YouTube پر HDR ویڈیو کی سلسلہ بندی کریں

آپ ہائی ڈائنیمک رینج (HDR) ویڈیو کی سلسلہ بندی YouTube لائیو پر کر سکتے ہیں۔ HDR کو سپورٹ کرنے والے آلات کی بڑھتی تعداد پر HDR کی مدد سے آپ اپنے ناظرین کو مزید متحرک اور حقیقت پسندانہ رنگ دکھا سکتے ہیں۔

YouTube لائیو پر HDR کی سلسلہ بندی کرنے کے لیے آپ کو موافق HDR مواد تیار کرنے اور موافق ان کوڈر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت، YouTube پر HDR سلسلہ بندی صرف H.265 (HEVC) ویڈیو کوڈیک کے ساتھ تعاون یافتہ ہے۔

HDR گیمنگ مواد کا لائیو سلسلہ

HDR گیمنگ مواد کی لائیو سلسلہ بندی کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہے:

  • ایسی گیم کھیلیں جو HDR آؤٹ پٹ کو سپورٹ کرتی ہو۔
  • گیم کی ترتیبات میں HDR کو آن کریں۔
  • HDR کو سپورٹ کرنے والا مانیٹر یا TV استعمال کریں۔
  • ایک موافق ان کوڈر استعمال کریں۔

دیگر HDR ویڈیو کے مواد کا لائیو سلسلہ

دیگر HDR ویڈیو کے مواد کی لائیو سلسلہ بندی کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہوگی

  • ایک موافق ان کوڈر استعمال کریں۔
  • ایک کیمرے کا استعمال کریں جو PQ یا HLG رنگ کے معیارات کے ساتھ HDR ویڈیو کو سپورٹ کرتا ہو۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ یہ معیارات تعاون یافتہ ہیں یا نہیں اپنے کیمرے کے مینول کو چیک کریں۔

HDR کے لائیو سلسلوں کو دیکھنا

ناظرین خودکار طور پر تعاون یافتہ آلات پر HDR میں آپ کے سلسلے کو دیکھیں گے۔ ناظرین دیگر آلات پر معیاری ڈائنیمک رینج میں آپ کے سلسلے کو دیکھیں گے۔ تعاون یافتہ HDR آلات میں یہ شامل ہیں:

  • HDR TVs پر YouTube ایپ۔
  • HDR TVs سے منسلک Chromecast Ultra آلات پر کاسٹ کرنا۔
  • HDR ڈسپلے کے ساتھ Android پر مبنی موبائل آلات۔
  • HDR گرافکس سپورٹ اور HDR ڈسپلے کے ساتھ Windows اور Mac PCs۔ اگر ناظرین نے اپنے کمپیوٹر کی ترتیبات میں HDR کو فعال کر رکھا ہے تو انہیں HDR میں آپ کا سلسلہ دکھائی دے گا۔

نوٹ: لائیو کنٹرول روم میں پیش منظر HDR رنگ نہیں دکھائے گا۔

کیسے جانیں کہ آپ HDR میں دیکھ رہے ہیں

HDR سلسلے ویڈیو کوالٹی کی ترتیبات کے مینو میں "HDR" دکھائیں گے جو عام طور پر آپ کی اسکرین کے نیچے بائیں طرف پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کا آلہ HDR کو سپورٹ نہیں کرتا ہے تو آپ HDR بَیج نہیں دیکھ پائیں گے اور سلسلہ SDR میں دکھایا جائے گا۔

YouTube لائیو کنٹرول روم میں HDR سلسلہ سیٹ اپ کریں

آپ HDR میں سلسلہ بندی کرنے کے لیے RTMP(S) یا HLS استعمال کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ آپ کو "دستی ریزولوشن کو آن کریں" کی ترتیب کو غیر نشان زد رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

HLS کے ذریعے HDR سلسلہ تخلیق کرنے کے لیے آپ کو HLS کے لیے اپنے سلسلے کی کلید کا پروٹوکول سیٹ کرنا ہوگا۔ مزید جانیں۔

