Content ID کیلئے کوالیفائی کریں

Content ID کی اہلیت مختلف معیارات پر مبنی ہے۔ اس معیار میں یہ بات شامل ہے کہ آیا کاپی رائٹ کے مالک کے مواد پر Content ID اور اس کی بتائی گئی ضرورت کے ذریعے دعوی کیا جا سکتا ہے۔ کاپی رائٹ کے مالکان کو اس کاپی رائٹ شدہ مواد کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا جن کے خصوصی حقوق پر انہیں کنٹرول حاصل ہے۔

Content ID آپ کے حوالہ مواد کو YouTube پر اپ لوڈ کئے جانے والے ہر مواد سے ملائے گا۔ کاپی رائٹ کے مالکان کو تجزیہ کردہ مواد پر خصوصی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ ان آئٹمز کی عام مثالیں جو عین ممکن ہے کہ افراد کیلئے خصوصی نہ ہوں، ان میں شامل ہیں:

  • دیگر کاموں کے میش اپس، "ان میں سے بہترین"، کمپلائلیشنز اور ری مکسز
  • ویڈیو گیم پلے، سافٹ ویئر ویژوئلز، ٹریلرز
  • غیر لائسنس یافتہ موسیقی اور ویڈیو
  • لائسنس یافتہ لیکن جامعیت کے بغیر موسیقی یا ویڈیو
  • پرفارمنسز کی ریکارڈنگز (بشمول کنسرٹس، ایونٹس، تقاریر، شوز)

اگر کاپی رائٹ کا مالک Content ID کیلئے منظور شدہ ہے تو انہیں ایک اقرار نامہ مکمل کرنا ہوگا۔ اس اقرار نامے میں یہ بات واضح طور پر تحریر ہوگی کہ حوالے کیلئے صرف خصوصی حقوق کے حامل مواد کا ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، انہیں دنیا بھر کی نہ سہی، لیکن خصوصی ملکیت کے جغرافیائی مقامات کی معلومات فراہم کرنی ہوگی۔

Content ID کے علاوہ، ہم کاپی رائٹ مینیجمنٹ کے ایسے دیگر ٹولز کی پیشکش کرتے ہیں جو عین ممکن ہے کہ کاپی رائٹ کے مالک کی ضروریات کیلئے زیادہ موزوں ہوں۔

ان دیگر ٹولز میں شامل ہیں:

  • کاپی رائٹ کی شکایت کا ویب فارم
  • مواد کی توثیق کا پروگرام (CVP)
  • Copyright Match Tool

ان اختیارات سے متعلق مزید معلومات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11775425876595340835
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false