کلپس تخلیق کریں اور ان کا نظم کریں

آپ ویڈیو یا لائیو سلسلہ کے ایک چھوٹے سے حصے کو کلپ کر سکتے ہیں اور سوشل چینلز پر یا براہ راست مواصلات، جیسے ای میل یا ٹیکسٹ کے ذریعے دوسروں کے ساتھ اس کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ کلپس عوامی ہیں اور انہیں کوئی بھی دیکھ سکتا ہے جس کے پاس کِلپ تک رسائی ہو اور وہ اصل ویڈیو بھی دیکھ سکتا ہے۔ آپ اپنی بنائی ہوئی کلپس اور اپنی ویڈیوز پر بنائی گئی کلپس اپنی کلپس لائبریری کے صفحہ میں تلاش کر سکتے ہیں۔ ویڈیو تخلیق کاران YouTube اسٹوڈیو میں اپنی ویڈیوز پر بنائی گئی کلپس کا نظم کر سکتے ہیں۔

نوٹ: ویڈیوز کو تراشنا بطور ڈیفالٹ آن ہوتا ہے۔ اسے آف کرنے کا طریقہ جانیں۔

YouTube کلپس

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

کلپ تخلیق اور اشتراک کریں

کلپس 5 سے 60 سیکنڈ لمبے ہوتے ہیں اور اصل ویڈیو کے دیکھنے کے صفحہ سے لوپ پر چلائے جاتے ہیں۔

  1. YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. اس ویڈیو پر جائیں جس کی آپ کلپ بنانا چاہتے ہیں۔
  3. مینیو ''اور پھر  کلپ بنائیں کو منتخب کریں۔ 
  4. اپنے کلپ کے لیے ایک عنوان شامل کریں (زیادہ سے زیادہ 140 حروف)۔
  5. آپ ویڈیو کے جس حصے کی کلپ بنانا چاہتے ہیں اس کو منتخب کریں۔ سلائیڈر کو گھسیٹ کر آپ اپنے انتخاب کی لمبائی (زیادہ سے زیادہ 60 سیکنڈ) بڑھا سکتے ہیں یا (کم از کم 5 سیکنڈ) کم کر سکتے ہیں۔
  6. کلپ کا اشتراک کریں پر کلک کریں۔
  7. کلپ کا اشتراک کرنے کے لیے ایک اختیار منتخب کریں:
    • سرایت کریں: آپ ویڈیو کو ویب سائٹ میں سرایت کر سکتے ہیں۔
    • سوشل نیٹ ورکس: آپ اپنی کلپ کا اشتراک سوشل نیٹ ورک جیسے Facebook یا Twitter پر کر سکتے ہیں۔
    • لنک کاپی کریں: آپ اپنی کلپ کا لنک کہیں اور پیسٹ کرنے کے لیے کاپی کر سکتے ہیں۔
    • ای میل: آپ اپنے کمپیوٹر پر ڈیفالٹ ای میل سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کلپ کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

نوٹ: آپ کلپس لائبریری میں اپنے بنائے ہوئے کلپس تلاش کر سکتے ہیں۔

اپنی بنائی ہوئی کلپ کو حذف کریں

  1. YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. لائبریری سیکشن پر جائیں۔
  3. اپنی کلپس پر تھپتھپائیں۔
  4. جس کلپ کو آپ حذف کرنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں اور مینو '' کو منتخب کریں۔
  5. "کلپ کو حذف کریں" کے اختیار پر تھپتھپائیں۔

نوٹ: کسی کلپ کو حذف کرنے سے اسے YouTube سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ کلپ کے URL تک رسائی والے صارفین اور تخلیق کاران جو اصل ویڈیو کے مالک ہیں جس پر کلپ بنائی گئی تھی ان کو کلپ تک مزید رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

ناظرین کو اپنا مواد کلپ کرنے کی اجازت نہ دیں

آپ اپنے ناظرین کو اپنی ویڈیو کی کلپس بنانے اور ان کا اشتراک کرنے سے روک سکتے ہیں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، ترتیبات پر کلک کریں۔
  3. چینل اور پھر جدید ترین ترتیبات کو منتخب کریں۔
  4. کلپس کے تحت، ناظرین کو میرا مواد کلپ کرنے کی اجازت دیں کو غیر نشان زد کریں۔

نوٹ: آپ صارفین کو اپنی ویڈیوز یا لائیو سلسلوں کی کلپس تخلیق کرنے سے روکنے کے لیے انہیں اپنے چینل کی "پوشیدہ صارفین" کی فہرست میں شامل بھی کر سکتے ہیں۔ آپ الفاظ کو اپنی ویڈیوز اور لائیو سلسلوں کی کلپس کے عنوانات میں استعمال ہونے سے روکنے کے لیےانہیں اپنے مسدود کردہ الفاظ کی فہرست میں شامل بھی کر سکتے ہیں۔

اپنی ویڈیوز کے کلپس کا نظم کریں

آپ YouTube اسٹوڈیو میں اپنی ویڈیوز پر بنائی گئی کلپس کا نظم کر سکتے ہیں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے مواد پر کلک کریں۔
  3. ویڈیو کا عنوان یا تھمب نیل منتخب کریں۔
  4. دائیں مینو سے، کلپس پر کلک کریں۔
  5. آپ اپنی کلپس کو دیکھ سکتے ہیں، چلا سکتے ہیں، ان کا اشتراک کر سکتے ہیں، چھپا سکتے ہیں اور ان کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

