YouTube پر ریفنڈ سے متعلق مسائل کو حل کریں

کیا آپ کی YouTube کی خریداری کیلئے ریفنڈ کی درخواست کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے؟ اپنے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کیلئے، یہ عمومی مسائل چیک کریں۔

میرا ریفنڈ مسترد کیوں ہوا؟

اگر زیر بحث خریداری ہماری بیان کردہ ریفنڈ کی پالیسیوں کے زمرے میں نہیں آتی ہے تو ریفنڈ کو مسترد کیا جا سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ ہم سالانہ ممبرشپس یا ایسی موویز/شوز کیلئے جزوی ریفنڈز کی پیشکش نہیں کرتے ہیں جنہیں پہلے ہی دیکھا جا چکا ہے۔ ہم Super Chat جیسی کچھ خریداریوں کیلئے بھی ریفنڈز کی پیشکش نہیں کرتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس ایک فعال بامعاوضہ رکنیت ہے تو ریفنڈ کی درخواست کرنے کے لیے سائن ان کریں۔

Apple اسٹور کے ذریعے کی گئی YouTube کی خریداریوں کیلئے Apple کی منظوری درکار ہوتی ہے اور یہ خریداریاں ان کی ریفنڈ کی پالیسیوں کے ساتھ مشروط ہوتی ہیں۔

اسی وجہ سے، ہم کسی Apple آلے پر یا Apple بلنگ کے ذریعے کی گئی خریداریوں کیلئے ریفنڈز نہیں دے سکتے۔ ریفنڈ کی درخواست کرنے کیلئے Apple سپورٹ سے رابطہ کریں۔

اگر آپ نے ہماری ریفنڈ کی پالیسیوں کا جائزہ لیا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ریفنڈ کیلئے اہل ہیں تو ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔

میرے ریفنڈ کی درخواست کرنے پر ایک خرابی پیش آ رہی ہے

اگر آپ کے پاس ایک فعال بامعاوضہ رکنیت ہے تو ریفنڈ کی درخواست کرنے کے لیے سائن ان کریں۔

Apple اسٹور کے ذریعے کی گئی YouTube کی خریداریوں کیلئے Apple کی منظوری درکار ہوتی ہے اور یہ خریداریاں ان کی ریفنڈ کی پالیسیوں کے ساتھ مشروط ہوتی ہیں۔

اسی وجہ سے، ہم کسی Apple آلے پر یا Apple بلنگ کے ذریعے کی گئی خریداریوں کیلئے ریفنڈز نہیں دے سکتے۔ ریفنڈ کی درخواست کرنے کیلئے Apple سپورٹ سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کمپیوٹر یا Android آلہ استعمال کر رہے ہیں اور آپ کو ریفنڈ کی درخواست کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے تو ہماری ریفنڈ کی پالیسیاں چیک کریں۔ ریفنڈ حاصل کرنے کیلئے، آپ کو اس کا اہل ہونا لازمی ہے۔

اگر آپ نے ہماری ریفنڈ کی پالیسیوں کا جائزہ لیا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ریفنڈ کیلئے اہل ہیں تو ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔

میں اپنے Apple آلے سے ریفنڈ کی درخواست کیوں نہیں کر سکتا؟

اگر آپ کے پاس ایک فعال بامعاوضہ رکنیت ہے تو ریفنڈ کی درخواست کرنے کے لیے سائن ان کریں۔

Apple اسٹور کے ذریعے کی گئی YouTube کی خریداریوں کیلئے Apple کی منظوری درکار ہوتی ہے اور یہ خریداریاں ان کی ریفنڈ کی پالیسیوں کے ساتھ مشروط ہوتی ہیں۔

اسی وجہ سے، ہم کسی Apple آلے پر یا Apple بلنگ کے ذریعے کی گئی خریداریوں کیلئے ریفنڈز نہیں دے سکتے۔ ریفنڈ کی درخواست کرنے کیلئے Apple سپورٹ سے رابطہ کریں۔