RTMP کے لیے موافق سافٹ ویئر انکوڈرز

OBS

OBS پر HDR کو فعال کرنے کے لیے (کم از کم ورژن 30.1)
  1. جب آپ OBS کھولیں تو آپ کے کمپیوٹر میں کم از کم ایک HDR ماخذ ہونا چاہیے۔ HDR مانیٹر کے ساتھ، Windows 11 پر، آپ خودکار HDR کے ذریعے HDR آن کر سکتے ہیں چاہے ماخذ ویڈیو HDR نہ ہو۔
  2. ترتیبات میں، سلسلہ پر جائیں اور YouTube RTMPS کو منتخب کریں۔
  3. ترتیبات میں، آؤٹ پٹ پر جائیں پھر انکوڈر پر کلک کریں۔
  4. اپنا ہارڈویئر HEVC انکوڈر منتخب کریں۔ 
  5. انکوڈر کی ترتیبات کے تحت، پروفائل کو مین 10 میں تبدیل کریں (ڈیفالت مین ہے)۔
  6. ترتیبات میں جدید ترین پر کلک کریں۔ HDR کو فعال کریں اور رنگ کے فارمیٹ کو P010 (4:2:0) میں تبدیل کریں۔
  7. رنگ کی جگہ کو Rec 2100 PQ یا HLG میں تبدیل کریں (ہم HLG کی تجویز کرتے ہیں)۔

 

HLS کے لیے موافق سافٹ ویئر انکوڈرز

Avermedia RECentral 4

AWS Elemental Live 

Mirillis Action!

!Mirillis Action کے ساتھ HDR کو ان کوڈ کرنے کے لیے 4.12.2 یا بعد کا ورژن اور درج ذیل موافق گرافکس کارڈز میں سے ایک کا استعمال کریں:

  • NVIDIA GeForce GTX 10-series یا اس کے بعد کا ورژن۔
  • AMD Radeon RX 5700 یا اس کے بعد کا ورژن۔
  • Intel 10th Generation graphics یا اس کے بعد کا ورژن۔

YouTube لائیو HDR کے ساتھ کام کرنے کی خاطر !Mirillis Action کو سیٹ اپ کرنے کے لیے:

  1. !Action سے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے YouTube اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔
  2. !Action ویڈیو ریکارڈنگ ٹیب پر جائیں۔
  3. یقینی بنائیں کہ آپ کے سلسلے کی کلید HLS پروٹوکول کا استعمال کر رہی ہے اور اس میں "دستی ترتیبات آن کریں" بطور غیر نشان زد کردہ (ڈیفالٹ) ہے۔
  4. ’’لائیو سلسلہ بندی‘‘ ٹیب میں YouTube کو سلسلہ بندی کی سروس کے بطور منتخب کریں۔
  5. !Action آپ کے سلسلہ بندی شروع کرنے پر خودکار طور براڈکاسٹ تخلیق کرے گا۔

آپ لائیو کنٹرول روم میں اپنے براڈکاسٹ کو تخلیق اور اس کا نظم کر سکتے ہیں۔

  1. لائیو کنٹرول روم پر جائیں۔
  2. لائیو سلسلہ تخلیق کریں یا اس کا نظم کریں۔
  3. یقینی بنائیں کہ آپ کے سلسلے کی کلید HDR کا استعمال کرنے کے لیے سیٹ ہے اور اس میں "دستی ترتیبات آن کریں" بطور غیر نشان زد کردہ (ڈیفالٹ) ہے۔
  4. اپنے سلسلے کی کلید کو کاپی کریں۔
  5. !Action میں، سلسلہ بندی کی سروس کو حسب ضرورت بنائیں کو منتخب کریں۔
  6. سرور / URL کے تحت درج ذیل URL کو درج کریں اور اپنے YouTube کے سلسلے کی کلید کی جگہ STREAMKEY کو رکھیں:
    https://a.upload.youtube.com/http_upload_hls?cid=STREAMKEY&copy=0&file=
  7. علیحدہ سلسلے کی کلید کی ترتیب کو خالی چھوڑ دیں۔

نوٹ: !Action ہو سکتا ہے کہ کچھ پرانے HDR گیمز کے ساتھ موافق نہ ہو۔

نوٹ: آپ صرف انہیں فارمیٹس میں ان کوڈ کر سکتے ہیں جو آپ کے آلے کے ذریعے تعاون یافتہ ہیں۔

OBS

OBS پر HDR کو فعال کرنے کے لیے

  1. جب آپ OBS کھولیں تو آپ کے کمپیوٹر میں کم از کم ایک HDR ماخذ ہونا چاہیے۔ HDR مانیٹر کے ساتھ، Windows 11 پر، آپ خودکار HDR کے ذریعے HDR آن کر سکتے ہیں چاہے ماخذ ویڈیو HDR نہ ہو۔
  2. ترتیبات میں سلسلہ پر جائیں اور YouTube HLS کو منتخب کریں ("سب دکھائیں" اور فہرست کو نیچے اسکرول کریں)۔
  3. ترتیبات میں، آؤٹ پٹ پر جائیں پھر انکوڈر پر کلک کریں۔
  4. اپنا ہارڈویئر HEVC انکوڈر منتخب کریں۔ 
  5. انکوڈر کی ترتیبات کے تحت، پروفائل کو مین 10 میں تبدیل کریں (ڈیفالت مین ہے)۔
  6. ترتیبات میں جدید ترین پر کلک کریں۔ HDR کو فعال کریں اور رنگ کے فارمیٹ کو P010 میں تبدیل کریں۔
  7. رنگ کی جگہ کو Rec 2100 PQ یا HLG میں تبدیل کریں (ہم HLG کی تجویز کرتے ہیں)۔

