۔
  3. ترتیبات منتخب کریں۔
  4. والدین کی ترتیبات منتخب کریں۔
  5. اپنے بچے کی پروفائل یا اکاؤنٹ منتخب کریں۔
  6. تلاش کی سرگزشت روکیں کو آن پر سوئچ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10084248743293765842
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false