میرا ریفنڈ کب جاری کیا جائے گا؟

YouTube کی جانب سے ریفنڈز کو اصل خریداری کیلئے استعمال کئے جانے والے ادائیگی کے طریقے پر لوٹایا جاتا ہے۔ بیشتر ریفنڈز کو 5 کاروباری دن کے اندر پروسیس کر دیا جاتا ہے۔ اس میں کچھ مستثنیات شامل ہیں:

ادائیگی کا طریقہ

ریفنڈ کا تخمینی وقت

ڈائریکٹ کیریئر بلنگ (پیشگی ادائیگی / حسب ضرورت ادائیگی)

1 سے 30 کاروباری دن

آپ کا کیریئر پروسیسنگ کے وقت کو متاثر کرتا ہے اور کبھی کبھار اس میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

ڈائریکٹ کیریئر بلنگ (بعد میں ادائیگی / معاہدہ)

1 سے 2 ماہانہ اسٹیٹمنٹس

آپ کا کیریئر پروسیسنگ کے وقت کو متاثر کرتا ہے، لیکن ریفنڈز کا معاملہ عموماً 2 ماہانہ بلنگ اسٹیٹمنٹس کے اندر حل ہو جاتا ہے۔ اس میں زیادہ وقت لگنے پر، اسٹیٹس چیک کرنے کیلئے اپنے کیریئر سے رابطہ کریں۔

آن لائن بینکنگ

4 سے 10 کاروباری دن

پروسیسنگ کا وقت آپ کے بینک پر منحصر ہوتا ہے، لیکن اس میں عموماً 10 کاروباری دن یا اس سے کم وقت لگتا ہے۔

iTunes

اگر آپ نے iTunes کا استعمال کرتے ہوئے YouTube Premium خریدا ہے تو اپنے ریفنڈ کا اسٹیٹس چیک کرنے کیلئے Apple سپورٹ سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کے ریفنڈ میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے تو اپنے Google ادائیگیاں اکاؤنٹ میں اپنے ریفنڈ کا اسٹیٹس چیک کریں۔

  • اگر اسٹیٹس 'ریفنڈ ہو گیا' ہے تو آپ کو اپنی ادائیگی کے طریقے پر کریڈٹ دکھائی دے گا۔
  • اگر اسٹیٹس "منسوخ ہو گیا" ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آرڈر کیلئے چارج وصول نہیں کیا گیا تھا اور آپ کو اپنی ادائیگی کے طریقے میں کریڈٹ دکھائی نہیں دے گا۔

میں غیر مجاز خریداری کی اطلاع کیسے دوں؟

اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ پر کسی غیر مجاز خریداری کی اطلاع دینا چاہتے ہیں تو غیر مجاز چارج کی اطلاع دیں۔

میں Super Chat / Super Stickers / بہت شکریہ / ایک عطیے کیلئے ریفنڈ کی درخواست کیسے کروں؟

Super Chat, Super Stickers، بہت شکریہ اور عطیات رضاکارانہ ادائیگیاں ہیں اور یہ ناقابل ریفنڈ ہیں۔

اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ پر کسی غیر مجاز خریداری کی اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ یہاں ایسا کر سکتے ہیں۔

مجھے اپنی خریدی ہوئی ایک مووی یا شو چلانے میں دشواری پیش آ رہی ہے

اگر آپ کو اپنی خریدی ہوئی کوئی مووی یا TV شو چلانے میں دشواری پیش آ رہی ہے تو مدد کیلئے ٹربل شوٹنگ کے یہ اقدامات چیک کریں

مجھے اپنے خریدے ہوئے ایک لائیو سلسلے میں شامل ہونے میں دشواری پیش آ رہی ہے

اگر آپ کو اپنے خریدے ہوئے کسی لائیو سلسلے میں شامل ہونے میں مسائل درپیش ہیں تو مدد کیلئے ٹربل شوٹنگ کے یہ اقدامات چیک کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5935089503753114924
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false