ان تبصروں کے بارے میں جانیں جو دکھائی نہیں دے رہے ہیں یا جنہیں ہٹا دیا گیا ہے

تبصرے YouTube پر کمیونٹی تشکیل دینے کا ایک اہم حصہ ہیں۔ لیکن عین ممکن ہے کہ آپ کے تبصرے دکھائی نہ دیں یا انہیں ہٹا دیا گیا ہو۔ اس کی کچھ وجوہات کے بارے میں جاننے کیلئے یہ مضمون پڑھیں۔

میرا تبصرہ دکھائی نہیں دے رہا ہے

اگر آپ 'سرفہرست تبصرے' میں اپنا تبصرہ دیکھنے سے قاصر ہیں تو تبصروں کو "سب سے نیا پہلے" کے لحاظ سے ترتیب دیں۔

  1. تبصروں پر اسکرول کریں۔
  2. ترتیب دیں بلحاظ اور پھر سب سے نیا پہلے پر کلک کریں۔
  3. اپنا تبصرہ تلاش کرنے کیلئے اسکرول کریں۔ اگر "سب سے نیا پہلے" منظر میں آپ کا تبصرہ دکھائی نہیں دیتا ہے تو ممکن ہے کہ کسی پالیسی کی خلاف ورزی کیلئے اسے چینل نے ماڈریٹ کیا یا ہٹا دیا ہو۔

سرفہرست تبصرے اور اراکین کے تبصرے کے بارے میں

سرفہرست تبصرے کا منظر یہ ظاہر کرتا ہے کہ ناظرین مختلف سگنلز، جیسے تبصرے کا ٹیکسٹ، ہینڈل کا ٹیکسٹ، چینل کے نام کا ٹیکسٹ، اوتار اور ویڈیو کی بنیاد پر کن چیزوں کو اہمیت دیتے ہیں اور ان کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔

اراکین کے تبصرے کا منظر چینل کے اراکین کے تبصرے دکھاتا ہے، جو پہلے تازہ ترین تبصرے کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے۔

نوٹ: اراکین کے تبصرے کا منظر خصوصی طور پر Android موبائل آلات پر ہوتا ہے۔

سرفہرست تبصرے اور اراکین کے تبصرے کا منظر دونوں ایسے مواد کو نہیں دکھا سکتے ہیں جس کا YouTube کو پتہ چلتا ہے کہ ناظرین کا اس کی قدر کرنے یا اس کے ساتھ تعامل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ اس میں تبصرے کے ٹیکسٹ، تبصرہ نِگار کے چینل کے نام کے ٹیکسٹ یا ہینڈل کے ٹیکسٹ، اوتار اور چینل ماڈریشن کی ترتیبات جیسے مختلف سگنلز کی بنیاد پر، ممکنہ طور پر نامناسب، اسپام یا شخصیت گیری کے طور پر شناخت کردہ تبصرے شامل ہو سکتے ہیں۔ سرفہرست تبصرے کے منظر میں، چینل کے اراکین کے سرفہرست تبصرے کو 'اراکین کے تبصرے' نامی ایک وقف شدہ سیکشن میں مزید مرئی بنایا جا سکتا ہے۔

تبصرے کے ماڈریشن اور اسے ہٹائے جانے کے بارے میں جانیں

پیش ہیں وہ چند وجوہات جن کی وجہ سے ممکن ہے کہ آپ کا تبصرہ دکھائی نہ دے:

  • خودکار اخراج: خلاف ورزی کا پتا لگانے والے ہمارے خودکار سسٹمز یہ پتا لگانے کیلئے تبصروں کو لگاتار اسکین کرتے ہیں کہ آیا وہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ اگر ہمارے سسٹم کو اس بات کا پتا چلتا ہے کہ آپ کا تبصرہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو تبصرے کو ہٹا دیا جاتا ہے۔
نوٹ: ایک مختصر وقت میں بڑی تعداد میں تبصرے پوسٹ کرنے، ایک ہی تبصرہ بار بار پوسٹ کرنے، لنکس کا اشتراک کرنے یا ایموجی یا خلاف معمول حروف کا بہت زیادہ استعمال کرنے کی شناخت اسپام کے طور پر کی جا سکتی ہے اور انہیں YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے کیلئے ہٹایا جا سکتا ہے۔
  • رپورٹس: اگر کوئی شخص آپ کے تبصرے کی اطلاع دیتا ہے اور وہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے ہٹا دیا جاتا ہے۔
  • چینل ماڈریشن:
    • ایک چینل جائزے کیلئے تمام تبصروں یا ممکنہ طور پر نامناسب تبصروں کو ہولڈ کر سکتا ہے۔ جب کوئی چینل جائزے کیلئے تبصروں کو ہولڈ کرتا ہے تو چینل کے مالک یا ماڈریٹر کو کسی تبصرے کی اشاعت سے پہلے اسے منظوری دینی پڑتی ہے۔ ممکنہ طور پر نامناسب تبصرے چینلز کے جائزے کیلئے ڈیفالٹ ترتیب کے طور پر خودکار طور پر ہولڈ کر لئے جاتے ہیں۔
    • ایک چینل ایسے الفاظ اور فقروں کا انتخاب کر سکتا ہے جسے وہ اپنے تبصروں میں دکھانا نہیں چاہتا۔ اگر آپ کے تبصرے میں کوئی مسدود کردہ لفظ یا فقرہ ہے تو وہ دکھائی نہیں دیتا ہے۔
    • چینل آپ کے تبصرے کو ہٹا سکتا ہے۔

اگر آپ چینل کے مالک ہیں اور آپ کی ویڈیوز پر کئے گئے تبصرے ہٹا دئے جاتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ ایسا تبصروں میں کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیاں سرزد ہونے کا پتا چلنے کی وجہ سے ہوا ہو۔

متعلقہ مضامین

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5218647687594139164
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false