RSS فیڈ کا استعمال کرتے ہوئے پوڈکاسٹس ڈیلیور کریں

اگر آپ ایک ایسے آڈیو فرسٹ پوڈکاسٹ تخلیق کار ہیں جو RSS فیڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پوڈکاسٹ ڈسٹری بیوٹ کرتا ہے تو آپ YouTube پر اپنی RSS فیڈ اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ RSS فیڈز کو جمع کرانے کا عمل کیسے کام کرتا ہے، نیچے اس کے بارے میں مزید جانیں۔ پھر، YouTube پر اپنی RSS فیڈ شائع کرنے کا طریقہ سیکھیں۔

نوٹ: RSS ادخال منتخب ممالک/علاقوں میں دستیاب ہے۔

RSS فیڈز کے ساتھ YouTube پر آڈیو فرسٹ پوڈ کاسٹس اپ لوڈ کرنے کا طریقہ

RSS فیڈ کا استعمال کرتے ہوئے YouTube پر پوڈکاسٹس اپ لوڈ کرنے کا طریقہ سیکھیں

آپ کے اپنی RSS فیڈ کو YouTube پر جمع کرانے پر، YouTube ایسے ہر پوڈکاسٹ ایپی سوڈ کیلئے ویڈیوز تخلیق کرے گا جسے آپ اپ لوڈ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایک جامد تصویر والی ویڈیو تخلیق کرنے اور اسے آپ کی طرف سے آپ کے چینل پر اپ لوڈ کرنے کیلئے، YouTube آپ کے پوڈکاسٹ کا شو آرٹ استعمال کرے گا۔ آپ کی RSS فیڈ میں کوئی نیا ایپی سوڈ شامل کرنے پر، یہ آپ کے چینل پر خودکار طور پر اپ لوڈ ہو جائے گا اور ہم آپ کے اہل سبسکرائبرز کو مطلع کریں گے۔ 

YouTube مندرجہ ذیل کام نہیں کرے گا:

  • دیگر پلیٹ فارمز پر آپ کا پوڈکاسٹ تقسیم کرنا۔ آپ کا پوڈکاسٹ صرف YouTube اور YouTube Music پر دستیاب ہوگا۔
  • کسی RSS فیڈ کے ذریعے آپ کے چینل پر بیک کیٹلاگ ایپی سوڈز شامل کئے جانے پر سبسکرائبرز کو مطلع کرنا۔
  • آپ کی RSS فیڈ میں شامل شو کی تفصیلات کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرنا۔ پوڈکاسٹ کی تفصیلات میں ترمیم کرنے کا طریقہ سیکھیں۔
  • آپ کی RSS فیڈ میں دوبارہ اپ لوڈ کی جانے والی آڈیو فائلز کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرنا۔ ایپی سوڈز کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کا طریقہ سیکھیں۔
  • پوڈکاسٹ اور ایپی سوڈ کے عنوانات یا تفصیلات میں غلط حروف کی اجازت دینا، جیسے ">" یا "<" یا کوئی HTML

بہترین طرز عمل

YouTube کی سروس کی شرائط کی تعمیل کیلئے، YouTube پر آپ کی جانب سے اپ لوڈ کئے جانے والے پوڈکاسٹ کے مواد میں اشتہارات شامل نہیں ہو سکتے۔ اگر آپ کے پوڈکاسٹ میں بامعاوضہ پروموشنز (جیسے، میزبان کی جانب سے پڑھی جانے والی پروموشنز)، اسپانسرشپس یا تائیدات شامل ہیں تو آپ کو ہمیں لازماً ان کی اطلاع دینی چاہیے اور تمام قابل اطلاق پالیسیوں کی تعمیل کرنی چاہیے۔

بامعاوضہ پروموشنز کا اعلان کرنے کیلئے، آپ مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک کام کر سکتے ہیں:

  • اپنے پوڈکاسٹ کی تفصیلات کے صفحے پر بامعاوضہ پروموشن کے باکس کو نشان زد کریں یا
  • ویڈیو کی تفصیلات کے صفحے پر ویڈیو کی ترتیبات کو اپ ڈیٹ کریں۔

جب آپ پہلی مرتبہ اپنی RSS فیڈ کو YouTube پر جمع کرائیں گے تو آپ کی جانب سے منتخب کئے جانے والے ایپی سوڈز کو نجی ویڈیوز کے طور پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ سیٹ اپ کے دوران، کوئی مسئلہ درپیش ہونے پر، ہماری تجویز ہے کہ آپ اپنے پوڈکاسٹ کو بطور عوامی شائع کرنے سے پہلے تمام ایپی سوڈز کے اپ لوڈ ہونے تک انتظار کریں۔

