آپ کی ویڈیوز پر غلط ٹریفک

غلط ٹریفک سے مراد آپ کے اکاؤنٹ پر ہونے والی کوئی بھی ایسی سرگرمی ہے جو کسی اصلی صارف کی طرف سے یا حقیقی دلچسپی کے ساتھ نہ ہو۔ اس میں ویڈیوز کی اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بڑھانے کے لیے دیگر طریقوں کے ساتھ، پر فریب، مصنوعی یا یہاں تک کہ غیر ارادی طریقے شامل ہو سکتے ہیں۔

ویڈیوز پر غلط ٹریفک کی مثالیں درج ذیل ہیں:

  • فریقین ثالث کی جانب سے خودکار یا ترغیب یافتہ ٹریفک، جس میں دیگر کے ساتھ 'ٹریفک بڑھانے والی' سروسز اور دوسرے جو قانونی اشتہار کے نیٹ ورکس ہونے کا دعوی کرتے ہیں شامل ہیں۔
  • دوستوں یا روابط کا آپ کی ویڈیوز کی پلے لسٹس کو پورے دن چلائے رکھنا جس سے ان ویڈیوز پر پلے ہونے والے اشتہارات کی وجہ سے اشتہار کے ٹریفک میں اضافہ ہو۔
  • اشتہاراتی ٹریفک کو بڑھانے کے لیے اپنے ناظرین کو اعلان کرنا کہ انہیں بعض ویڈیوز کو دیکھنا یا اشتہارات پر کلک کرنا چاہیے تاکہ اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ ہو۔

ہمارے سسٹمز یہ تعین کرنے کے لیے آپ کی ویڈیوز کے ٹریفک کا تجزیہ کرتے ہیں کہ آیا درست ہے یا غلط، اس سے قطع نظر کہ ٹریفک کہاں سے اور کس طرح آیا۔ یہ اہم ہے کہ ہم فوری طور پر غلط ٹریفک کی نشاندہی کر دیں تاکہ پلیٹ تخلیق کاران، مشتہرین اور ناظرین کے لیے کام کرتا رہے۔ غلط ٹریفک کے خلاف اپنے تشہیری سسٹمز کی حفاظت کرنا جاری رکھنے سے، مشتہرین پلیٹ فارم پر سرمایہ کاری کرنے سے متعلق پُر اعتماد رہ سکتے ہیں، جس سے تخلیق کاران کو اپنا پروڈیوس کیا گیا زبردست مواد منیٹائز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 

بعض اوقات، تخلیق کاران کو اپنے چینلز کے غلط ٹریفک سے متاثر ہونے کے بارے میں پتا چل سکتا ہے، اگرچہ وہ جان بوجھ کر ایسا نہ بھی کر رہے ہوں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایسے کیسز ہو سکتے ہیں جب تخلیق کاران کو اس متعلق علم نہ ہو کہ ان کو موصول ہونے والی سرگرمی غلط ٹریفک کا نتیجہ ہے۔

جبکہ ہم اس کی روک تھام کے لیے بہت محنت کرتے ہیں، غلط ٹریفک کی کچھ اقسام کا تعین ہمارے سسٹم صرف آ جانے کے بعد ہی کر سکتے ہیں۔ نتیجتاً، YouTube Analytics اور AdSense برائے YouTube میں ملاحظات اور آمدنی میں ایڈجسٹمنٹس کی جاتی ہیں۔ آپ کو یہ ایڈجسٹمنٹس دکھائی دینے کا مطلب یہ ہے کہ آپ لازمی طور پر غلط ٹریفک جنریٹ یا ڈرائیو نہ کر رہے ہوں تب بھی غلط ٹریفک کا ہمارا دفاع پلیٹ فارم کے تحفظ کیلئے کام کر رہا ہے۔

غلط ٹریفک سے متعلق مزید معلومات کے لیے، YouTube کمیونٹی کا امدادی فورم چیک کریں۔

غلط ٹریفک آپ کی آمدنیوں پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے

اگر آپ کے چینل پر غلط ٹریفک آتی ہے تو آپ کو یہ نظر آ سکتا ہے:

