YouTube پر ملٹی ویو کی مدد سے بیک وقت چلنے والے سلسلے دیکھیں

ملٹی ویو آپ کو ایک ہی وقت میں اسمارٹ TV یا اسٹریمنگ آلے، جیسے Chromecast یا Fire TV Stick پر زیادہ سے زیادہ چار پہلے سے منتخب لائیو گیم سلسلے دیکھنے کی سہولت دیتی ہے۔

YouTube پر NFL سنڈے ٹکٹ گیمز دیکھیں - صرف امریکہ

اس مضمون میں، آپ یہ جان سکتے ہیں کہ ملٹی ویوز کو کہاں تلاش کیا جائے، انہیں کیسے نیویگیٹ کیا جائے اور دیگر چیزیں کیسے کی جائیں۔

ملٹی ویوز تلاش کریں

پہلے سے سیٹ ملٹی ویوز چار لائیو گیمز کے گروپس ہوتے ہیں جو ایک ساتھ ایک سلسلہ کے طور پر دکھائی جاتی ہیں۔

گیمز کے منتخب کردہ مجموعے کیلئے ملٹی ویو کو تلاش کرنے کا سب سے تیز طریقہ ہے:

  1. ایک ایسی گیم دیکھنا شروع کریں جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔
  2. ملٹی ویو کے مجموعوں کو دیکھنے کیلئے نیچے دبائیں۔
  3. پہلے سے منتخب اختیارات سے گیم کا اپنا ترجیحی مجموعہ منتخب کریں۔
نوٹ: کچھ معاملات میں، آپ جو مجموعہ تلاش کر رہے ہیں، اسے تلاش کرنے میں مدد کیلئے آپ بعض مخصوص گیمز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ملٹی ویوز اسٹریمنگ آلے یا اسمارٹ TV کی YouTube ایپ پر دکھائی دے سکتے ہیں اور ہوم  ٹیب پر "تجویز کردہ ملٹی ویوز" کے تحت اور آپ کے لائیو گیمز دیکھنے کے دوران اس کے بعد دیکھیں کی تجاویز میں نظر آ سکتے ہیں۔ آپ انہیں NFL, NBA یا WNBA چینلز جیسے پرائم ٹائم چینل کے ہوم پیج پر بھی تلاش کر سکتے ہیں جہاں ملٹی ویوز دستیاب ہیں۔

ملٹی ویوز کو دیکھیں اور نیویگیٹ کریں

دیکھنے کیلئے ایک ملٹی ویو منتخب کریں اور شامل کردہ گیمز آپ کی اسکرین پر کھل جائیں گی۔ دائیں یا سب سے اوپر دائیں سلسلہ کو بطور ڈیفالٹ ہائی لائٹ کیا جائے گا اور اس سلسلہ سے آڈیو چلائی جائے گی۔

ملٹی ویوز کو نیویگیٹ کرنے کے طریقے کے لیے کچھ مزید تجاویز یہ ہیں:

  • آڈیو کو تبدیل کرنے کی خاطر ایک مختلف سلسلہ کو ہائی لائٹ کرنے کیلئے اپنے ریموٹ پر ڈائریکشنل پیڈ کا استعمال کریں۔
  • اپنی ملٹی ویو پر کیپشنز اور آڈیو ٹریک تک رسائی پانے کے لیے نیچے لے جانے والے بٹن کو دبائے رکھیں یہاں تک کہ کیپشنز یا آڈیو ٹریک کو ٹوگل کرنے والے پلیئر کنٹرولز دکھائی دیں۔
  • منتخب کردہ سلسلے کو فُل اسکرین میں دیکھنے کیلئے، اپنے ریموٹ پر 'منتخب کریں' دبائیں۔
  • ملٹی ویو پر واپس جانے کیلئے، اپنے ریموٹ پر پیچھے دبائیں۔

ملٹی ویو کے بارے میں مزید جانیں

کیا میں ملٹی ویو میں دیکھنے کیلئے اپنی پسند کی گیمز منتخب کر سکتا ہوں؟

نہیں۔ فی الوقت آپ اپنے ملٹی ویو کے سلسلوں کو حسب ضرورت نہیں بنا سکتے، لیکن آپ سلسلوں کی ایک وسیع درجہ بندی میں سے انتخاب کر سکتے ہیں اور کچھ معاملات میں، پہلے سے منتخب اختیارات کو محدود کرنے کیلئے آپ بعض مخصوص گیمز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ملٹی ویو کے ساتھ ہمارا مقصد اسے ہر اس شخص کیلئے دستیاب کروانا ہے جس کے پاس ٹیلی ویژن ہے۔ چونکہ بیشتر آلات میں ملٹی ویو کی اصل صلاحیتیں نہیں ہوتی ہیں، اسلئے ہم نے ویڈیو فیڈز کی سبھی پروسیسنگ اپنے سرورز پر کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ملٹی ویو میں دیکھا جانے والا ہر منفرد مجموعہ محدود ڈیٹا سینٹر اور کمپیوٹیشنل وسائل کا استعمال کرتا ہے۔ چونکہ ہر علاقے میں منفرد، مقامی مواد ہوتا ہے، اسلئے ہم ان مجموعوں کی تعداد کے پابند ہیں جن میں ہم مقامی فیڈز شامل کر سکتے ہیں۔ ہم متوقع مقبولیت کی بنیاد پر بہترین مجموعے منتخب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہم ہمہ وقت اپنے پروسیسز کو بہتر بنا رہے ہیں۔

کون سے آلات ملٹی ویو کا تعاون کرتے ہیں؟

ملٹی ویو سلسلہ بندی کے ایسے آلات اور اسمارٹ TVs پر دستیاب ہے جہاں پرائم ٹائم چینلز تعاون یافتہ ہیں۔ ملٹی ویو ابھی تک موبائل اور ویب پر YouTube کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4213945147638589271
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false