اپنے چینل برانڈنگ کا نظم کریں

اپنی پروفائل کی تصویر، چینل بینر اور ویڈیو واٹر مارک کو اپ ڈیٹ کر کے اپنے YouTube چینل کی شناخت کو برانڈ کریں۔

اپنی پروفائل کی تصویر تبدیل کریں

  YouTube اسٹوڈیو میں اپنی پروفائل کی تصویر تبدیل کریں۔ آپ کی پروفائل کی تصویر وہ تصویر ہے جو آپ کے چینل، ویڈیوز اور پورے YouTube پر عوامی طور پر قابل منسوب کارروائیوں پر ناظرین کو دکھائی جاتی ہے۔

'حسب ضرورت بنانے' کو منتخب کرنے کے بعد، 'برانڈنگ' ٹیب سب سے اوپر ہوگا۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، حسب ضرورت بنانا  اور پھر برانڈنگ منتخب کریں۔
  3. تبدیل کریں پر کلک کریں اور اپنے کمپیوٹر سے ایک خاکہ یا ایک تصویر منتخب کریں۔ پہلے سے ترتیب شدہ رنگوں اور خاکے کے تراشے ہوئے حصے یا اپنی اپ لوڈ کردہ تصویر کے سائز کو تبدیل کریں، پھر ہو گیا پر کلک کریں۔
  4. شائع کریں پر کلک کریں۔ آپ کی پروفائل کی تصویر کو پورے YouTube پر اپ ڈیٹ ہونے میں چند منٹ کا وقت لگ سکتا ہے۔

معاون ٹیکنالوجی یا کی بورڈ کی مدد سے اپنی تصویر کو تراشیں

اپنی تصویر کو کونے سے تراشیں

  1. اپنی تصویر کے کونے کو منتخب کرنے کے لیے نیویگیٹ کریں۔
  2. تصویر کو تراشنے کے لیے تیر کے نشان والی کلیدیں استعمال کریں۔

پورے کراپ سکویئر کو منتقل کریں

  1. پورے کراپ اسکویئر کو منتخب کرنے کے لیے نیویگیٹ کریں۔
  2. کراپ اسکویئر کی پوزیشن کو تبدیل کرنے کیلئے تیر کے نشان والی کلیدیں استعمال کریں۔

پروفائل کی تصویر کی گائیڈ لائنز

آپ کی پروفائل کی تصویر کا ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرنا ضروری ہے اور درج ذیل معیارات پر پورا اترنا ضروری ہے:

  • JPG, GIF, BMP یا PNG فائل (کوئی اینیمیٹڈ GIF نہیں)
  • تصویر کا سائز ‎15 MB سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
  • 98‎ X 98 px والی تصویر۔

YouTube تخلیق کاران

آپ کے بینر کی تصویر آپ کے YouTube صفحہ کے اوپری حصے میں ایک پس منظر کے طور پر دکھائی دیتی ہے۔
  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں ۔
  2. دائیں مینو سے، حسب ضرورت بنانا اور پھر برانڈنگ منتخب کریں۔
  3. تبدیل کریں پر کلک کریں اور ایک تصویر منتخب کریں۔ تبدیلیاں کرنے کے لیے، ایک پیش منظر منتخب کریں اور 'تراشیں' کو تبدیل کریں، پھر ہو گیا پر کلک کریں۔
  4. شائع کریں پر کلک کریں۔
نوٹ: ایک ہی بینر کی تصویر کمپیوٹر، موبائل اور TV ڈسپلیز پر استعمال ہوتی ہے، لیکن یہ آپ کے آلے کے لحاظ سے مختلف طریقے سے ظاہر ہوتی ہے۔

آفیشل آرٹسٹ چینلز

آپ کے بینر کی تصویر صرف کمپیوٹر اور موبائل آلات پر استعمال ہوتی ہے۔ اس بینر کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے، اوپر دی گئی YouTube تخلیق کار کی ہدایات پر عمل کریں۔ 

TV اور YouTube Music پر آپ کے پاس موجود بینر کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے پروفائل منتخب کریں۔
  3. پروفائل کی تصویر کے سامنے پر کلک کریں اور ایک تصویر منتخب کریں۔ ایک تصویر میں تبدیلیاں کرنے کے لیے،
    • پیش منظر منتخب کریں اور تصویر میں ترمیم کریں۔
    • ہو گيا پر کلک کریں۔
  4. صفحہ کے اوپر بائیں طرف محفوظ کریں پر کلک کریں۔