"سرفہرست کمیونٹی کلپس" سیکشن کا نظم کریں

آپ اپنے چینل کے ہوم ٹیب پر اپنی ویڈیوز کی سرفہرست کلپس ڈسپلے کر سکتے ہیں۔ یہ کلپس آپ یا آپ کے ناظرین بنا سکتے ہیں۔ آپ کے ہوم ٹیب میں شامل ہونے کے بعد، کلپس عوامی طور پر مرئی ہو جاتی ہیں اور انہیں مقبولیت اور تخلیق کیے جانے کے تازہ ترین وقت کے لحاظ سے منظم کیا جاتا ہے۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، حسب ضرورت بنانا پر کلک کریں۔
  3. "نمایاں کردہ سیکشنز" کے تحت، سیکشن شامل کریں پر کلک کریں۔
  4. "سرفہرست کمیونٹی کلپس"  کو آن یا آف کریں۔ 
  • تجویز: آپ شیلف کو اوپر اور نیچے گھسیٹ کر پوزیشن میں رکھ سکتے ہیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)

YouTube پر کلپس بنانے کا طریقہ مجھے نظر نہیں آ رہا ہے۔

YouTube پر ویڈیو یا لائیو سلسلے سے کلپس بنانے کے لیے، آپ کو:

  • سائن ان ہونا ضروری ہے۔
  • ایک اہل اور آپٹ ان کیے ہوئے چینل سے ایک کلپ تخلیق کریں۔ ایک چینل اپنے مواد پر کلپ تخلیق کرنے کو بھی بند کر سکتا ہے۔

درج ذیل سے کلپس تخلیق نہیں کی جا سکتی ہیں:

  • 2 منٹ سے کم کی ویڈیوز
  • بچوں کے لئے تیار کردہ ویڈیوز
  • بغیر DVR والے لائیو سلسلے
  • 8 گھنٹے سے زیادہ والے لائیو سلسلے
  • پریمئیرز جبکہ وہ ابھی بھی لائیو ہوں
  • نیوز چینلز سے بنائی گئی ویڈیوز

میری تخلیق کردہ کلپس کون دیکھ سکتا ہے؟

کلپس عوامی ہیں اور انہیں وہ سبھی لوگ دیکھ اور اشتراک کر سکتے ہیں جن کے پاس کلپ تک رسائی ہے اور وہ اصل ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اصل ویڈیو کے مالک تخلیق کاران کو ان کے لائبریری کے صفحہ اور YouTube اسٹوڈیو میں اس ویڈیو پر بنائی گئی سبھی کلپس تک رسائی حاصل ہے، اور وہ اس ویڈیو کے کلپس دیکھ اور ان کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ کلپس کو YouTube پر ناظرین اور تخلیق کاروں کے لیے دستیاب منتخب تلاش، دریافت اور اینالیٹکس کی سطحوں پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

میری تخلیق کردہ کلپس اب مزید دستیاب کیوں نہیں ہیں؟

اگر اصل ویڈیو حذف ہو گئی ہے یا بطور نجی سیٹ کی گئی ہے تو اس ویڈیو کی کلپس دستیاب نہیں ہوں گی۔ اگر ویڈیو کو بطور غیر مندرج سیٹ کیا گیا ہے تو بھی اس ویڈیو کی کلپس دستیاب ہوں گی۔

اگر اصل ویڈیو میں ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو اس ویڈیو سے تخلیق کردہ کلپس کو ہٹا دیا جائے گا۔

میں نے لائیو سلسلے سے ایک کلپ تخلیق کی ہے جو کام نہیں کر رہی ہے۔

کلپس لائیو سلسلے کے ختم ہونے اور اس کو ویڈیو کے بطور اپ لوڈ کئے جانے کے بعد دکھائی دیں گی۔ آپ بغیر DVR والے لائیو سلسلوں سے یا DVR ٹائم فریم سے زیادہ طویل لائیو سلسلوں سے کلپس نہیں بنا سکتے۔ لائیو سلسلے پر DVR کو آن کرنے کا طریقہ جانیں۔

اگر لائیو سلسلہ DVR ٹائم فریم سے زیادہ دیر تک چلتا ہے تو DVR ٹائم فریم سے باہر کی کوئی بھی کلپ لائیو سلسلہ کے ختم ہونے اور اصل ویڈیو پوسٹ ہونے تک چلائی جا سکے گی۔

کیا میں کلپس سے Shorts تخلیق کر سکتا ہوں؟

ہاں، اگر کلپ کا ماخذ ویڈیو بھی ریمکس کے لیے اہل ہو تو آپ کلپ کو ریمکس کر سکتے ہیں۔ کسی ویڈیو پر آپ کے لیے دستیاب تمام ریمکس ٹولز آپ کے لیے اس ویڈیو کی ہر ایک کلپ پر دستیاب ہوتے ہیں، یہاں مزید جانیں۔

تخلیق کاران جو کلپ کے ماخذ ویڈیو کے مالک ہوتے ہیں وہ مکمل کلپ کو مختصر ویڈیو میں تبدیل کر سکتے ہیں، یہاں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4557397786749622235
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false