میکانیکل لائسنسنگ کلیکٹیو (MLC) کیا ہے؟

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

اکتوبر 2018 میں، امریکہ میں میوزک ماڈرنائزیشن ایکٹ (MMA) پاس ہونے کے بعد، امریکی موسیقی کی صنعت ڈیجیٹل موسیقی کو لائسنس فراہم کرنے کے طریقے کے حوالے سے تبدیل ہو رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کاپی رائٹ کے مالکان (بشمول گانا لکھنے والے، کمپوزرز، نغمہ نگاران اور ناشرین) کو رائلٹیز حاصل ہوں۔ 

جنوری 2021 میں، ایک نئی غیر منفعتی تنظیم میکانیکل لائسنسنگ کلیکٹیو (MLC) امریکہ میں اہل تعاملی آڈیو اسٹریمنگ اور ڈاؤن لوڈ سروسز (ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان یا DSPs) کیلئے ہمہ گیر میکانیکل لائسنسز کا نظم کرنا شروع کرے گی۔ 

میکانیکل لائسنسز ساؤنڈ ریکارڈنگز میں سرایت کردہ موسیقی کے کاموں کو دوبارہ تیار کرنے اور انہیں تقسیم کرنے کی اجازتیں فراہم کرتے ہیں۔ میکانیکل لائسنسنگ کلیکٹیو YouTube سمیت DSPs سے ان لائسنسز کے تحت واجب الادا رائلٹیز بھی جمع کرے گی اور انہیں کاپی رائٹ کا مالکان کو ادا کرے گی۔

YouTube اور DSP کمیونٹی (جس کی نمائندگی غیر منفعتی تنظیم ڈیجیٹل لائسنسی کوآرڈینیٹر یا "DLC" کرتی ہے) میوزک ماڈرنائزیشن ایکٹ (MMA) کے نفاذ اور MLC کو کامیاب بنانے کے پابند ہیں۔ MLC کے آپریشنز کی مکمل مالی امداد سے لے کر ڈیٹا اور رپورٹنگ کے حوالے سے تنظیم کے ساتھ مل کر کام کرنے تک، DSPs میوزک ماڈرنائزیشن ایکٹ کے نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کاپی رائٹ کے مالکان کو درست طریقے سے اور وقت پر رائلٹیز ڈیلیور کرنے کیلئے، MLC اور DLC ایک مشترکہ ہدف پر کام کر رہے ہیں۔ 

اس تبدیلی کے ساتھ، موسیقی کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہر شخص پر یہ نئی ذمہ داری بھی آن پڑی ہے کہ وہ اپنی کاپی رائٹ کی ملکیت کے ڈیٹا کو منظم اور اپ ٹو ڈیٹ رکھنا نہ بھولیں۔ MLC کاپی رائٹ کی ملکیت سے متعلق معلومات کا ایک ڈیٹا بیس تیار کر رہی ہے جسے The MLC Portal کہا جاتا ہے۔ کاپی رائٹ کے مالکان کو MLC سائٹ ملاحظہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ MLC پروسیس کیسے کام کرتا ہے۔ وہ اس سائٹ پر اکثر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیکھ سکتے ہیں، اپ ڈیٹس کیلئے سائن اپ کر سکتے ہیں، نیز بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

DLC سے متعلق مزید معلومات کیلئے، ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان (DSPs) کو ڈیجیٹل لائسنسی کوآرڈینیٹر سائٹ ملاحظہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
16509201497027921111
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false