اپنے ایپی سوڈز اپ لوڈ ہونے کے بعد، منیٹائزیشن یا کاپی رائٹ سے متعلق مسائل کیلئے اپنا ویڈیو ٹیب براؤز کریں۔ اس سے آپ کے مواد پر دعووں یا اسٹرائیکس کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

اگر میرے پاس پہلے ہی سے YouTube پر ایک پوڈکاسٹ ہے تو کیا میں RSS فیڈ ڈیلیور کر سکتا ہوں؟

ہاں۔ RSS فیڈ کے ذریعے ایپی سوڈز ڈیلیور کرنا شروع کرنے کیلئے،
  1. YouTube اسٹوڈیو کھولیں مواد اور پھر پوڈکاسٹس منتخب کریں۔
  2. ماؤس کا کرسر اس پوڈکاسٹ پر لے جائیں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اور تفصیلات ترتیب میں ترمیم کریں، پنسل آئیکن پر کلک کریں۔
  3. "RSS کی ترتیبات" کے تحت، پوڈکاسٹ کی تفصیلات کے صفحے پر، RSS فیڈ سے منسلک کریں پر کلک کریں۔

ڈپلیکیٹ ایپی سوڈز اپ لوڈ کرنے سے بچنے کیلئے، ہماری تجویز ہے کہ حالیہ ترین ایپی سوڈ کے پہلے ہی YouTube پر اپ لوڈ ہو جانے کے بعد ہی ایپی سوڈز کو اپ لوڈ کریں۔ اسٹوڈیو میں اپنی RSS فیڈ جمع کرانے پر، آپ یہ تاریخ سیٹ کر سکتے ہیں۔

اپنی RSS فیڈ کو اپنے چینل سے منسلک کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے، ہمارا مرکز امداد کا مضمون ملاحظہ کریں۔

اگر میں اپنی RSS فیڈ میں کسی ایپی سوڈ کیلئے ایک نئی آڈیو فائل اپ لوڈ کرتا ہوں تو کیا یہ خودکار طور پر YouTube پر اپ ڈیٹ ہو جائے گی؟

نہیں۔ RSS سے داخل کردہ کسی ویڈیو کیلئے آڈیو YouTube پر موجود کسی ویڈیو کی طرح ہوتی ہے اور اسے شائع ہونے کے بعد اپ ڈیٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر آپ کسی ایپی سوڈ کا نیا ورژن اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں،
  1. YouTube اسٹوڈیو کھولیں مواد اور پھر پوڈکاسٹس منتخب کریں۔
  2. ماؤس کا کرسر اس پوڈکاسٹ پر لے جائیں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اور ویڈیوز منتخب کریں۔
  3. ماؤس کا کرسر اس ویڈیو پر لے جائیں جسے آپ دوبارہ داخل کرنا چاہتے ہیں اور مینو پر کلک کریں۔
  4. RSS فیڈ سے دوبارہ اپ لوڈ کریں منتخب کریں۔

ایسا کرنے سے آپ کے ایپی سوڈ کیلئے ایک نئی ویڈیو بن جائے گی۔ پرانی ویڈیو کو نجی کے طور پر سیٹ کر دیا جائے گا تاکہ آپ اب بھی ملاحظات اور تبصروں جیسا ڈیٹا دیکھ سکیں۔ 

میں اپنی RSS فیڈ کی ملکیت کی توثیق کیسے کروں؟

ملکیت کی توثیق کرنے کیلئے، اپنی RSS فیڈ پر ای میل پتہ چیک کریں۔ ای میل کے اندر موجود توثیقی کوڈ درج کریں اور توثیق کریں پر کلک کریں۔

اگر آپ کو اپنی RSS فیڈ پر موجود ای میل پتے کا علم نہیں ہے تو اپنے میزبانی فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

میں اپنی فیڈ میں ایپی سوڈز کیلئے ڈیفالٹ مرئیت کیسے تبدیل کروں؟

آپ کے YouTube پر اپنا پوڈکاسٹ شائع کرنے کے بعد، تمام ایپی سوڈز کو عوامی کر دیا جاتا ہے۔ آپ ان ترتیبات کو پوڈکاسٹ کی تفصیلات کے صفحے سے تبدیل کر سکتے ہیں۔
  1. YouTube اسٹوڈیو میں، مواد اور پھر پوڈکاسٹس پر جائیں۔
  2. ماؤس کا کرسر اس پوڈکاسٹ پر لے جائیں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اور تفصیلات ترتیب میں ترمیم کریں، پنسل آئیکن پر کلک کریں۔
  3. "RSS ویڈیو کی ڈیفالٹ مرئیت" کے تحت، مرئیت کے اختیارات سے منتخب کریں: نجی، غیر مندرج یا عوامی۔
  4. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

