لائسنس ٹریکس

تخلیق کار کی موسیقی اب YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) میں امریکی تخلیق کاروں کے لیے دستیاب ہے۔ امریکہ سے باہر YPP تخلیق کاروں کے لیے توسیع زیر التواء ہے۔
نوٹ: اس مضمون میں وضاحت کردہ خصوصیات ویب براؤزر کے ذریعے دستیاب ہیں۔

تخلیق کار کی موسیقی کے ساتھ، کچھ گانوں کو لائسنس دیا جا سکتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ تخلیق کار اپنی ویڈیو میں موسیقی استعمال کرنے اور ویڈیو کی مکمل آمدنی کا حصہ رکھنے کے لیے پیشگی فیس (یا کچھ ٹریکس کے لیے کوئی فیس نہیں) ادا کرتے ہیں۔

لائسنس جاری کرنے کے لیے موسیقی تلاش کریں

وہ ٹریکس تلاش کرنے کے لیے جن کے لیے آپ لائسنس جاری کر سکتے ہیں:

  1. ویب براؤزر میں YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، تخلیق کار کی موسیقی منتخب کریں۔
  3. ہوم یا براؤز کریں صفحات پر، تلاش بار پر جائیں اور تلاش کی اصطلاحات جیسے گانے کا ٹائٹل یا فنکار کا نام داخل کریں۔
  4. اپنے تلاش کے نتائج کے بالکل اوپر میں لائسنس دستیاب ہے باکس کو نشان زد کریں۔
یاد رکھیں:
  • ہوم صفحہ پر، آپ لائسنس کے قابل نمایاں ٹریکس میں لاسنس کے قابل ٹریکس تلاش کر سکتے ہیں۔
  • لائسنس کے قابل ٹریکس قیمت کے ساتھ درج ہیں جو ان کے سامنے ہے۔
  • اگر آپ لائسنس نہیں خریدنا چاہتے ہیں تو ایسی صورت میں اگر آپ کی ویڈیو آمدنی کے اشتراک کے استعمال کے تقاضوں کو پورا کرتی ہے تو لائسنس کے قابل ٹریکس بھی آمدنی کا اشتراک کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

لائسنس حاصل کرنا

جب آپ کو لائسنس کے قابل ٹریک مل جائے تب آپ درج ذیل طریقوں سے اسے لائسنس دے سکتے ہیں:

  • تخلیق کار کی موسیقی میں
  • اپ لوڈ کے دوران
  • اپ لوڈ کے بعد
تخلیق کار کی موسیقی میں

تخلیق کار کی موسیقی میں ٹریکس کو لائسنس دینے کے لیے:

  1. ویب براؤزر میں YouTube اسٹوڈيو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، تخلیق کار کی موسیقی منتخب کریں۔
  3. وہ ٹریک تلاش کریں جسے آپ لائسنس دینا چاہتے ہیں۔
  4. "مزید کارروائیاں"  '' اور پھر لائسنس خریدیں پر کلک کریں۔ 
  5. لائسنس کی تفصیلات کا جائزہ لیں۔
    • بامعاوضہ لائسنسز: لائسنس خریدیں اور پھر ادائیگی کی معلومات درج کریں اور پھر ابھی ادائیگی کریں اور پھر ٹریک ڈاؤن لوڈ کریں پر کلک کریں۔
    • بلا معاوضہ لائسنسز: ڈاؤن لوڈ کریں پر کلک کریں۔
  6. لائسنس استعمال کرنے کے لیے، اپ لوڈ کے دوران اپنی ویڈیو میں لائسنس شامل کریں۔
اپ لوڈ کے دوران

جب آپ کوئی ایسی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں جس میں تخلیق کار کی موسیقی کا ٹریک استعمال ہوتا ہے تو آپ کو اس ویڈیو فائل میں لائسنس کی معلومات شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جسے آپ اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک ایسا نہیں کیا ہے تو آپ اپ لوڈ پر بھی لائسنس خرید سکتے ہیں۔ آپ یہ سب کچھ ویڈیو کے عناصر کے صفحہ سے کر سکتے ہیں:

  1. ویب براؤزر میں ویڈیو اپ لوڈ کرنا شروع کریں۔
  2. ویڈیو کے عناصر کے صفحہ پر، موسیقی کے لائسنسز شامل کریں سیکشن میں، شامل کریں پر کلک کریں۔
  3. وہ ٹریکس تلاش کریں جنہیں آپ نے اس ویڈیو میں استعمال کیا ہے جسے آپ اپ لوڈ کر رہے ہیں۔
    • اپنے پہلے سے خریدے ہوئے ٹریکس کے لیے خریدے ہوئے پر کلک کریں۔
    • اپنے ڈاؤن لوڈ کردہ ٹریکس کے لیے ڈاؤن لوڈ کردہ پر کلک کریں۔
    • اپنی لائبریری میں اپنے محفوظ کردہ ٹریکس کے لیے محفوظ کردہ پر کلک کریں۔
  4. ڈاؤن لوڈ کردہ یا محفوظ کردہ ٹریکس کے لیے، قیمت پر کلک کریں۔ خریدے ہوئے ٹریکس کے لیے، شامل کریں پر کلک کریں اور مرحلہ 6 پر جائیں۔
  5. لائسنس کی تفصیلات کا جائزہ لیں۔
    • بامعاوضہ لائسنسز: لائسنس خریدیں اور پھر ادائیگی کی معلومات درج کریں اور پھر ابھی ادائیگی کریں اور پھر لائسنس شامل کریں پر کلک کریں۔
    • بلا معاوضہ لائسنس: لائسنس شامل کریں پر کلک کریں۔
  6. آپ کی ویڈیو میں لائسنس شامل کر دیا گیا، اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ویڈیو کی کاپی رائٹ کی تفصیلات کے صفحہ کا جائزہ لیں۔
    • مزید لائسنسز شامل کرنے کے لیے، مذکورہ بالا ‎2-5 مراحل کو دہرائیں۔
  7. اپ لوڈ کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے اپ لوڈ کرنے کے لیے واپس جائیں پر کلک کریں۔

یاد رکھیں:

  • اگر تخلیق کار کی موسیقی کے ٹریکس چیکس کے عمل میں پائے جاتے ہیں تو آپ چیکس کے صفحہ سے بھی لائسنس شامل کر سکتے ہیں۔ چیکس کے صفحہ پر، لائسنس شامل کریں پر کلک کریں اور لائسنس دہندگی کے مراحل کو مکمل کریں۔ اگر آپ نے پہلے ہی ویڈیو کے عناصر کے صفحہ پر لائسنس شامل کر دیا ہے تو لائسنس چیکس کے صفحہ پر ظاہر ہوگا۔
  • مرئیت کے صفحہ پر، اگر آپ کی ویڈیو کی رازداری کی ترتیبات نجی یا غیر مندرج پر سیٹ ہیں، یا اگر کوئی ویڈیو مسودہ ہے تو آپ کے شامل کردہ کسی بھی لائسنس کو ہٹا کر دیگر ویڈیوز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جب ویڈیو عوامی پر سیٹ ہو جائے تو اس کے بعد یہ عمل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ لائسنسز کو ہٹانے کا طریقہ سیکھیں۔
اپ لوڈ کے بعد

ویڈیو شائع ہونے کے بعد اپ لوڈ کے بعد ٹریکس کو لائسنس دینا بہت کم وقت کے لیے ممکن ہے۔ اپ لوڈ کرنے کے بعد لائسنس حاصل کرنے کے لیے:

  1. ویب براؤزر میں YouTube اسٹوڈيو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد منتخب کریں۔
  3. اس ٹریک کے ساتھ ویڈیو تلاش کریں جسے آپ لائسنس دینا چاہتے ہیں۔
  4. ویڈیو تھمب نیل پر کلک کریں۔
  5. دائیں مینو سے، کاپی رائٹ کو منتخب کریں۔
    • بامعاوضہ لائسنسز: لائسنس خریدیں اور پھر ادائیگی کی معلومات درج کریں اور پھر ابھی ادائیگی کریں پر کلک کریں۔
    • بلا معاوضہ لائسنس: لائسنس شامل کریں پر کلک کریں۔
 
تجویز: لائسنس کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے اس بارے میں اہم معلومات کے لیے آپ کو ای میل کی گئی رسید چیک کریں۔ آپ تخلیق کار کی موسیقی میں استعمال کی تفصیلات بھی چیک کر سکتے ہیں۔ لائسنسز کے استعمال کی تفصیلات کے بارے میں مزید جانیں۔

لائسنس ہٹائیں

اگر ویڈیو کی رازداری کی ترتیبات نجی یا غیر مندرج پر سیٹ ہیں، یا اگر ویڈیو مسودہ ہے تو اس ویڈیو میں شامل کیے گئے کسی بھی لائسنس کو ہٹا کر دیگر ویڈیوز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جب ویڈیو عوامی پر سیٹ ہو جائے تو اس کے بعد یہ عمل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

لائسنس کو ہٹانے کے لیے:

  1. ویب براؤزر میں YouTube اسٹوڈيو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد منتخب کریں۔
  3. وہ ویڈیو تلاش کریں جس کا لائسنس ہے جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں۔
  4. پابندیاں کالم میں، لائسنس شامل کیا گيا پر ماؤس گھمائیں۔
  5. جائزہ لیں پر کلک کریں۔
  6. کارروائیاں '' اور پھر لائسنس ہٹائیں پر کلک کریں۔
  7. لائسنس ہٹائیں پر کلک کریں۔
لائسنس ہٹ جانے کے بعد، ویڈیو میں استعمال ہونے والے لائسنس کے قابل ٹریک کو اب کاپی رائٹ کے دعووں سے تحفظ حاصل نہیں ہوتا ہے۔ آپ ویڈیو سے دعوی کردہ مواد کو ہٹانے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔

مزید معلومات 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6857787267924240909
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false