  • ملاحظات اور آمدنیوں میں کمی۔ ہو سکتا ہے آپ کو YouTube Analytics میں ملاحظات میں اور اس کی وجہ سے غلط ٹریفک سے وابستہ آمدنیوں میں ایڈجسٹمنٹس نظر آئیں۔  
  • آپ کے چینل پر کم اشتہارات۔ ہم اپنے سسٹمز کی جانب سے غلط ٹریفک کے خطرے کے کم ہونے کا تعین ہونے تک عارضی طور پر اشتہارات کی پیشکش کو محدود کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے ملاحظات یکساں رہتے ہوئے بھی آمدنی اثر انداز ہو سکتی ہے۔
  • آپ کے AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ میں ایڈجسٹمنٹس۔ اگر ہمیں آپ کی ادائیگی کیلکولیٹ یا ادا ہو جانے کے بعد غلط ٹریفک سے وابستہ کمائیوں کا پتا چلتا ہے تو رقم کو آپ کے موجودہ یا آئندہ کے AdSense برائے YouTube بیلنس سے آف سیٹ کر لیا جاتا ہے۔
  • ادائیگیوں میں تاخیر۔ ادائیگیوں میں 90 دن تک کی تاخیر کی جا سکتی ہے تاکہ آپ کے چینل پر ٹریفک اور وابستہ کمائیوں کی تفتیش کے لیے مناسب وقت مل سکے۔ اگر کمائیوں کے غلط ہونے کا پتا چلتا ہے تو انہیں روکا، ایڈجسٹ یا آف سیٹ کیا جا سکتا ہے۔

غلط ٹریفک YouTube Analytics میں آپ کی تخمینی کمائیوں پر کس طرح اثر انداز ہو سکتی ہے اس بارے میں مزید جانیں۔

جب غلط ٹریفک کا پتا چلتا ہے تو مشتہرین کو چارج نہیں کیا جاتا یا جہاں مناسب اور ممکن ہو، ریفنڈ کر دیا جاتا ہے۔ 

غلط ٹریفک سے ہونے والی کمائیاں ہٹانے کیلئے ادائیگی سے قبل آپ کی AdSense برائے YouTube کی کمائیاں ڈیببٹ کی جائیں گی۔ غلط ٹریفک کے تمام ڈیبٹس AdSense برائے YouTube میں 'ادائیگیوں' کے صفحہ پر ایک علیحدہ لائن آئٹم کے بطور ظاہر ہوں گے۔ 

ایسی صورتوں میں جہاں چینل پر اہم سرگرمی غلط پائی جاتی ہے، وابستہ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ کو معطل یا مستقل طور پر غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ AdSense برائے YouTube اکاؤنٹ غیر فعال ہونے پر تخلیق کاروں کے پاس اپیل کرنے کا اختیار ہوگا۔ خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بھی ہماری YouTube چینل کی منیٹائزیشن کی پالیسیوں کے مطابق آپ کے کسی بھی اکاؤنٹ پر منیٹائزیشن کو غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ایک غلطی ہے تو آپ اپیل کر سکتے ہیں۔ اگر خلاف ورزی ختم ہو جاتی ہے تو آپ YouTube اسٹوڈیو میں اہل ہونے کے بعد منیٹائزیشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

غلط ٹریفک سے بچنے کیلئے تجاویز

اگر آپ کے چینل پر غلط ٹریفک آتی ہے تو اس سے بچنے کے عمومی طریقوں کے لیے یہ تجاویز چیک کریں: 

  1. ویڈیو کی تخلیق اور اپنا چینل بنانے کے حوالے سے غیر بھروسے مند فریقین کے ساتھ شراکت داری کرنے سے گریز کریں۔ مثلاً، ایسی سروسز سے اجتناب کرنا بہتر ہے جو آپ کے ملاحظات، پسندیدگیاں اور سبسکرپشنز بڑھانے کا دعوی کرتی ہیں۔ اگر فریقین ثالث یہ بھی کہتے ہوں کہ وہ آپ کے چینل پر حقیقی ٹریفک لے کر آتے ہیں تو بھی یہ ٹریفک مصنوعی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے وہ غلط ٹریفک ہوگی۔ 
  2. اپنی ویڈیوز کے اشتہارات پر کلک نہ کریں خواہ آپ کو لگتا ہو کہ ایسا کرنا 'ٹھیک ہے'۔ جب تخلیق کاران خود اپنی ویڈیوز پر کلک کرتے ہیں تو ہمارے سسٹمز اس کی شناخت کر لیتے ہیں۔ اگر یہ طرز عمل بار بار ہوتا رہا تو مشتہرین اور تخلیق کاران دونوں کے ایکو سسٹم کی حفاظت کیلئے آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔
  3. کبھی بھی کسی کو بھی آپ کے اشتہارات پر کلک کر کے آپ کی کمائی بڑھانے میں مدد کیلئے نہ کہیں، چاہے یہ کسی اچھے یا خیراتی مقصد کیلئے ہی کیوں نہ ہو۔
ہمارے ہیلپ سینٹر میں غلط ٹریفک سے بچنے سے متعلق مزید تجاویز جانیں۔

وسائل

نوٹ: زرد آئیکنز کو ویڈیوز پر ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کے مطابق تفویض کیا جاتا ہے۔ انہیں ہماری اس غلط ٹریفک سے متعلق پالیسی کی بنیاد پر تفویض نہیں کیا جاتا ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10698440795063389360
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false