قابل موافق ہارڈویئر ان کوڈرز

ان کوڈر کنفیگریشن کے عام تقاضے

YouTube لائیو HDR کے ساتھ HLS آؤٹ پٹ کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ آپ کے آلے پر ان کوڈر سیٹ اپ کرنے کے لیے یہ رہے عام تقاضے:

HDR کنفیگریشنز:

  • ویڈیو کوڈیک: HEVC (آپ صرف ان فارمیٹس میں ان کوڈ کر سکتے ہیں جو آپ کے آلے کے ذریعے تعاون یافتہ ہیں)
  • بٹ ڈیپتھ: 10 بٹس
  • رنگ کی پرائمریز: BT.2020 (آپ کے ماخذ کے ساتھ قابل موافق ہونا ضروری ہے)
  • منتقلی کی خصوصیات: یا تو ST 2084 PQ یا HLG، اس پر منحصر ہے کہ آپ کا ماخذ کس کو تیار کرتا ہے۔
  • میٹرکس کے عام اجزاء: BT.2020 Non-Const Y (آپ کے ماخذ کے ساتھ قابل موافق ہونا ضروری ہے)

HLS آؤٹ پٹ:

  • سیگمنٹ کا دورانیہ: 1 - 4 سیکنڈ کے دوران۔
  • سیگمنٹ کا فارمیٹ: TS (ٹرانسپورٹ سلسلہ) کا ہونا ضروری ہے۔
  • بائٹ کی رینج تعاون یافتہ نہیں ہے۔
  • ایسی رولنگ پلے لسٹ کا استعمال کرنا چاہیے جس میں 5 سے زیادہ بقایا سیگمنٹس نہ ہوں۔
  • HTTPS POST/PUT کا استعمال کرنا چاہیے۔
  • HTTPS کے استعمال کے علاوہ مرموز کاری تعاون یافتہ نہیں ہے۔
  • URL: درج ذیل URL درج کریں اور اپنے YouTube کے سلسلے کی کلید کی جگہ STREAMKEY کو رکھیں۔ HDR کے لیے، آپ کو ایک سلسلہ کی کلید استعمال کرنی چاہیے جس میں HLS بطور اسٹریمنگ پروٹوکول اور "دستی ترتیبات کو آن کریں" کی ترتیب بطور غیر نشان زد کردہ (ڈیفالٹ) ہونی چاہیے۔
  • اگر بیک اپ ادخال استعمال کر رہے ہیں تو URL‏‏: https://b.upload.youtube.com/http_upload_hls?cid=STREAMKEY&copy=1&file= ہے
کوبالٹ

کوبالٹ ان کوڈرز جو HEVC HDR کو سپورٹ کرتے ہیں وہ YouTube لائیو HDR کے ساتھ موافق ہوتے ہیں۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا یہ HEVC HDR کو سپورٹ کرتا ہے، اپنے مخصوص کوبالٹ ماڈل کے لیے پروڈکٹ مینول کو چیک کریں۔

HEVC HDR کے لیے کوبالٹ کو سیٹ اپ کریں

  1. کوبالٹ ان کوڈر میں درج ذیل کی ترتیبات کو درج کریں:
    1. ان کوڈر موڈ: HEVC (آپ صرف ان فارمیٹس میں ان کوڈ کر سکتے ہیں جو آپ کے آلے کے ذریعے تعاون یافتہ ہیں)
    2. بٹ ڈیپتھ: 10 بٹس
    3. کروما موڈ: 4:2:0

  1. "جدید ترین" صفحہ پر ویڈیو سگنل کی قسم کے اختیارات کو اسی قسم کے HDR پر سیٹ کریں جیسا کہ آپ کا HDR کیمرا یا دیگر HDR کیپچر آلہ ہے۔ YouTube لائیو HDR صرف نیچے مندرج ترتیبات کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا یہ کوبالٹ ترتیبات کے ساتھ موافق ہے یا نہیں اپنے HDR کیمرے کے مینول یا ترتیبات کو چیک کریں۔
    1. ویڈیو سگنل کی قسم کو فعال کریں: چیک کیا گیا
    2. ویڈیو کی مکمل رینج: اسی صورت میں فعال کریں جب آپ کا ماخذ مکمل رینج کی ویڈیو کو تیار کرتا ہو۔
    3. رنگ کی پرائمریز: BT.2020 پر سیٹ کریں (آپ کے ماخذ کے ساتھ موافق ہونا ضروری ہے)۔
    4. منتقلی کی خصوصیات: یا تو ST 2084 PQ یا HLG پر سیٹ کریں، اس پر منحصر ہے کہ آپ کا ماخذ کس کو تیار کرتا ہے۔
    5. میٹرکس کے عام اجزاء: BT.2020 Non-Const Y پر سیٹ کریں (آپ کے ماخذ کے ساتھ موافق ہونا ضروری ہے۔