بینر کی تصویر کی گائیڈلائنز

آپ کے بینر کی تصویر کا درج ذیل معیارات پر پورا اترنا ضروری ہے:

  • اپ لوڈ کے لیے کم از کم ڈائمینشن: 16:9 تناسبی شرح کے ساتھ 2560‎ x 1440 px۔
  • کم از کم ڈائمینشن پر، ٹیکسٹ اور لوگوز کے لیے محفوظ رقبہ: 1235‎ x 338 px۔
  • تصاویر بڑے آلات کے لیے پوری اسکرین کے موافق ہونی چاہئیں لیکن کچھ ملاحظات اور آلات پر انہیں تراشا جائے گا۔
  • فائل میں کوئی اضافی تزئین شامل نہ کریں (مثلاً پرچھائیاں، بارڈرز اور فریمز)۔
  • فائل کا سائز: MB ‏6 یا اس سے کم۔

تصاویر کا سائز تبدیل کرنے کا طریقہ

تصاویر کا سائز تبدیل کرنے کے لیے آپ اپنے کمپیوٹر کا امیج ایڈیٹر یا آن لائن امیج ریسائزر استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ Apple کمپیوٹر پر Preview یا Windows پر Microsoft تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنا ویڈیو واٹر مارک شامل کریں

آپ اپنی ویڈیو میں ویڈیو واٹر مارک شامل کر کے ناظرین کو اپنے چینل کو سبسکرائب کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔ جب آپ ویڈیو واٹر مارک شامل کرتے ہیں تو کمپیوٹر پر YouTube استعمال کرتے وقت ناظرین براہ راست آپ کے چینل کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔
  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، حسب ضرورت بنانا اور پھر برانڈنگ منتخب کریں۔
  3. ڈسپلے کا وقت منتخب کریں:
    • ویڈیو کا اختتام: ویڈیو واٹر مارک ویڈیو کے آخر میں 15 سیکنڈ کے لیے دکھائی دے گا۔
    • حسب ضرورت وقت آغاز: ویڈیو واٹر مارک آپ کے منتخب کردہ وقت پر دکھائی دینا شروع ہو جائے گا۔
    • پوری ویڈیو: ویڈیو واٹر مارک پوری ویڈیو میں دکھائی دے گا۔
  4. تبدیل کریں پر کلک کریں اور ایک تصویر منتخب کریں۔ اپنی تصویر کے سائز کو تبدیل کریں، پھر 'ہو گیا' پر کلک کریں۔
  5. شائع کریں پر کلک کریں۔
نوٹ: بچوں کیلئے تیار کردہ کے بطور سیٹ ویڈیوز پر ویڈیو واٹر مارکس دستیاب نہیں ہیں۔ اگر آپ نے پہلے ویڈیو واٹر مارک شامل کیا تھا، لیکن آپ کی ویڈيو کو اب بچوں کیلئے تیار کردہ کے بطور سیٹ کر دیا گیا ہے تو ناظرین کو واٹر مارک دکھائی نہیں دے گا۔

ویڈیو واٹر مارک کی گائیڈلائنز

آپ کے ویڈیو واٹر مارک کا درج ذیل معیارات پر پورا اترنا ضروری ہے:

  • کم از کم 150x150 پکسلز۔
  • مربع تصویر کا سائز ‎1 MB سے کم۔

دستیابی

چینل واٹر مارک کمپیوٹرز اور موبائل آلات پر لینڈ اسکیپ منظر میں دستیاب ہے (موبائل پر کلک نہیں کیا جا سکتا)۔ چینل واٹر مارکس حسب ضرورت YouTube chromeless پلیئر یا Adobe Flash پر دکھائی نہیں دیتے ہیں۔

ویڈیو واٹر مارک میٹرکس

آپ YouTube Analytic میں سبسکرپشن کے ماخذ رپورٹ میں میٹرکس حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے چینل کی برانڈنگ کا نظم کرنے کا طریقہ دیکھیں

اپنی پروفائل کی تصویر، چینل بینر اور ویڈیو واٹر مارک اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے YouTube تخلیق کاران کے چینل سے درج ذیل ویڈیو دیکھیں۔

Customize Your Channel Branding & Layout: Add a Profile Picture, Banner, Trailer, Sections, & more!

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
8895740024595942834
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false