تحقیقی بصیرتوں کو سمجھیں

یہ دریافت کرنے کے لیے کہ YouTube پر آپ کے ناظرین اور ملاحظہ کاران کیا تلاش کر رہے ہیں، آپ YouTube Analytics میں ریسرچ ٹیب کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ریسرچ ٹیب کی بصیرتوں سے آپ کو ویڈیوز سے متعلق آئیڈیاز دریافت کرنے میں مدد مل سکتی ہے جن کو ہو سکتا ہے کہ ناظرین دیکھنا چاہیں۔

ریسرچ ٹیب دیکھیں

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں، Analytics کو منتخب کریں۔
  3. ریسرچ ٹیب پر کلک کریں۔
  4. شروعات کرنے کے لئے تلاش بار میں تلاش کی اصطلاح درج کریں۔ تلاش کی اصطلاح محفوظ کرنے کے لیے، محفوظ کریں پر کلک کریں۔

تلاش کی اصطلاح درج کرنے کے بعد، آپ اس موضوع سے متعلق ملاحظہ کار کی سرگرمی دیکھ سکتے ہیں:

  • ناظرین کی حالیہ سرگرمی: یہ دکھاتا ہے کہ یہ موضوع آپ کے ناظرین کی نظر ميں کتنا مقبول ہے۔
  • YouTube پر تلاش کردہ: یہ YouTube پر موضوع سے متعلق ملاحظہ کاران کی مقبول تلاشیاں دکھاتا ہے۔
  • YouTube پر ملاحظہ کردہ: یہ YouTube پر موضوع سے متعلق ملاحظہ کاران کی دیکھی گئی مقبول ویڈیوز دکھاتا ہے۔

نوٹ: ابھی کے لیے، بصیرتیں صرف ریاستہائے متحدہ امریکہ، سلطنت متحدہ، ہندوستان، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ناظرین کے ذریعے انگریزی میں تلاش کے استفسارات تک محدود ہے۔ 

ریسرچ ٹیبز میں کیا نظر آتا ہے

YouTube پر تلاشیں

اس ٹیب میں پچھلے 28 دنوں میں تلاش کی اصطلاح کی سرفہرست متعلقہ تلاشیاں نظر آتی ہیں۔ صرف آپ کے ناظرین ہی نہیں بلکہ YouTube پر دیگر ملاحظہ کاران بھی یہ تلاشیاں کرتے ہیں۔

  • تلاش کی ہر اصطلاح کے سامنے، ایک لیول ہوتا ہے جو یہ بیان کرتا ہے کہ اصطلاح کتنی مقبول ہے: ادنی، متوسط، یا اعلی۔
  • تلاش کی کچھ اصطلاحات کے سامنے، ایک لیبل ہوتا ہے جو مواد کا فرق بتاتا ہے۔ مواد کے فرق کے بارے میں مزید جانیں۔
  • زیادہ مخصوص ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے آپ نتائج کو مواد کے فرق، جغرافیہ، یا زبان کے لحاظ سے فلٹر کر سکتے ہیں۔

نوٹ: اگر تلاش کا کوئی نتیجہ نہیں ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے ناظرین کی دلچسپی کا اندازہ لگانے کے لیے کافی ڈیٹا نہیں ہے۔

آپ کے ناظرین کی تلاشیں

اس ٹیب میں وہ سرفہرست تلاشیاں نظر آتی ہیں جو پچھلے 28 دنوں میں آپ کے ناظرین اور ملتے جلتے چینلز کے ملاحظہ کاران نے کی ہیں۔

  • تلاش کی ہر اصطلاح کے سامنے تلاش کی مقدار کا ایک زمرہ ہوتا ہے جو یہ وضاحت کرتا ہے کہ اصطلاح کتنی مقبول ہے: ادنی، متوسط، یا اعلی۔
  • تلاش کی کچھ اصطلاحات کے برابر میں ایک لیبل ہے جو مواد کا فرق بتاتا ہے۔ مواد کے فرق کے بارے میں مزید جانیں۔
  • زیادہ مخصوص ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے آپ نتائج کو مواد کے فرق، جغرافیہ، یا زبان کے لحاظ سے فلٹر کر سکتے ہیں۔

نوٹ: اگر تلاش کا کوئی نتیجہ نہیں ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے ناظرین کی دلچسپی کا اندازہ لگانے کے لیے کافی ڈیٹا نہیں ہے۔

محفوظ کردہ

اس ٹیب سے آپ اپنی محفوظ کردہ تلاش کی اصطلاحات دیکھ سکتے ہیں۔ Google Trends پر جانے کے لیے، تلاش کی اصطلاح کو غیر محفوظ کریں یا تلاش کی اصطلاح کی اطلاع دیں، مزید '' پر کلک کریں۔

بصیرتوں کی تلاش کے بارے میں دیکھیں اور جانیں

کمپیوٹر پر تلاش کی بصیرتوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے YouTube تخلیق کاران کے چینل کی درج ذیل ویڈیو دیکھیں۔

Understand Search Insights: Research Tab in YouTube Analytics

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9217967805284521431
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false