  1. اگلا، HLS آؤٹ پٹ کو YouTube پر سیٹ اپ کریں۔ آؤٹ پٹ ٹیب پر جائیں اور ان ترتیبات کو درج کریں:
    1. آؤٹ پٹ پروٹوکول: "HLS"
    2. سرور کا مقام: ریموٹ
    3. ٹرانسپورٹ پروٹوکول: HTTP/S
    4. اپ لوڈ کرنے کا URL:‎ https://a.upload.youtube.com/http_upload_hls?cid=STREAMKEY&copy=0&file=

اوپر URL میں، اپنے YouTube کے سلسلے کی کلید کی جگہ STREAMKEY کو رکھیں۔ HDR کے لیے، آپ کو ایک سلسلہ کی کلید استعمال کرنی چاہیے جس میں HLS بطور اسٹریمنگ پروٹوکول اور "دستی ترتیبات کو آن کریں" کی ترتیب بطور غیر نشان زد کردہ (ڈیفالٹ) ہونی چاہیے۔

  1. میزبان ہیڈر کو فعال کریں: غیر نشان زد کیا گیا
  2. بنیادی فائل کا نام: "لائیو"
  3. سیگمنٹ (سیکنڈ): 1 - 4 کے بیچ کوئی بھی نمبر
  4. سیگمنٹس کی تعداد: کوئی اختیار منتخب کریں
  5. پروگرام کا نام: اسے ایسے ہی چھوڑ دیں

Telestream

Telestream سے لائیٹ اسپیڈ لائیو سلسلہ ان کوڈر YouTube لائیو HDR کے ساتھ موافق ہے۔

درج ذیل کنفیگریشنز کے ساتھ HLS چینل سیٹ اپ کرنے کے لیے ان کوڈر کے رہنمائے صارف میں موجود ہدایات کی پیروی کریں:

  • سیگمنٹ کا دورانیہ: 1 اور 4 سیکنڈ کے بیچ
  • سیگمنٹ کا فارمیٹ: TS (ٹرانسپورٹ سلسلہ) کا ہونا ضروری ہے۔
  • بائٹ کی رینج فعال کریں: غلط
  • پلے لسٹ کی قسم: رولنگ
  • عناصر: 5
  • مرموز کاری: کوئی نہیں
  • آؤٹ پٹ کا مقام: CDN پر پُش کریں
  • شائع کرنے کی جگہ: https://a.upload.youtube.com/http_upload_hls?cid=STREAMKEY&copy=0&file=

اوپر URL میں، اپنے YouTube کے سلسلے کی کلید کی جگہ STREAMKEY کو رکھیں۔ HDR کے لیے، آپ کو ایک سلسلہ کی کلید استعمال کرنی چاہیے جس میں HLS بطور اسٹریمنگ پروٹوکول اور "دستی ترتیبات کو آن کریں" کی ترتیب بطور غیر نشان زد کردہ (ڈیفالٹ) ہونی چاہیے۔

  • HTTP کا طریقہ: HTTP کا طریقہ فعال کریں اور شائع کریں کو منتخب کریں

HDR کی ترتیبات کو کنفیگر کرنے کے لیے آپ کو ان گنفیگریشنز کے ساتھ اپنے آلہ کے ان کوڈر سیکشن میں HEVC ترتیبات کو کنفیگر کرنے کی ضرورت ہے:

  1. 10 بٹ کو فعال کریں اور پھر HDR میٹا ڈیٹا کو فعال کریں۔
  2. رنگ کی پرائمریز: BT2020 پر سیٹ کریں (آپ کے ماخذ کے ساتھ موافق ہونا ضروری ہے)۔
  3. منتقلی کی خصوصیات: یا تو SMPTE-ST-2084 ‏‏(PQ) پر سیٹ کریں یا ARIB-STD-B67 ‏‏(HLG) پر، اس پر منحصر ہے کہ آپ کا ماخذ کس کو تیار کرتا ہے۔
  4. میٹرکس کے عام اجزاء: BT2020NC پر سیٹ کریں (آپ کے ماخذ کے ساتھ موافق ہونا ضروری ہے)۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10843976507885985966
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false