آپ کے اپنے پوڈکاسٹ کی مرئیت کی ترتیبات کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد، منتخب کردہ اختیار کو اُس پوڈکاسٹ کے تمام نئی اپ لوڈز پر لاگو کیا جائے گا۔

میری RSS فیڈ کی ویڈیوز کو YouTube پر کیسے ترتیب دیا جاتا ہے؟

پلے لسٹ کے صفحے پر، RSS سے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو RSS فیڈ میں ریلیز کی تاریخ کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ ریلیز کی تاریخ دستیاب نہ ہونے پر، ہم ایپی سوڈز کو YouTube پر اشاعت کی تاریخ کے لحاظ سے ترتیب دیں گے۔ YouTube ریلیز کی تاریخ کی توثیق نہیں کرتا ہے۔  

YouTube پر ناظرین کونسی ایپی سوڈ کی تاریخ نظر آتی ہے؟

YouTube کچھ سطحوں پر ایپی سوڈ کی ریلیز کی تاریخ (آپ کے RSS فیڈ سے) اور YouTube دوسروں پر ریلیز کی تاریخ دکھائے گا۔ YouTube ریلیز کی تاریخ کی توثیق نہیں کرتا ہے۔ اگر ریلیز کی تاریخ دستیاب نہیں ہے تو ہم اشاعت کی تاریخ کے لحاظ سے ایپی سوڈز ڈسپلے کریں گے۔ YouTube اسٹوڈیو میں ریلیز کی تاریخ میں ترمیم کرنے سے آپ کی RSS فیڈ پر تاریخ تبدیل نہیں ہوتی ہے۔

میری RSS فیڈ کی پرانی ایپی سوڈز میری ویڈیوز ٹیب کے اوپری حصے میں کیوں ہیں؟

آپ کے چینل کا ویڈیوز ٹیب YouTube پر اپ لوڈ کرنے کی تاریخ کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ مستقبل میں، ویڈیوز کو تاریخ وارانہ طریقے سے ترتیب دیتے وقت، ویڈیوز ٹیب RSS کی اشاعت کی تاریخ کا خیال رکھے گا۔

کیا میں اپنی RSS فیڈ کو YouTube پر موجود کسی پوڈکاسٹ سے منسلک کرنے کے بعد مزید ایپی سوڈز اپ لوڈ کر سکتا ہوں؟

ہاں۔ آپ پوڈکاسٹ کی تفصیلات کے صفحے پر، اپنی RSS فیڈ سے مزید ایپی سوڈز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
  1. YouTube اسٹوڈیو میں، مواد اور پھر پوڈکاسٹس پر جائیں۔
  2. ماؤس کا کرسر اس پوڈکاسٹ پر لے جائیں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اور تفصیلات ترتیب میں ترمیم کریں، پنسل آئیکن پر کلک کریں۔
  3. پوڈکاسٹ کی تفصیلات کے صفحے کے نچلے حصے میں، مزید دکھائیں پر کلک کریں۔
  4. "اپ لوڈ کرنے کیلئے ایپی سوڈز" کے تحت، ان ایپی سوڈز کا انتخاب کریں جنہیں آپ اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ 
  5. مرئیت کی تفصیلات کا جائزہ لیں اور محفوظ کریں پر کلک کریں۔

تمام ایپی سوڈز آپ کی ویڈیو کی ڈیفالٹ مرئیت کے ساتھ اپ لوڈ ہوں گے۔ پوڈکاسٹ کی تفصیلات کے صفحے پر، آپ اپنی RSS فیڈ سے اپ لوڈ کردہ پوڈکاسٹس کی ویڈیو کی مرئیت میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

اگر میں YouTube پر اپنی پوڈکاسٹ سے کوئی ویڈیو حذف کرتا ہوں تو کیا ایسا کرنے سے میری RSS فیڈ سے ایپی سوڈ حذف ہو جائے گا؟

نہیں، YouTube آپ کی RSS فیڈ کو کبھی تبدیل نہیں کرے گا۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12097825552045872497
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false