YouTube Shorts اپ لوڈ کریں

YouTube Shorts سے کوئی بھی اپنے خیال کو ویڈیو میں تبدیل کر کے دنیا میں کہیں بھی موجود نئے ناظرین کے ساتھ منسلک ہو سکتا ہے۔ YouTube کے Shorts کی تخلیق کے ٹولز کا استعمال کر کے، آپ ایک مختصر شکل کی عمودی ویڈیو کو بطور مختصر ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

YouTube Shorts

Shorts اپ لوڈ کریں

YouTube ایپ

اپنے آلہ سے مختصر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کیلئے:

  1. تخلیق کریں اور پھر ویڈیو اپ لوڈ کریں پر تھپتھپائیں۔
  2. مربع یا عمودی تناسبی شرح والی ایک ویڈیو منتخب کریں:
    • 60 سیکنڈز تک والی ویڈیوز ایک تراشنے کا ایڈیٹر دکھائیں گی۔ ویڈیو کے شروعاتی اور اختتامی اوقات ایڈجسٹ کرنے کیلئے بار کی سائیڈز کو گھسیٹیں۔ جو بھی چیز باکس کے اندر نہیں ہے وہ مختصر ویڈیو میں ظاہر نہیں ہوگی۔
    • 60 سیکنڈ سے طویل ویڈیوز کیلئے، اپنی ویڈیو کو 60 سیکنڈ یا اس سے کم پر تراشنے کیلئے مختصر ویڈیو میں ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. ایڈیٹر اسکرین پر جانے کیلئے جہاں آپ اپنی مختصر ویڈیو میں ٹیکسٹ، فلٹرز، موسیقی یا دیگر آڈیو شامل کر سکتے ہیں اگلا پر تھپتھپائیں۔
    نوٹ: ہماری لائبریری سے چنی گئی آڈیو 15 سیکنڈ کلپس تک محدود ہے۔
  4. اپنی ویڈیو پر تفصیلات شامل کرنے کیلئے اگلا پر تھپتھپائیں، جیسے عنوان (زیادہ سے زیادہ 100 حروف) اور رازداری کی ترتیبات۔
    نوٹ: 13 سے 17 سال کی عمر کے تخلیق کاران کیلئے ڈیفالٹ رازداری کی ترتیب نجی ہے۔ اگر آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ کی ڈیفالٹ رازداری کی ترتیب عوامی پر سیٹ ہے۔ ہر کوئی اپنی ویڈیو عوامی، نجی یا غیر مندرج بنانے کیلئے اس ترتیب کو تبدیل کر سکتا ہے۔
  5. اپنے ناظرین چننے کیلئے ناظرین منتخب کریں اور پھر پر تھپتھپائیں پھر "جی ہاں، یہ بچوں کیلئے بنائی گئی ہے" یا "جی نہیں، یہ بچوں کیلئے نہیں بنائی گئی ہے" پر تھپتھپائيں۔ بچوں کیلئے تیار کردہ کے بارے میں مزید جانیں۔
  6. اپنی مختصر ویڈیو شائع کرنے کیلئے اپ لوڈ کریں پر تھپتھپائیں۔

YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ  کھولیں۔
  2. سب سے اوپر، تخلیق کریں  اور پھرویڈیو اپ لوڈ کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. جس فائل کو آپ اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں
  4. اپنی ویڈیو میں تفصیلات شامل کریں، جیسے کہ عنوان (زیادہ سے زیادہ 100 حروف)، رازداری کی ترتیبات، اور اپنے ناظرین۔ بچوں کیلئے تیار کردہ کے بارے میں مزید جانیں۔
  5. اپنے Shorts شائع کرنے کیلئے مختصر ویڈیو اپ لوڈ کریں پر تھپتھپائیں۔

اپنی پہلی مختصر ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے پہلے پوائنٹرز تلاش کر رہے ہیں؟ Shorts اپ لوڈ کرنے کی تجاویز چیک کریں۔

اگر آپ اپنی تخلیق کردہ مختصر ویڈیو کسی اور جگہ اپ لوڈ کرتے ہیں تو یہ یقینی بنائیں کہ آپ نے کاپی رائٹ کے ذریعے تحفظ یافتہ جس مواد کا بھی استعمال کیا ہے، وہ YouTube پر آپ کے استعمال کیلئے منظور شدہ ہو۔ کاپی رائٹ کے ذریعے تحفظ یافتہ مواد کا استعمال کرنے سے آپ کو Content ID کا دعوی موصول ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، اگر کاپی رائٹ مالک، فنکار کے لیبل یا ڈسٹری بیوٹر آپ کی مختصر ویڈیو کے خلاف ہمیں کاپی رائٹ کے اخراج کا کوئی درست اور مکمل نوٹس بھیجتا ہے تو اسے ہٹایا جا سکتا ہے اور آپ کو ایک کاپی رائٹ اسٹرائیک موصول ہو سکتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6585421967241899344
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false