اپنی ویڈيو پر عمر کی تحدید پر اپیل کریں

ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز بیان کرتی ہیں کہ YouTube پر کس مواد کی اجازت ہے اور کس کی اجازت نہیں ہے۔ وہ گائیڈلائنز ہیں اور ہر ویڈیو کو ان کی تعمیل کرنی چاہیے۔ جب ویڈيوز ان گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو ہم انہیں ہٹا دیتے ہیں۔ کچھ ویڈیوز ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں کرتی ہیں، لیکن وہ 18 سال سے کم عمر کے ناظرین کیلئے مناسب نہیں ہو سکتی ہیں۔ ہم ان ویڈیوز پر عمر کی تحدید کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ کرتے وقت کہ مواد پر عمر کی تحدید کریں یا نہیں، ہم درج ذیل جیسے امور پر غور کرتے ہیں:

  • تشدد
  • پریشان کن تصویر
  • جنسی لحاظ سے شہوت انگیز مواد
  • عریانیت
  • خطرناک یا غیر قانونی سرگرمیوں کی تصویر کشی

جب کسی ویڈیو پر عمر کی تحدید کر دی جاتی ہے تو اس ویڈیو کے چلنے سے پہلے وارننگ اسکرین دکھائی دیتی ہے۔ ناظرین جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ مواد دیکھنے کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ناظرین کے اتفاقی طور پر ان ویڈیوز میں الجھنے کے امکانات کو کم کرنے کے لیے، انہیں YouTube کے بعض حصوں میں نہیں دکھایا جاتا ہے۔ عمر کی تحدید کردہ ویڈيوز کو زیادہ تر فریق ثالث ویب سائٹس پر نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ چلائے جانے پر یہ ویڈیوز ناظرین کو واپس YouTube پر ری ڈائریکٹ کر دیں گی۔

اپنی ویڈيو پر عمر کی تحدید پر اپیل کریں

اگر آپ کی ویڈیو پر عمر کی تحدید تھی تو آپ تحدید پر اپیل کر سکتے ہیں۔

Android کیلئے YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. سب سے نیچے مینو سے، مواد پر تھپتھپائیں۔
  3. پابندی والی کوئی ویڈیو منتخب کریں، پھر پابندی پر تھپتھپائیں۔
  4. مسائل کا جائزہ لیں پر تھپتھپائیں۔
  5. متعلقہ مواد پر تھپتھپائیں۔
  6. اپیل کرنے کی وجہ درج کریں اور جمع کرائیں پر کلک کریں۔

اپنی ویڈيو پر عمر کی تحدید پر اپیل کریں

اگر آپ کی ویڈیو پر عمر کی تحدید تھی تو آپ تحدید پر اپیل کر سکتے ہیں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو پر، مواد پر کلک کریں۔
  3. اس ویڈیو پر جائیں، جس کیلئے آپ اپیل کرنا چاہتے ہیں۔ 
  4. "پابندیاں" کالم میں، پابندی کی قسم کی طرف پوائنٹ کریں۔ اپیل کریں پر کلک کریں۔ 
  5. اپیل کرنے کی وجہ درج کریں۔ جمع کرائیں پر کلک کریں۔

نوٹ: آپ صرف ایک بار اپنی ویڈیو پر عمر کی تحدید پر اپیل کر سکتے ہیں۔

آپ کے اپیل جمع کرانے کے بعد

YouTube ٹیم آپ کی درخواست کا جائزہ لے گی اور مناسب ہونے پر آگے کی کارروائی کرے گی۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4376305710854788524
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false