کیپشنز کے ساتھ اپنی ویڈیوز کو بہتر بنائیں

اپنی ویڈیو میں ترمیم کرنے کے بعد، کیپشنز شامل کر کے اپنی ویڈیوز کو بہتر بنائیں۔ کیپشنز ٹول کے ساتھ اپنی ویڈیوز کو اپنے ناظرین کے لیے قابل رسائی بنائیں۔ اپنی ویڈیو کے لیے کیپشنز کو خود بخود ٹرانسکرائب یا اس میں ترمیم کرنے کا طریقہ جانیں۔

نوٹ: YouTube Create ‏60 سیکنڈ سے زیادہ طویل کلپس کے لیے کیپشنز تخلیق نہیں کر سکتا۔
 
YouTube Create ان Android فونز پر دستیاب ہے جن میں کم از کم 4G RAM ہے۔ یہ ایپ مستقبل میں دیگر آلات پر دستیاب ہو سکتی ہے۔

اپنی ویڈیوز میں کیپشنز شامل کریں

YouTube Create ایک بٹن پر تھپتھپانے سے کیپشنز بنا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کیپشنز شامل کرنے کے لیے،

  1. پروجیکٹ کھولیں اور ٹول بار کے اندر کیپشنز  پر تھپتھپائیں۔
  2. ٹول بار سے، منتخب کریں کہ آپ کیا ٹرانسکرائب کرنا چاہتے ہیں:
  • تمام ویڈیوز اصل ویڈیو ریکارڈنگ میں پائی جانے والی کسی بھی اسپیچ کے لیے کیپشنز شامل کرتا ہے
  • وائس اوور صرف ایپ میں ریکارڈ کردہ وائس اوورز میں کیپشنز شامل کرتا ہے
  1. "زبان" مینو سے، اپنے وائس اوور میں استعمال ہونے والی زبان کو منتخب کریں۔
  2. تخلیق کریں پر تھپتھپائیں۔

کیپشنز میں ترمیم کریں

اگر کیپشن کی ٹرانسکرپشنز غلط ہیں تو اپنے ناظرین کو دکھائی گئی کیپشنز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایڈیٹنگ ٹول کا استعمال کریں۔ ایڈیٹنگ ٹول میں اوپن پروجیکٹ سے،

  1. آپ کی ویڈیو کے لیے تخلیق کردہ کیپشن لیئر کو منتخب کریں۔
  2. ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. ٹرانسکرپٹ سے، غلط لفظ پر تھپتھپائیں۔
  4. ٹیکسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ٹائپ کریں۔

کیپشنز فارمیٹ کریں

آپ کیپشن ٹیکسٹ کو فارمیٹ کر کے اپنی کیپشنز کو اپنی ویڈیو کی تھیم سے مماثل بنا سکتے ہیں۔ ایڈیٹنگ ٹول میں اوپن پروجیکٹ سے،

  1. اپنی ویڈیو میں کیپشن کی لیئر کو منتخب کریں۔
  2. اسٹائل پر تھپتھپائیں۔
  3. سائز، فونٹ، رنگ، پس منظر، فارمیٹ، آؤٹ لائن یا پرچھائی تبدیل کرنے کے لیے ٹیبز کو براؤز کریں۔
  4. تبدیلیاں محفوظ کرنے کے لیے ہو گیا پر تھپتھپائیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2297179713112804996
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false